متفرق صحابہ کرام  

سیّدنا یحییٰ رضی اللہ عنہ

بن حکیم بن حزام القرشی اسدی: ہم ان کا نسب ان کے والد اور ان کے بھائی ہشام کے ترجمے میں لکھ آئے ہیں۔ ان کے والد، اور ان کے بھائی، ہشام، عبد اللہ اور خالد اور یہ خود فتح مکہ کے دن مسلمان ہوئے۔ اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے فیض یاب ہوئے۔ ابو عمر نے اختصاراً ان کا ذکر کیا ہے۔...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن جراح: ابو عبیدہ بن جراح کے بھائی تھے، انہیں روایت اور صحبت کا اعزاز حاصل ہے۔ لیکن ان سے کوئی مستند حدیث مروی نہیں۔ فیروز بن ناجری نے اپنے والد سے روایت کی کہ یزید بن جراح نے مصر میں ایک نصرانی عورت سے جو یمن کی رہنے والی تھی۔ نکاح کیا تھا۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...