متفرق صحابہ کرام  

ابوطرفہ کندی رضی اللہ عنہ

ابوطرفہ کندی،جعفر نے ان کا ذکرکیاہے،مگران کی صحبت کے بارے میں کچھ نہیں جانتے،بقیہ نے ولید بن کامل سے انہوں نے ابوطرفہ سے روایت کی،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، جس کی صحبت مرض پر غالب ہو،وہ دوااستعمال نہ کرے،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔ ...

ابوامیہ شعبانی رضی اللہ عنہ

ابوامیہ شعبانی،ابوموسیٰ کے مطابق ابوزکریا نے ان کا ذکر کیا ہے،اور باسنادہ مطربن علا،فزاری دمشقی سے،انہوں نے عبدالملک بن سیار ثقفی سے،انہوں نے ابوامیہ شعبانی سے روایت کی،اور صرف اتنا لکھا کہ وہ جاہلی تھا اور محمد نام تھا،اور ابو ثعلبہ خشتی سے روایت کی،ابوموسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ...

ابوعمروالنخعی رضی اللہ عنہ

ابوعمروالنخعی،یہ ان لوگوں میں سے ہیں،جو حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں وفد کے ساتھ حاضرہوئے،ابن قتیبہ نے انہیں غریب الحدیث میں ذکرکیاہے،اوران سے ای خواب بیان کیا ہے ،جس کی تعبیر انہیں بتائی گئی تھی،غسانی نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...