متفرق صحابہ کرام  

ابنِ شیبہ رضی اللہ عنہ

ابنِ شیبہ رضی اللہ عنہ،جعفرنے باسنادہ تاحمادبن سلمہ،عبدالملک بن عمیرسے،انہوں نے ابن ابی شیبہ سے،انہوں نےرسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جب تمہاری محفل میں کوئی شخص آئے،توچاہیےکہ اپنےبھائی کےلیےجگہ بناؤتاکہ وہ بیٹھ جائے،کیونکہ یہ عزت افزائی ہے،اللہ اس کی عزت افزائی کرے گااوراگرایسانہ ہوسکے تواسے چاہیئے کہ جہاں جگہ ملے،وہاں بیٹھ جائے،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے،مگراس کے اسناد میں ا...

ابنِ شیلان رضی اللہ عنہ

ابنِ شیلان رضی اللہ عنہ،کوفی شمارہوتےہیں،ان سے قیس بن ابی خازم نے روایت کی کہ یحییٰ بن محمود نے اجازۃً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے ابوبکربن ابی شیبہ،انہوں نے محمدبن حسن سے، انہوں نے خالدسے،انہوں نے ببان سے،انہوں نے قیس بن ابی حازم سے،انہوں نے ابوسیلان سےروایت کی کہ انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سےسنا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نظریں آسمان کی طرف اٹھائی ہوئی تھیں فرمایا،سبحان اللہ اہل دنیاپرحوادث بارش کے قطروں...

ابنِ ثعلبہ رضی اللہ عنہ

ابن ثعلبہ رضی اللہ عنہ،حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے،یحییٰ بن جابرنے ابن ثعلبہ سے روایت کی،کہ انہوں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوکرگزارش کی، یارسول اللہ!میری شہادت کی دُعافرمائیے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،اپنےچندبال مجھے دو،پھر فرمایا،اپنابازوننگاکرو،پھرآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ بال ان کے بازوپرباندھ دیے،پھرپھونک ماری اوردعافرمائی،اے اللہ!توثعلبہ کاخون کافروں اورمنافقوں پرحرام ک...

ابنِ سندرمولیٰ روح بن زنباع جذامی رضی اللہ عنہ

ابنِ سندر مولیٰ روح بن زنباع جذامی،مصری شمارہوتےہیں،ان سے مرثدبن عبداللہ یزنی نے روایت کی،رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،بنواسلم کوخداسلامت رکھے،بنوغفارکومعاف فرمائےاوربنونجیب کواپنی اوراپنے رسول کی پسندیدگی سےنوازے،ابنِ مندہ اورابونعیم نے ان کاذکر کیاہے۔ ...

ابنِ زمل جہنی رضی اللہ عنہ

ابنِ زمل جہنی،انہیں حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سماع نصیب ہوا،ان سے ابومشجعہ نے روایت کی،محمدبن عمرمدینی نے کتابتہً حسن بن احمدسے،انہوں نے ابونعیم احمدبن عبداللہ سے،انہوں نے سلیمان بن عطاقرشی حرانی سے،انہوں نے مسلمہ بن عبداللہ جہنی سے،انہوں نےاپنے چچاابومشجعہ بن ربعی جہنی سے،انہوں نےابنِ زمل جہنی سےروایت کی کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم بعداز نمازِصبح،قبلہ رُخ رہ کرہی" سبحان اللہ وبحمدہ استغفراللہ،ان الل...

ابن الدحداح رضی اللہ عنہ

ابن الدحداح،ایک روایت میں ابن الدحداھہ ہے،کئی آدمیوں نے اسنادہم تا ابوعیسیٰ ترمذی، محمود بن غیلان سے،انہوں نے ابوداؤدسے،انہوں نے شعبہ سے،انہوں نے سماک سے،انہوں نے جابر بن عبداللہ سے روایت کی کہ وہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ابن الدحداح کاجنازہ پڑھنے جارہےتھے،حضورصلی اللہ علیہ وسلم گھوڑے پرسوارتھے،درمیانہ رفتارسےجارہےتھے،اورہم سب آہستہ آہستہ آپ کے اردگردچل رہے تھے،اورجراح نے سماک سے،انہوں نے جابربن سمرہ س...

ابن الحنظلیہ انصاری رضی اللہ عنہ

ابن الحنظلیہ انصاری رضی اللہ عنہ،حجازی تھے،ابومحمد بن ابوالقاسم دمشقی نے اذناً ابوالقاسم بن سمرقندی سے،انہوں نے ابوالحسین بن ثقورسے،انہوں نے مخلص سے،انہوں نے عبداللہ بن محمد سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے عبادہ بن محمدبن عبادہ بن صامت سے،انہوں نے ایک شخص سے،جوامیرمعاویہ کی گاردمیں تھا،سناکہ امیرمعاویہ کوایک گھوڑا پیش کیاگیا،انہوں نے ابن حنظلیہ نامی ایک انصاری سے مخاطب ہوکرپوچھا،بتاؤ،تم نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے...

ابنِ الاسقع البکری رضی اللہ عنہ

ابن الاسقع البکری،ان سے ان کے مولیٰ نے روایت کی،امام بخاری کے نزدیک یہ مرسل ہے،حجاج ابن جریج سے،انہوں نے عمروبن عطاسے،انہوں نے ابن الاسقع البکری کے آزادکردہ غلام سے(یہ وہ آدمی ہے جس نے ابن الاسفع سے صحیح روایت کی)روایت کی کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم ان کے یہاں تشریف لائے اورمہاجرین کے فضائل بیان فرمارہےتھے،ایک شخص نے دریافت کیا، یارسول اللہ!قرآن کی سب سے بلندمرتبہ آیت کون سی ہے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، آی...

ابن المنتفق قیسی رضی اللہ عنہ

ابن المنتفق قیسی رضی اللہ عنہ،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ بن احمدسے،انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نےعفان سے،انہوں نے ہمام سے،انہوں نے محمدبن حجادہ سے،انہوں نے مغیرہ بن عبداللہ لشکری سے،انہوں نے اپنے والدسےروایت کی کہ وہ جوتاخریدنے کے لیے کوفے کےبازارمیں گئے،لیکن بات نہ بنی،میں نے اپنے ساتھی سےکہا،چلومسجدکوچلیں،وہاں بنوقیس کے ایک آدمی سےجس کانام ابن المنتفق تھا،ملاقات ہوگئی،وہ کہنے لگا،مجھ سےحضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم ک...

ابن القشب رضی اللہ عنہ

ابن القشب ازدی،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں وصولی زکات پرمقررفرمایاتھا،ابوالفرج بن ابوالرجاء اورعبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے باسنادہما مسلم بن حجاج سے،انہوں نے اسحاق بن ابراہیم اورعبدبن حمیدسے،انہوں نے عبدالرزاق سے،انہوں نے معمرسے،انہوں نےزہری سے،انہوں نےعروہ سے،انہوں نے ابوحمیدساعدی سے،روایت کی،کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے بنوازد کے ابن اللبتیہ کووصولی صدقات کے لیے مقررفرمایا،وہ بعدازوصولی آئے،اورکچھ مال حضور ...