متفرق صحابہ کرام  

عمران بن ابی انس رضی اللہ عنہ

عمران بن ابی انس،بنوجہنیہ کےایک آدمی سے،انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ذیل کی دعاء مانگتے سُنا، الھم انی اعوذابک من الشیطان من نفحہٖ من نفشہ وھمزہ ٖ"، انہوں نے عرض کیا، یا رسول اللہ،اس سے پہلے کبھی بھی ہم نےآپ کویہ دعامانگتے نہیں سُنا،یہ کیاچیز ہے؟فرمایا،نفخہ سے مرادکِبر،نفث سے مراد شعراورہمزہ سےمرادغصہ ہے، ابن مندہ نے ذکرکیاہے۔ ...

جدابی مروان اسلمی رضی اللہ عنہ

جدابی مروان اسلمی رضی اللہ عنہ،ابوجعفرنےباسنادہ یونس سے،انہوں نے ابراہیم بن اسماعیل انصاری سے،انہوں نے صالح بن کیان سے،انہوں نے عطابن مروان اسلمی سے،انہوں نے والد سے،انہوں نے داداسےروایت کی کہ ہم رسولِ کریم کے ساتھ خیبرکوروانہ ہوئے،جب ہم قریب پہنچے،اوردورسےشہرکودیکھ لیاتورسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،اےلوگو!ٹھہرجاؤ،ہم ٹھہر گئےاورذیل کےکلمات ارشادفرمائے۔ "الّھمّ رب السموات السبع ومااظللن،...

جدابودعشم الجہنی رضی اللہ عنہ

جدابودعشم الجہنی رضی اللہ عنہ ،عبداللہ بن ابراہیم نے ابوعمروغفاری سے،انہوں نے ابودعشم الجہنی سے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نے داداسے روایت کی کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک چرواہے کو دیکھا،جواپنی بکریوں سے پاگلوں کی طرح باتیں کررہاتھا،فرمایا،اس بدوکومیرے پاس لاؤ،لیکن اسے ڈرانا مت،جب وہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا،توفرمایاآرام سے بیٹھو اور خبطیوں کی طرح باتیں مت کرنا،راوی کہتاہےمیں نے یوں محسوس کیاگویاکہ خ...

جدابوالاسودالمالکی رضی اللہ عنہ

جدابوالاسود المالکی رضی اللہ عنہ،یحیی بن محمودنے اذناًباسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے حوطی سے،انہوں نے بقیہ سے،انہوں نے خالدبن حمیدالمہری سے،انہوں نے ابوالاسود مالکی سے، انہوں نےوالدسے،انہوں نےداداسےروایت کی کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایاوہ حاکم کبھی انصاف نہیں کرسکتا،جواپنی رعیت کے ساتھ لین دین کرے،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔ ...

جدعدی بن ثابت رضی اللہ عنہ

جدعدی بن ثابت رضی اللہ عنہ،یحییٰ بن ابوالرجاء نے ابن ابی عاصم سے،انہوں نے ابوبکرسے، انہوں نے شریک سے،انہوں نے ابویقظان سے،انہوں نے عدی بن ثابت سے،انہوں نے والدسے،انہوں نے داداسے،انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ مستحاضہ صرف ایام حیض کے دوران نمازچھوڑسکتی ہے،ان ایام کے بعدوہ غسل کرے گی اورپھرہرنمازکے لیے وضوکرے گی اورنمازاداکرےگی،اورروزے رکھےگی۔ ...

مارۃ قرشی رضی اللہ عنہ

جدعمارۃ قرشی،ابوموسیٰ نے اذناً ابومنصور عبدالرحمٰن بن محمد قزاز سے،انہوں نے ابوبکراحمد بن علی بن ثابت سے،انہوں نے احمدبن جعفر قطیعی سے،انہوں نے یوسف بن عمرالقواس سے،انہوں نے محمدبن قاسم بن بنت کعب سے،انہوں نے ہثیم بن سہل القستری سےروایت کی کہ انہوں نے حمادبن زیدکودیکھا،کہ وہ گدھےپرسوارتھےاورمارویہ کے گھرآئے،جوایک بزازتھا،ان کی آمد پر ایک شخص جس کانام عمارۃ القرشی تھا،پذیرائی کے لیےاٹھاتاکہ ان کی رکاب تھام کرانہیں ن...

جدّ اسماعیل انصاری رضی اللہ عنہ

جداسماعیل انصاری،امام بخاری نے انہیں ابن ابراہیم لکھاہے،مگران کے داداکانام معلوم نہیں ہوسکااورنہ ان کی حدیث ثابت ہوسکی ہے۔ ابوموسیٰ نےاذناً ہمارے استاد ابوالقاسم اسماعیل بن محمد بن فضل سے،انہوں نے اپنے والدسے، انہوں نےابوداؤد سے،انہوں نے محمدبن ابوحمیدسے،انہوں نے اسماعیل انصاری سے،انہوں نے عمروبن علی سے،انہوں نے ابوداؤدسے،انہوں نے محمدبن ابوحمیدسے،انہوں نے اسماعیل انصاری سے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نےداداسےروایت ...

جدّمسمع الجمعی رضی اللہ عنہ

جدمسمع الجمعی،ابن شاہین نے ان کاذکرکیاہے،علاء بن اخضرالرام عجلی نے بنوحجیہ کے ایک شخص سےجس کانام مسمع تھا،اس نے اپنے والدسے،اس نے داداسے روایت کی کہ انہوں نےحضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوکعبے میں ساریہ کے پاس دورکعت پڑھتےدیکھا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےشیخ کو فرمایا،تم بھی دورکعت نمازاداکرلو،ابوموسیٰ نے بیان کیاہے۔ ...

جدّمسمع الجمعی رضی اللہ عنہ

جدمسمع الجمعی،ابن شاہین نے ان کاذکرکیاہے،علاء بن اخضرالرام عجلی نے بنوحجیہ کے ایک شخص سےجس کانام مسمع تھا،اس نے اپنے والدسے،اس نے داداسے روایت کی کہ انہوں نےحضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوکعبے میں ساریہ کے پاس دورکعت پڑھتےدیکھا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےشیخ کو فرمایا،تم بھی دورکعت نمازاداکرلو،ابوموسیٰ نے بیان کیاہے۔ ...

جدصعصعہ واخوہ رضی اللہ عنہ

جدصعصعہ واخوہ رضی اللہ عنہ،صعصعہ بن ابی الحویف نے اپنے والدسے،انہوں نےداداسے روایت کی کہ وہ اوران کے بھائی حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے،اورآپ منیٰ میں صبح کی امامت فرمارہے تھے،اورہم اپنے ٹھکانوں پرنمازاداکررہے تھے،جب آپ نے رُخ مبارک پھیرا، تو فرمایا،ان دونوں کومیرے پاس لاؤ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،تم کیوں نمازمیں شریک نہیں ہوئے،ہم نے گزارش کی ہم نماز اداکرچکے ہیں،فرمایا،اگرآئندہ کبھی ایسی صو...