متفرق صحابہ کرام  

ابورہم انماری رضی اللہ عنہ

ابورہم انماری!ابوبکر بن ابوعلی نے ان کا ذکر کیا ہے،اور ابن ابوعاصم سے انہیں منسوب کیا ہے، خالد بن معدان نے ان سے روایت کی،کہ جب رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بستر پر استراحت فرماتے تو ذیل کے دعائیہ الفاظ دہراتے۔ "بِسمِ اللہِ وَضَعتُ جُنُبِی ،اَلّٰھُمَّ اغفِرلِی ذَنبِی وَاَخسَا شَیطَانِی،وَفکَ رَھَانِی وَثَقَلَ مَوَازِینِی،وَاجعَلنِی فِی الرَّفِیقِ الاَعلٰی" اللہ کے نام سے میں اپنا پہلو ب...

ابورہم بن مطعم ارحبی رضی اللہ عنہ

ابورہم بن مطعم ارحبی،ارحب بنوہمدان کا ایک ذیلی قبیلہ ہے،ابورہم شاعر تھے،اورجب ہجرت کر کے آئے تواس وقت ان کی عمر ایک سو پچاس برس تھی،ذیل کا مصرعہ ان کے اشعار میں مذکورہے، جو ابنِ کلبی نے نقل کئے ہیں۔ و قبلک ما فارقت فی الجوف ارحبا" ابوعمرنے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابورہم بن قیس الاشعری رضی اللہ عنہ

ابورہم بن قیس الاشعری،ہم ان کانسب ان کے بھائی عبداللہ بن قیس کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں،جناب ابورہم نے اپنے بھائیوں ابوموسیٰ اورابوبردہ کے ساتھ حبشہ سے،جناب جعفر بن ابوطالب کے ساتھ مدینے کو اس وقت ہجرت کی کہ جب خیبر فتح ہوا،اور آپ نے انہیں مالِ غنیمت سے حصّہ عطافرمایا،ہم ابوموسیٰ اور ابوبردہ کے تراجم میں ان کا ذکر کرآئے ہیں،حضورِ اکرم نے اس موقعہ پر ان لوگوں سے فرمایاتھا،لوگوں نے ایک ہجرت کی ہے،اورتم نے دو،نجاشی...

ابورہم غفاری رضی اللہ عنہ

ابورہم غفاری،ان کا نام کلثوم بن حصین،یاحصین بن عبیدیاعتبہ بن خلف بن بدربن احمیس بن غفار تھا،جب حضورِ اکرم مدینے تشریف لائے تو انہوں نے اسلام قبول کیا،اورغزوۂ احد میں شریک تھے،جہاں ایک تیر ان کے نرخرے میں لگا،حضورِاکرم کی خدمت میں آئے،آپ نے اپنا لعابِ دہن ان کے زخم پر لگایا،جس سے وہ شفایاب ہوگئے،حضورِاکرم نے دوبارہ انہیں اپناجانشین مقرر فرمایا تھا،ایک دفعہ عمرۂ قضا کے موقعہ پر اور دوبارہ فتح مکہ کے موقعہ پر،اورابو...

ابورہم سماعی یا سمعی رضی اللہ عنہ

ابورہم سماعی یا سمعی،ابوحیثمہ نے انہیں صحابہ میں شمارکیا ہے،امام بخاری انہیں تابعی شمارکرتے ہیں، اوران کا نا م احزاب بن اسید ہے،ابوعمر کہتے ہیں کہ انہیں صحابہ کہنادرست نہیں،عمربن سعید لخمی نے یزید بن ابوحبیب سے،انہوں نے ابورہم سے روایت کی،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جس نے اپنے امام کی نافرمانی کی،اس نے اپنا اجر کھودیا،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابورہم ظہری رضی اللہ عنہ

ابورہم ظہری،ابوبکر بن ابوعلی نے ان کا ذکرکیا ہے،عقبہ بن منذر سے مروی ہے کہ ابورہم ان لوگوں میں سے تھے،جنہیں مال ِغنیمت سے دوسودرہم ملتے اور ان کے بیٹے کو نوّے،اورابوامامہ کو بھی دوسو درہم ملتےتھے،راوی کہتا ہے، کہ جب بھی یہ بوڑھے ملتے،ایک دوسرے کاگلہ کرتے،نیز ابورہم ڈاڑھی کو مہندی لگاتے تھے،ان کا ایک بیٹاتھا،عمارہ نام،یزید بن مہلب کے معرکے میں مارا گیاتھا،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابورہمہ یا ابورہیمہ سجاعی رضی اللہ عنہ

ابورہمہ یا ابورہیمہ سجاعی،ان کابیان ہے،کہ وہ سونالے کر حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے آپ نے ہمارے لئے دعافرمائی،اور ایک تحریر عطاکی،جس میں مرقوم تھا،کہ جس شخص کو کوئی چیز ملے ،وہ اسی کی ہوگی،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیاہے،جعفرسے منقول ہے کہ برذعی نے سمرقند میں ان کا ذکر کیا تھا،اور یہ صاحب ابورہم سماعی ہیں،لیکن ایسامعلوم ہوتا ہے،کہ وہ سماعی ہی لکھنا چاہتے تھے،لیکن جلد ی میں سجاعی لکھ گئے ،واللہ اعلم...

ابوریمہ رضی اللہ عنہ

ابوریمہ عبداللہ بن رباح نے ان سے روایت کی،انہیں صحبت ملی،ان کا شمار بصریوں میں ہوتا ہے، احمد بن ہارون المصیصی نے اشعب بن شعبہ سے،انہوں نے منہال بن خلیفہ سے،انہوں نے ارزق بن قیس سے روایت کی کہ ہمیں ایک امام نے جس کی کنیت ابوریمہ تھی،نماز پڑھائی،آخر میں دائیں اور بائیں طرف اس طرح سلام پھیرا کہ ان کے چہرے کی سفیدی نظر آگئی،کہنے لگے میں نے تمہیں اس طرح نماز پڑھائی ہے،جس طرح حضور ِاکرم پڑھایاکرتے تھے،عثمان بن عمرنے اشعب...

ابوریطہ مذحجی رضی اللہ عنہ

ابوریطہ مذحجی،ان سے شعبی نے روایت کی،کہ حضوراکرم ایک رات کومغرب اور عشاء کے درمیانی وقفہ میں تشریف فرماتھے،کہ آپ کے قریب سے ایک جماعت گزری،جوجلدی جلدی چل رہی تھی،اور ان کا ہانکنے والا انہیں ہانکے لئے جارہاتھا،اور قرآن پڑھتا جارہا تھا،حضورِ اکرم نے نظریں اٹھاکر انہیں دیکھا اورپھرسرجُھکالیا،تھوڑی ہی دیرگزری تھی،کہ آپ اُٹھ کر ان کے پیچھے چل دئیے، پھر راوین نے ساری حدیث بیان کیا،ابوموسیٰ نے مختصراً اسی طرح ان کا ذکرکی...