لسان الامت مولانا سید علی اکبر شاہ
خطیب اسلام حضرت مولانا سید علی اکبر شاہ بن محمد شاہ ۲، فروری ۱۹۰۱ء کو میہڑ(ضلع دادو) میں رولد ہوئے ۔ آپ ولی کامل حضر ت سید صدر الدین شاہ بکھری مشھدی بن سلطان العارفین حضرت سید محمد مکیؒ (متوفی ۶۴۴ھ ، مدفون سکھر سندھ ، خلیفہ اکبر شیخ شہاب الدین سہرور دی قدس سرہ الاقدس ) کی اولاد میں سے تھے۔ (موھیا کنھن نہ مال ص۱۵موٗلف :حبیب اللہ دیروی مطبوعہ میہڑ ۲۰۰۰ئ) تعلیم و تربیت : سید علی اکبر شاہ نے ابتدائی تعلیم آخوند عبدالحلیم کے پاس حاصل کی۔ سندھ...