زہیربن عبداللہ رضی اللہ علیہ
زہیربن عبداللہ ایک صحابی سے،عبدالوہاب نے باسنادہ عبداللہ بن احمدسے،انہوں نےاپنےوالد سے، انہوں نےازہر بن قاسم سے،انہوں نے ہشام دستوائی سے،انہوں نےابوعمران جونی سے روایت کی کہ فارسی میں زہیربن عبداللہ نامی ہماراایک امیرتھا،اس نےبتایا،کہ ایک شخص نے حضورِ اکرم سےیہ حدیث بیان کی،جوشخص بالاخانےپریاگھرکی چھت پرننگاسوتاہےاوراس پرکوئی کپڑا نہیں جواس کےپاؤں کوڈھانپے،میں اس کی ذمہ داری سےبَری ہوں،دونوں نےذکرکیاہے۔ ...