متفرق صحابہ کرام  

بنوخشعم عمارہ بن عبدیاعبید رضی اللہ عنہ

بنوخشعم عمارہ بن عبدیاعبیدبنوخشعم کےایک شیخ سے،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےاپنے والدسے،انہوں نےعفان سے،انہوں نے حمادبن سلمہ سے،انہوں نےداؤد بن ابوہندہ سے، انہوں نےعمارہ سےروایت کی،کہ ایک بارہم دشمن کے علاقے میں داخل ہوگئے،پھرواپس آگئے، ہم میں ایک شیخ بھی تھا،ان میں حاجیوں کاذکرچھڑگیا،وہ لڑپڑا،اوراس نے گالی دی،میں نے کہا، گالی مت دو،وہ تواللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرتاہے،اہلِ عراق سےامیرالمومنین کے حکم کےمطا...

بنوساعدہ کے ایک شخص کےچچا رضی اللہ عنہ

بنوساعدہ کے ایک شخص کےچچا،ابنِ مندہ کاقول ہے،بقولِ ابونعیم یہ آدمی بنوسعدسےتھا،خالد بن عبداللہ واسطی نے سعیدالجریری سے،انہوں نے ساعدی سے(ایک روایت میں السعدی ہے) انہوں نےوالدیاچچاسےروایت کی کہ انہوں نے رسولِ کریم کوسجدہ میں اتنی دیرپڑے دیکھا،جتنی دیرمیں آدمی سُبحَانَ ربی الاعلیٰ دہرالے۔ ابوموسیٰ نے ابن مندہ پراعتراض کیاہے اورعم السعدی ابوہ کہہ کرحدیث بیان کی ہے اورابن مندہ نے اسےترک نہیں کیا،تاکہ اس...

بشیربن یسار رضی اللہ عنہ

بشیربن یسارچندصحابہ سے،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ بن احمدسے،انہوں نےوالدسے،انہوں نے محمدبن فضیل سے،انہوں نے یحییٰ بن سعیدسے،انہوں نےبشیربن یسارسے،انہوں نےچندصحابہ سےروایت کی،کہ جب رسولِ اکرم نےخیبرفتح کرلیااوروہاں کےکاروبارکوسنبھالنےسےعاجزآگئے،توانہوں نےاسےپھرسےیہودکےحوالےکردیا،تاکہ وہ اسے سنبھال لیں،ابونعیم نے اسے ذکرکیاہے۔ ...

فسیلہ رضی اللہ عنہا

فسیلہ رضی اللہ عنہااپنے والدسےروایت کی،ایک روایت میں ہے،کہ یہ واثلہ بن اسقع ہیں،انہوں نے اپنے والد سےروایت کی،انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا،یارسول اللہ! کیااپنی قوم سے محبت کرنے کا عصبیت ہے،فرمایا،نہیں،بلکہ عصبیت اس کانام ہے کہ وہ بے انصافی میں اپنی قوم کی مددکریں،ابنِ مندہ اورابونعیم نے ان کاذکرکیاہے،ابن اثیرکہتے ہیں،اس میں کوئی شبہ نہیں،کہ یہ خاتون واثلہ بن اسقع کی دخترہیں۔ ...

بلقین عبداللہ بن شقیق رضی اللہ عنہ

بلقین عبداللہ بن شقیق،بنوبلقین کےایک آدمی سے،ابوالفضل المنصوربن ابوالحسن نے باسنادہ ابویعلیٰ سے،انہوں نے عبدالواحد بن غیاث سے،انہوں نے حمادبن سلمہ سے،انہوں نے بدیل بن میسرہ سے،انہوں نے عبداللہ بن شقیق سے،انہوں نے بلقین کے ایک آدمی سےروایت کیاکہ وہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے،اورآپ وادی قری میں تھے،انہوں نے دریافت کیا،یارسول اللہ!آپ کوکس چیزکاحکم دیاگیاہے،فرمایامجھے حکم دیاگیاہے،کہ اللہ کہ عب...

بسلام الکوفی رضی اللہ عنہ

بسلام الکوفی ایک صحابی سے،عبدالوہاب بن ابی حبہ نےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےاپنےوالد سے، انہوں نےعبدالصمدسے،انہوں نےعمروبن فروخ سے،انہوں نے بسطام سے،انہوں نے ایک بدوسےجوان کی مہمان داری کررہاتھا،روایت کی کہ اس نے حضورِاکرم کے ساتھ نمازاداکی، اورآپ نےدونوں طرف سلام پھیرا،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

داؤدبن عمرابوسلام رضی اللہ علیہ

داؤدبن عمرابوسلام ایک آدمی سےجسےحضوراکرم صلی اللہ علیہ سلم کی زیارت نصیب ہوئی، عبدالوہاب بن ابی حبہ نے باسنادہ عبداللہ بن احمدسے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نےاپنے والد سے،انہوں نے ہشیم سے،انہوں نےداؤد بن عمرابوسلام سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی، کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب کیا،اورقرآن کریم کی کوئی آیت تلاوت کی،ہشیم کا قول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بارہا،پانی کوچھونےسےپہلے،قرآن کی آیات پڑھیں، ابونع...

غفار۔ابوحاجب رضی اللہ عنہ

غفار۔ابوحاجب،بنوغفارکےایک آدمی سے،ایک روایت کے مطابق ان کانام حکم بن عمروتھا، ابواسحاق ابراہیم بن محمدالفقیہہ وغیرہ نے باسنادہم محمدبن عیسیٰ سے،انہوں نے محمودبن غیلان سے، انہوں نے سفیان سے،انہوں نے سلیمان التیمی سے،انہوں نے ابوحاجب سے،انہوں نے بنوغفار کے ایک آدمی سےروایت کی کہ حضورِاکرم نے اس پانی سے وضوکرنے سے منع فرمایا،جس سے عورت نے طہرکاغسل کیاہو۔ اسی ...

غلام ابی ھریرہ رحمتہ اللہ علیہ

غلام ابی ھریرہ،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےوالدسے،انہوں نےحمادبن اسامہ سے،انہوں نےاسماعیل بن ابوخالدسے،انہوں نےقیس سے،انہوں نےابوہریرہ سےروایت کی، کہ جب وہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےملاقات کےلیےگھرسےروانہ ہوئے،توانہوں نے راستے میں یہ شعرکہا: ویالیلۃ من طولہا وعنائہا علی انھامن دارۃ الکفرنجت (ترجمہ)اس رات کی طوالت اورمصائب کاکیاذکرکروں کہ ان راتوں نےدارالکفرسےچھڑایا۔ ابوہریرہ سےمروی...

حبیب بن ابی ثابت رضی اللہ عنہ

حبیب بن ابی ثابت،رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کےصحابہ سے،حکیم بن جبیرنےحبیب بن ابی ثابت سےروایت کی کہ ہم اپنے قبیلےکےبزرگوں کی محفل میں بیٹھے ہوئے تھے،کہ امام زین العابدین کاگذروہاں سے ہوا،امام اورقریش کےچندآدمیوں کےدرمیان ایک عورت کےبارے میں جس سے ان میں سےکسی نےنکاح کرلیاتھا،جھگڑاتھا،کیونکہ امام اس نکاح پررضامند نہ تھے،بنو انصار کےبزرگوں نےامام سےکہا،کیاآپ نےکل ہمیں اس تنازعے کےبارےمیں جوآپ میں اور فلاں فلاں می...