متفرق صحابہ کرام  

ابنِ قریظہ رضی اللہ عنہ

ابنِ قریظہ رضی اللہ عنہ،ان سے کثیربن سائب نے روایت کی،یہ دونوں بنوقریظہ سےجنگ کے دنوں میں حضورکےسامنے پیش کیے گئےتوجوان میں بالغ ہوچکےتھےیاان میں حالت انتشارپیداہو جاتی،وہ قتل کردیےجاتے،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابن الادرع رضی اللہ عنہ

ابن الادرع رضی اللہ عنہ حدیث رمی میں ان کاذکرملتاہے،جب حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا،اچھاتم تیراندازی کرو،میں ابن الادرع کے ساتھ ہوں،ایک روایت میں ان کانام سلمہ آیا ہے،ابن ابی عاصم کے مطابق ان کا محجن تھا،دونوں تراجم میں ان کاذکرہوچکاہے۔ ...

ابن الشَیَّاب رضی اللہ عنہ

ابن الشَیَّاب رضی اللہ عنہ،ان سے ابوبلال نے روایت کی،کہ احدکےغزوےمیں حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم اورکفارقریش کےدرمیان صرف حضرت حمزہ حائل تھے،تاآنکہ وہ قتل ہوگئے، انہوں نے اس جنگ میں اکتیس کافروں کوقتل کیاتھا،وہ اللہ اوراس کے رسول کے شیرکہلاتے تھے۔ ...

بنوجہینہ اسیدبن عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ

بنوجہینہ اسیدبن عبدالرحمٰن،بنوجہینہ کےایک آدمی سے،دوزاعی نےاسیدبن عبدالرحمٰن سے انہوں نے بنوجہینہ کےایک آدمی سے،انہوں نے اپنےوالدسےروایت کی کہ ہم رسولِ اکرم کےساتھ ایک غزوہ میں شریک تھے،اس دَوران میں ہم ایک ایسےمقام پراترے،جہاں بڑی تنگ جگہ تھی، چنانچہ شدت ہجوم سے راستہ رُک گیا،حضورِاکرم نےمنادی کرائی کہ جو شخص ساتھیوں کی تنگی کا ذریعہ بنےگایاراستہ بندکردےگاوہ جہادکےثواب سےمحروم رہےگا۔ اسی حدیث ک...