حضرت مولانا قمر الدین عطائی
مبلغ اسلام ، استاد العلماء حضرت مولانا قمر الدین مہیسر اہل سنت و جماعت کا قابل فخر سرمایہ تھے ، ان کا دماغ روشن اور دل منور تھا وہ ہر وقت مسلک حق اہل سنت و جماعت کی ترویج و اشاعت کے لئے سوچتے رہتے تھے، وہ باشعور اور صلاحیتوں سے مالا مال تھے۔ سلسلہ نسب ہوں ہے: قمر الدین بن محمد اسماعیل بن عبدالرحمن بن محمد صدیق مہیسر ، ضلع لاڑکانہ کی تحصیل میر و خان کے گوٹھ ’’دگانو مہیسر ‘‘میں فقیر محمد اسماعیل مہیسر کے گھر تولد ہوئے...