عمِ قردبن دعموص رضی اللہ عنہ
عمِ قردبن دعموص،ایک دفعہ چچاکی معیت میں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے،ان کاذکرگزرچکاہے،ابنِ مندہ اورابونعیم نے مختصراً ان کاذکرکیاہے۔ ...
عمِ قردبن دعموص،ایک دفعہ چچاکی معیت میں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے،ان کاذکرگزرچکاہے،ابنِ مندہ اورابونعیم نے مختصراً ان کاذکرکیاہے۔ ...
عمِ رافع بن خدیج،ہم ان کاذکرابی ثابت کے ترجمے میں کرآئے ہیں،ابوموسیٰ نے مختصراً ان کا ذکر کیاہے۔ ...
عوف بن مالک ابوالاحوص ،سفیان نےعمروبن ابوالاحوص سے،انہوں نےاپنےوالدسےروایت کی،کہ مجھےحضورصلی اللہ علیہ وسلم کےایک صحابی نےبتایا،کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءت کااندازہ ہم آپ کی ریش مبارک کی حرکت سےلگایاکرتے،ابنِ مندہ نےذکرکیاہے۔ ...
ابورویحہ الفرعی،بنوخثعم سے تھے،وہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے اور آپ صحابہ میں مواخات قائم فرمارہے تھے،ابوموسیٰ نے جعفرالمستغفری سے یہ قول نقل کیا ہے، ابوعمرکاقول ہے کہ آپ نے ابورویحہ خثعمی اور بلال بن رباح کے درمیان رشتۂ مواخات قائم کیا تھا، بلال بھی کہاکرتے کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بھائی بھائی بنایاتھا۔ ابورویحہ سے مروی ہے کہ حضورِاکرم کی خدمت میں حاض...
ابورزین اسدی،ابنِ شاہین نے انہیں صحابی شمارکیاہےاوراپنے اسنادسے سفیان سے،انہوں نے اسماعیل بن سمیع سے،انہوں نے ابورزین اسدی سےروایت کی،کہ ایک شخص نے حضوراکرم سے پوچھا،یارسول اللہ! قرآن حکیم کی اس آیٔت اَلطَّلَاقُ مَرَّتَانِ فَاِمسَاکٌ بِمَعرُوفٍ اَوتَسرِیحٌ بِّاحسَانِ میں تیسری طلاق کہاں ہے،فرمایا،تَسرِیحٌ بِّاِحسَانِ تیسری طلاق ہے،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے،اورلکھاہے کہ ابورزین تابعین سے ہیں،اور سوا...
ابورویحہ،عبداللہ بن عبدالرحمٰن خثعی حضرت بلال کے بھائی تھے،حضورِ اکرم نے دونوں کے درمیان مواحات قائم فرمادی تھی،انہیں آپ کی صحبت نصیب ہوئی،اورشام میں مقیم ہوگئےتھے، ابوموسیٰ کہتے ہیں،میں ان کے نام اور نسب سے واقف ہوں،حاکم ابواحمد سے ابوموسیٰ نے بیان کیاہے،کہ ابن مندہ اور ابوعبداللہ نے ان کا ذکرکیا ہے،کہ وہ بلال کے بھائی تھے،انہیں حضورِاکرم کی صحبت نصیب ہوئی۔ ...
ابوریحانہ قرشی،ابنِ قانع نے ایک حدیث میں ان کا ذکر کیا ہے،کہ انہیں حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،ابن قانع نے عقبہ بن مالک الجہنی کی حدیث میں بیان کیا ہے،آپ نے فرمایا،اگرکسی کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی کبرہوگا،اس پر جنت حرام کردی جائے گی، ابوریحان نے گزارش کی،یارسول اللہ ،میں حسن جمال کوپسند کرتا ہوں،آپ نے فرمایااسے کبر نہیں کہتے،تذکرہ نگاروں نے ان کا ذکر نہیں کیا۔ ...
ابوریحانہ ازدی یادوسی یا انصاری،ایک روایت میں ہے کہ حضورِاکرم کے آزاد کردہ غلام تھے،ان کے نام میں اختلاف ہے،ایک روایت میں عبداللہ بن مطر ہے،اور ہم عبداللہ اورشمعون کے ترجمے میں ان کا ذکر کرآئے ہیں،اور یہی اکثر کا قول ہے۔ یعیش بن صدقہ بن علی الفقیہہ نے باسنادہ تا ابوعبدالرحمٰن نسائی،عصمہ بن فضل سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن شریح سے روایت کی کہ انہوں نے محمد بن شمیر الرعینی سے،انہوں نے ابوعلی نجیبی سے...
ابوالروم بن عمیر بن ہاشم بن عبدمناف بن عبدالدار بن قصی،جومصعب بن عمیر قرشی عبدری کے بھائی تھے،ان کی والدہ ام ولدرومیہ تھیں،انہوں نے اپنے بھائی مصعب کے ساتھ حبشہ کو ہجرت کی تھی۔ ابوجعفر نے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابن اسحاق سے نہ سلسلۂ مہاجرین حبشہ از بنوعبدالدار ، ابوالروم بن عمیر بن ہاشم عبدمناف بن عبدالدار بن قصی کا ذکر کیاہے،بقولِ واقدی ابوالروم قدیم الاسلام ہیں،جوحبشہ کی ہجرت ثانیہ میں شریک ت...
ابورُومی،ابن عباس کی حدیث میں ان کا ذکر آیاہے،ابوالجوزاء نے ابن عباس سے روایت کی،کہ ابورومی کو میں مدینے کی کسی تنگ گلی میں مِل جاؤں،تومیں اس کی گردن اڑا کردم لُوں گا،دوسرے دن اسے آپ نے دُورسے دیکھا،تو اسے خوش آمدید کہا،اور اپنے پاس اس کے بیٹھنے کے لئے جگہ ، جب صحابہ نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ طرزعمل دیکھ،تو انہوں نے ایک دوسرے کو آنکھوں آنکھوں میں یہ بتایا کہ حضورِاکرم کل کیافرمارہے تھے،آپ نے ابوروم...