متفرق صحابہ کرام  

ابوعمروبن حماس رضی اللہ عنہ

ابوعمروبن حماس،صحابی تھے،اورحجازی شمارہوتے ہیں،ابنِ ابوذوئب نے حارث بن حکم سے،انہوں نے ابوعمروبن حماس سے،انہوں نے رسول کریم سے روایت بیان کی،حضوراکرم سے روایت بیان کی،حضوراکرم نے فرمایا،عورتوں کو راستے کے درمیان نہیں چلناچاہیئے،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابوواقد رضی اللہ عنہ

ابوواقدجورسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزادکردہ غلام تھے،ان سے زاذان نے روایت کی،ابوعمر نے اسے مرفوع کہاہے،آپ نے فرمایا،جوشخص اللہ کی اطاعت کرتاہے،گویاوہ اللہ کاذکرکرتاہےخواہ اسکی نمازیں روزے اورتلاوتِ قرآن کم ہی کیوں نہ ہو،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابوالیسع رضی اللہ عنہ

ابوالیسع رضی اللہ عنہ،انہوں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں پوچھا،توبتایاگیاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم عرفات میں ہیں،ان کی حدیث محمدبن خالدنے عبداللہ بن ابوحمیدسے،انہوں نے ابوعثمان المہدی سےروایت کی،تینوں نےذکرکیاہے۔ ...