متفرق  

مولانا قاری عبدالحفیظ خان قادری

  حضرت مولانا حافظ قاری عبدالحفیظ خان بن حضرت مولانا حافظ عبدالواحد خان یوسف زئی (بھارت) میں تولد ہوئے ۔ آپ کے ساتویں دادا پشاور (صوبہ سرحد ) س ے نقل مکانی کر کے (بھارت ) بغرض تبلیغ دین تشریف لائے اور یہیں قیام فرمایا ۔ آپ کے جداعلیٰ نے تبلیغ دین کے لئے کارہائے نمایاں انجام دیئے اور غیر مسلموں کو مشرف بہ اسلام کیا۔ آپ کے نانا جان (اور جناب رئیس احمد نعت خواں کے پردادا) کے جداعلیٰ بخارا (روس ) سے مال تجارت لے کر ہندوستان میں فروخت کیا کرتے...

مولانا پیر عبدالقدوس درانی قادری

  مولانا پیر محمد عبدالقدوس درانی بن حضرت مولانا پیر احمد قادری مذہبا حنفی اور مشربا قادری تھے ۔ آپ کے آباوٗ اجد دقند ھار (افغانستان ) کے رہنے والے تھے ۔ علم و فضل اور زہد و تقویٰ میں آپ کا خاندان ممتاز تھا۔ آپ کاشجرہ نسب مندرجہ ذیل ہے: ’’محمد عبدالقدوس بن مولانا احمدبن مولانا غلام محمد بن ملا محمد امیر حاکم قندھار بن علامہ محمد یوسف حاکم قندھار بن ملا محمد طاوٗ س حاکم قندھارو ہرات بن علامہ عبدالعزیز حاکم قندھار و ہرات &lsquo...

سید عبدالحفیظ شاہ (گجو)

  فقیر باصفا درویش منش جناب سید عبدالحفیظ شاہ بن سید عبدالعزیز شاہ بوقت صبح صادق بروز جمعرات ۲۷، رجب المرجب ۱۳۱۳ھ بمطابق جولائی ۱۹۱۳ء کو بانس بریلی (یوپی انڈیا) میں تولد ہوئے۔ آپ کے والد ماجد عالم دین اور درویش صفت انسان تھے۔ آپ کا شجرہ نسب والد محترم کی طرف سے حضرت سیدۃ النساء العالمین سیدہ فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ عنھا زوجہ امیر المومنین خلیفۃ المسلمین شیر خدا حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہٗ سے ملتا ہے اور والدہ محترمہ کی طرف سے اعلیٰ...

پیر سید عبدالقادر گیلانی

  سفیر عراق ، صاحب کشف و کرامت حضرت پیر سید عبدالقادر جیلانی بن سید عبداللہ جیلانی نے یکم جمادی الآخر ۱۳۲۳ھ/ ۳، اگست ۱۹۰۵ء کو اپنے جد اعلیٰ کے قدیم مسکن اور سر زمین عراق کے روحانیمرکز بغداد شریف میں آنکھ کھولی۔ آپ کے والد محترم سید عبداللہ گیلانی نے نومولود کا نام عبدالقادر رکھا اور عرفیت کمال الدین  لیکن آپ مشہور عبدالقادر کے نام سے ہی ہوئے۔ آپ سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہٗ کی سولہویں پشت کی شمع روشن کئے ہوئے تھے۔ تعلیم و تربیت: عل...

مولانا عبدالرحمن چانڈیو

  استاد العلماء مولانا عبدالرحمن بن علامہ مولانا سعد اللہ ستانی چانڈیو ۱۲۸۶ھ/۱۸۷۰ء کو آبائی گوٹھ ستانی چانڈیو (تحصیل خیر پور ناتھن شاہ ضلع دادو) میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: قرآن مجید اور فارسی کی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل کی ۔ اس کے بعد گوٹھ ڈگھ بالا تحصیل جوہی میں استاد العلماء علامہ مفتی محمد حسن کوسہ بلوچ کے مدرسہ میں داخلہ حاصل کیا اور درسی نصاب مکمل کرکے فارغ التحصیل ہوئے۔ بیعت: شیخ المشائخ حضرت پیر سید محمد پنھل شاہ راشدی سے سلس...

