سیّدنا ہشام رضی اللہ عنہ
بن ابو حذیفہ: اور ابو حزیفہ کا نام مہشم بن مغیرہ مخزومی تھا اور ان کی والدہ ام حزیفہ اسد بن عبد اللہ بن عمر بن مخزوم کی دختر تھیں اور جنابِ ہشام مہاجرین حبشہ سے تھے اور ان لوگوں کے ساتھ واپس مدینہ آئے تھے جو حبشہ سے دو کشتیوں میں سوار ہوکر آئے تھے۔ ابو جعفر نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ مہاجرین حبشہ از بنو مخزوم، ان کا نام ہشام بن ابی حذیفہ لکھا ہے۔ واقدی نے بھی ایسا ہی بیان کیا ہے لیکن انہوں نے ان کا نام ہاشم بن ابو حزیفہ تح...