متفرق صحابہ کرام  

ابوزیداوس یا معاذ رضی اللہ عنہ

ابوزیداوس یا معاذ،اس میں شبہ ہے،ایک روایت کے روسے یہ وہی ابوزیدہیں،جنہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں قرآن حکیم جمع کیا تھا،بقول علی بن مدینی جن صاحب نے جمع قرآن کیا تھا،ان کا نا م اوس تھا،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوزیدقیس بن عمروالہمدانی رضی اللہ عنہ

ابوزیدقیس بن عمروالہمدانی،انہوں نے حصین الحارثی کے ساتھ بنومراد کے خلاف جنگ کا معاہدہ کیا تھا،پھرانہوں نے اسلام قبول کرلیا،اورحضورِاکرم نے انہیں اپنی مکاتبت سے نوازا،یہ ہشام کلبی کا قول ہے۔ ...

ابوزیدثابت بن زید انصاری رضی اللہ عنہ

ابوزیدثابت بن زیدانصاری،بقول عباس وہ دوری تھے،یحییٰ بن معین سے میں نے سنا کہ اس ابوزید کے بارے میں جس نے قرآن جمع کیاتھا،پوچھاگیا،توابوعمر نے کہا،کہ میں زید بن ثابت کے علاوہ اور کسی کو نہیں جانتا،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوزینب رضی اللہ عنہ

ابوزینب،انہوں نے ولید بن عقبہ کے خلاف شہادت دی تھی،ان کا نام زہیربن حارث بن عوف بن کاسرالحجرتھا،ابوعمرکاقول ہے،کہ جن لوگوں نے انہیں صحابی شمار کیا ہے،وہ غلطی پر ہیں،کیونکہ یہ دعوٰے بلادلیل ہے،ابوعمر نے ذکر کیا ہے۔ ...

ابوذرغفاری رضی اللہ عنہ

ابوذرغفاری،ان کے نام کے بارے میں بڑااختلاف ہے،ایک روایت میں جندب بن جنادہ ہے،جو باقی روایتوں کے مقابلوں میں اصح اورذیادہ عام ہے،ایک دوسری روایت میں بریر بن عبداللہ بریربن جنادہ بن قیس بن عمروبن ملیل بن صعیر بن حرام بن غفار ہے،ایک اور روایت کے مطابق جندب بن جنادہ بن سفیان بن عبید بن حرام بن غفار بن ملیل بن ضمرہ بن بکربن عبدمناہ بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکۃ الغفاری آیاہے،ان کی والدہ رملہ دختردقیعہ بنوغفارسے تھیں،ابوذرقد...