مولانا عبدالوہاب ’’عبد‘‘گلال

  مولانا عبدالوہاب بن عبدالکریم گلال گوٹھ گاھی مہیسر (تحصیل میہڑ ضلع دادو ) میں ایک اندازے کے مطابق ۱۸۸۵ء کو تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت : ابتدائی تعلیم گوٹھ گاہی مہیسر کی دینی درسگاہ سے حاصل کی جو کہ اس وقت معیاری درسگاہ میںشمار ہوتی تھی ۔ اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے سندھ کی نامور درسگاہ دارالفیض سونہ جتوئی میں داخلہ لیا ، جہاں سندھ کے عظیم عالم و عارف استاد الاساتذہ علامہ مفتی اعظم ابوالفیض غلام عمر جتوئی قدس سرہ سے منتہی کتب پڑ ھ ک...

مولانا عبدالرحیم جتوئی

   منا ظر اسلام مولانا عبدالرحیم بن جہان خان جتوئی گوٹھ سونہ جتوئی (تحصیل و ضلع لاڑکانہ ) میں تولد ہوئے ۔ مدرسہ دارالفیض سونہ جتوئی میں اول تا آخر تعلیم و تربیت حاصل کی۔ سراج الفقہا ء عارف کامل استاد العلماء علامہ مفتی ابوالفیض غلام عمر جتوئی ؒ الباری (متوفی ۱۹۳۵ء ) کے تربیت یافتہ شاگرد ، با فیض مرید اور عزیز رشتہ دار تھے ۔ پوری زندگی استاد محترم کے زیر سایہ درس و تدریس ، تصنیف و تحقیق ، تقریر و تبلیغ اور فرقہ ہائے باطلہ کے ساتھ مناظرہ...

مولانا قاضی عبدالرزاق صدیقی

  حکیم قاضی عبدالرزاق صدیقی گوٹھ ترائی (تحصیل گڑھی یاسین ضلع شکار پور ) میں تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت : ابتدائی تعلیم اپنے والد بزرگوار کے پاس حاصل کی ۔ اس کے بعد جندہ دیرو (تحصیل مدئجی ) مولانا محمد حسین بھٹو سے درس لیا ۔ آخر میں ہمایونی شریف میں سید الفقہاء ، سند الکاملین ، عاشق خیرالوریٰ مفتی اعظم سندھ و بلوچستان علامہ مفتی عبدالغفور ہمایونی نور اللہ مرقدہ کے پاس نصاب مکمل کیا۔ اور وہیں فارغ التحصیل ہو کر فضیلت کی دستار باندھی ۔ طب کی تع...

حضرت مخدوم عبداللہ مندروناڑی والے

  سندھ کے نامور عالم دین ، مصنف کتب کثیرہ حضرت علامہ مخدوم عبداللہ مندھر و ضلع بدین کے گوٹھ ماندر مٰں تولد ہوئے۔ دوسری روایت کے مطابق مخدوم عبداللہ تحصیل کچھ کے گوٹھ ’’نرے‘‘ کے باسی تھے اور تعلیم حاصل کرنے سندھ آئے تھے۔ آپ کی ولادت کے متعلق دو تاریخیں ۱۱۴۵ھ/۱۷۳۲ء یا ۱۱۵۰ھ/۱۷۳۷ء اندازے کے مطابق بتائی جاتی ہے۔ تعلیم و تربیت: ان دنوں ٹھٹھہ (سندھ) میں بارہویں صدی کے مجدد ، امام اہلسنت، حضرت علامہ مخدوم محمد ہاشم ٹھٹھوی ...

حضرت مولانا عبداللہ میمن

  حضرت حکیم مولانا عبداللہ بن مولانا محدم ابارہیم میمن ہالانی (تحصیل کنڈویار ضلع نوشہرو فیروز) میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم اپنے والد صاحب کے پاس حاصل کی۔ اس کے بعد مدرسہ دار الرشاد گوٹھ پھنواری (تحصیل پنو عاقل) میں داخلہ لیا اور مولانا حکیم میں عبدالقادر اندھڑ (شاگر رشید، رئیس العلماء سند الکاملین حضرت علامہ خلیفہ محمد یعقوب ہمایونی علیہ الرحمۃ) کے پاس نصاب کی تکمیل کی اور فارغ التحصیل ہوئے۔ بعد فراغت مولانا عبدالقادر سے علم ...