متفرق صحابہ کرام  

ابنِ عایش الجہنی رضی اللہ عنہ

ابن عایش الجہنی رضی اللہ عنہ،جعفرنے انہیں صحابہ میں شمارکیاہے،یحییٰ نے اجازۃً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے ابوبکربن ابوشیبہ سے،انہوں نے حسن بن موسیٰ سے،انہوں نے شیبان سے، انہوں نے یحییٰ بن ابن کثیرسے،انہوں نے محمدبن ابراہیم سے،انہوں نے ابوعبداللہ سے روایت کی کہ انہیں ابنِ عائش نے بتایاکہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مخاطب کرکے فرمایا،اے ابن عایش!کیامیں تمھیں بتاؤں کہ شیطان سے پناہ مانگنے کے لیے بہترین د...

ابنِ عبس رضی اللہ عنہ

ابنِ عبس رضی اللہ عنہ،ان سے مجاہدنےروایت کی،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ بن احمدسے،انہوں نےاپنےوالدسے،انہوں نےمحمدبن بکربرسانی سے،انہوں نے عبیداللہ بن زیادسے،انہوں نے عبداللہ بن کثیرالداری سے،انہوں نے مجاہدسےروایت کی،کہ ہم جنگ دوس میں شریک تھے، کہ ایک شخص سے،جس نے جاہلیت کازمانہ پایاتھااورجس کانام ابنِ عبس تھا،ہماری ملاقات ہوگئی، اس نے کہاکہ میں اپنےقبیلےکی ایک گائےہانکےلیےجارہاتھا،کہ گائےکےپیٹ سےآوازآئی،اے آلِ ذریح!ک...

ابنِ عباس رضی اللہ عنہ

ابنِ عباس،ابوالقاسم یعیش بن صدقہ نےباسنادہ ابوعبدالرحمٰن نسائی سے،انہوں نے قتیبہ سے، انہوں نےسفیان سے،انہوں نےزہری سے،انہوں نے سلیمان بن یسارسے،انہوں نے ابنِ عباس سےروایت کی کہ بنوخشعم کی ایک عورت نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےاس صبح کوجب لوگ حج کے لئے اکٹھےہورہےتھے،دریافت کیاکہ حج بیت اللہ میرے والدپربھی ،جوکافی بوڑھے ہیں، فرض ہےلیکن ان کے پاس سواری نہیں،کیامیں ان کی طرف سے حج کرسکتی ہوں،فرمایا،ہاں، ایسا کرنادرس...

ابنِ عدس معافری رضی اللہ عنہ

ابنِ عدس معافری رضی اللہ عنہ ابن عدس معافری رضی اللہ عنہ،انہیں صحبت حاصل ہوئی،ان کی حدیث مرسل ہے،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جس کی تین لڑکیاں ہوں،وہ انہیں کھلائےپلائےاوران کی تربیت کرے،وہ ادائے زکات اورشرکتِ جہادسےمستثنیٰ ہوگا،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔ ...

ابنِ عفیف رضی اللہ عنہ

ابن عفیف رضی اللہ عنہ،حضورکازمانہ پایا،مگرسماع نصیب نہ ہوا،جعفربن یرفان نے ثابت بن حجاج سے،انہوں نے ابنِ عفیف سےروایت کی کہ انہوں نے حضرت ابوبکرکورسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعدلوگوں سےبیعت لیتےدیکھااورتھوڑی دیران کے پاس کھڑارہا،میں ان دنوں بالغ ہوچکا تھا،ابنِ مندہ اورابونعیم نے ان کاذکرکیاہے۔ ...

ابنِ عمِ حارث رضی اللہ عنہ

ابنِ عمِ حارث،حارث بن سعیدبن یزیدازدی کے ترجمے میں ان کاذکرگزرچکاہے،یزیدبن ابوحبیب نے سعیدبن یزید ازدی سے،انہوں نے اپنے ابنِ عم سےروایت کی کہ میں نے حضورِاکرم سےگزارش کی،یارسول اللہ!مجھے کوئی نصیحت فرمائیے،فرمایا،تواللہ سے اس طرح حیاکرجس طرح تو اپنی قوم کےبزرگ سےحیاکرتاہے،ابوموسیٰ نےذکرکیاہے۔ ...

ابنِ بجیرشامی رضی اللہ عنہ

ابن بجیرشامی رضی اللہ عنہ،ان سےجبیربن نفیرنےروایت کی،یحییٰ نے اجازۃً باسنادہ تاابن ابی عاصم محمدبن مصفی سے،انہوں نےبقیہ بن ولیدسے،انہوں نے سعیدبن سنان سے،انہوں نے ابوالزاہریہ،انہوں نے جبیر بن نفیرسے،انہوں نے ابن بجیرسے،(جوحضورصلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے)روایت کی کہ ایک بارحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بھوک کی شدت کی وجہ سے پیٹ پر پتھرباندھ لیے،فرمایا،بہت سے لوگ جودُنیامیں کھاتے پیتے ہیں اورعیش کرتے ہیں قیامت کے دن ب...

ابنِ غتام رضی اللہ عنہ

ابنِ غتام رضی اللہ عنہ،بخاری نے انہیں صحابہ میں شمارکیاہے،ابوالفرج نےاذناً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نےیعقوب بن حمیدسے،انہوں نے اسماعیل بن ابواویس سے،انہوں نے سلیمان بن بلال سے،انہوں نےعبداللہ بن عتبہ سے،انہوں نے ابن غتام سےروایت کی کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جوشخص صبح اٹھ کریہ دُعاپڑھے، الّٰھمّ مااصبح بی من نعمتہ اوباحدمن خلقک فمنک وحدک لاشریک لک فلک الحمدولک الشکر ،اس دن کاشکراداہوجات...

ابنِ عصام اشعری رضی اللہ عنہ

ابن عصام اشعری رضی اللہ عنہ،شامی شمارہوتےہیں،ان سے ابن محیریزنے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دس عورتوں پرلعنت بھیجی،(۱)دروغ گو(۲)جادوگرنی(۳)عورتوں کے بالوں کوجوڑنے والی(۴)ایک عورت کے بال دوسرے کے بالوں میں پیوندکرانےوالی(۵)دانتوں کوتیزکرنےوالی(۶)دانتوں کوتیزکرانےوالی(۷)بالوں کوتاؤدینےوالی(۸)تاؤدلانے والی (۹) سوئی سےجسم پرنشان بنانےوالی(۱۰)اوربنوانےوالی،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ...

ابنِ جعدیہ رضی اللہ عنہ

ابنِ جعدیہ رضی اللہ عنہ،ان کی صحبت کاعلم نہیں،ان سے محمدبن کعب نے روایت کی،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،اللہ نے تم سے تین امورکوپسندکیاہے،اللہ کی عبادت کرو،اس سے کسی کوشریک نہ کرواورسب مل کراللہ کی رسی کومضبوطی سےپکڑو،اللہ اوراپنے حکم کی اطاعت کرو،اور اس بات کوناپسندکیاکہ زیادہ سوال کرو،اورمال کوضائع کرو،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...