ابوالسائب مولیٰ عائشہ رضی اللہ عنہ
ابوالسائب مولیٰ عائشہ رضی اللہ عنہ ایک انصاری سےجوبنوعبدالاشہل سےتھے،ابوجعفرنے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے،انہوں نے عبداللہ بن خارجہ بن زید بن ثابت سے،انہوں نے ابوالسائب مولیٰ عائشہ دخترِعثمان سےروایت کی،کہ ایک صحابی جن کاتعلق عبدالاشہل سےتھا، وہ اوران کےبھائی غزوہ اُحد میں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے،چنانچہ لڑائی میں وہ دونوں زخمی ہوگئے،جب حضوراکرم کے منادی کرنے والے نے دشمن کےمقابلےکےلئےروان...