رئیس الفضلاء علامہ محمد ہاشم انصاری
مدینہ منورہ کے انصار صحابہ کرام کی اولاد امجاد میں ایک بزرگ حضرت خواجہ کرم اللہ انصاری رحمتہ اللہ علیہ کی سندھ کے نامور نقشبندی بزرگ سلطان الاولیاء حضرت خواجہ محمد زمان صدیقی نقشبندی رحمتہ اللہ علیہ ( بانی درگاہ لواری شریف ضلع بدین ) سے ملاقات مدینہ منورہ زادھا اللہ شرفا و تعظیما میں ہوئی۔ خواجہ کرم اللہ انصاری پہلی ملاقات میں بہت متاثر ہو کر سلسلہ نقشبندیہ میں حضرت سلطان الاولیاء کے دست بیعت ہوئے۔ مرشد کریم کی محبت میں وطن کو خیر باد کہہ ...