متفرق صحابہ کرام  

جدطلحہ بن مصرف رضی اللہ عنہ

جدطلحہ بن مصرف رضی اللہ عنہ،ابواحمدعبدالوہاب بن علی نے باسنادہ تاابوداؤد،محمد بن عیسیٰ اورمسدد سے،انہوں نے عبدالوارث سے،انہوں نے لیث سے،انہوں نے طلحہ بن مصرف سے، انہوں نے والدسے،انہوں نے داداسے روایت کی،کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا،کہ وہ اپنے سرپرباربارمسح فرمارہے تھے،تاآنکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ، دونوں کانوں کے نیچے سے نکالےمسددکہتے ہیں،کہ انہوں نے اس کا ذکریحییٰ سے کیا،توانہوں نے ...

جدعمران الثقفی رضی اللہ عنہ

جدعمران الثقفی،یحییٰ بن یمان نے سفیان سے،انہوں نےعمران ثقفی سے،انہوں نے والدسے، انہوں نے داداسےروایت کی،کہ حضورِاکرم نےان کے ہاتھ میں ایک انگوٹھی سونے کی دیکھی، فرمایا،اس کااستعمال ترک کردو،انہوں نےکہا،یارسول اللہ،اس کی زکات کیاہے،فرمایا،آگ کاانگارہ،ابوموسیٰ نےذکرکیاہے۔ ...

جدعمروبن یحییٰ مازنی رضی اللہ عنہ

جدعمروبن یحییٰ مازنی رضی اللہ عنہ،عمروبن یحییٰ مازنی کے والدسے،انہوں نے داداسےروایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مجلس میں تشریف فرماتھے،ایک شخص اپنی جگہ سے اُٹھااوردوسرا آدمی اس کی جگہ بیٹھ گیا،تھوڑی دیرمیں وہ آدمی واپس آگیا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو جواس جگہ بیٹھ گیاتھا،فرمایا،کہ اس کی جگہ سے اُٹھ جاؤ،کیوں کہ ہرآدمی کاحق اس کی اپنی جگہ پر فائق ہے،ابواحمدعسکری نےان کاذکرکیاہے۔ ...

ابوالسائب والدکردم رضی اللہ عنہ

ابوالسائب والدکردم،ان کے بیٹے کے ترجمے میں ان کا ذکرآچکاہے،لیکن اس میں ان کےاسلام کا ذکر نہیں ہوا،ابوموسیٰ نے بھی اسی طرح مختصراً ان کاذکرکیا ہے،لیکن چونکہ ان کے اسلام کا ذکر نہیں کیا گیا،اس لئے ترجمہ بے سود ہے۔ ...

ابوالعلاءمولی محمد رضی اللہ عنہ

ابوالعلاءمولی محمدبن عبداللہ بن حجش بن رباب الاسدی اسد بن خزیمہ،خلیفہ بن خیاط نے لکھاہے، کہ بنواسد بن خزیمہ سے،محمد بن عبداللہ بن حجش اوران کے مولی ابوالعلاء حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے،ابوعمراورابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابواذینہ عبدی یاصدفی رضی اللہ عنہ

ابواذینہ عبدی یا صدفی،آخر الذکر اصح ہے،ان سے علی بن ریاح نے روایت کی ،تمہاری عورتوں میں اچھی وہ ہیں،جوبچے پیداکریں،محبت کریں،باحیا اور خیرخواہ ہوں،انہوں نے اپنی حدیث مصر میں بیان کی،ابوعمر اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابوزرہ انصاری مدنی رضی اللہ عنہ

ابوزرہ انصاری مدنی،ان سے محمد بن عبدالرحمٰن بن ثوبان نے روایت کی ،حضورِاکرم نے فرمایا،جس آدمی نے جمعے کے دن بلاوا(اذان)سُنا،اوراس نے جواب نہیں دیا،اس کا نام منافقین میں لکھ دیاجات ہے،ابوعمر اور ابوموسیٰ نے اس کی تخریج کی ہے،لیکن ابوعمر نے اس روایت کو مشکوک قراردیا ہے۔ ...