متفرق  

مولانا غلام عمر آریجوی

  نامور نعتیہ شاعر و عالم مولانا غلام عمر بن محمد عثمان آریجا گوٹھ خیر محمد آریجہ ( ضلع لاڑکانہ ) میں ۲۶، اپریل ۱۸۴۹ء کو تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت : تین سال کی عمر میں والد انتقال کر گئے ۔ اس طرح آپ نے یتیم کی زندگی بسر کی اور والدہ ماجدہ کی سر پرستی میں تصی منازل طے کیں ۔ مولانا اللہ بخش ( والد مولانا ثناء اللہ ثنائی ) کے پاس عربی کے ساتھ طب کی بھی تعلیم حاصل کی۔ پھر وہاں سے پلٹ کر پہلے استاد مولانا اللہ بخش کے پاس واپس آئے اور وہیں نصاب...

مفتی سید غلام محی الدین نعیمی

  مفتی سید گلام محی الدین بن مولانا سید غلام احمد فریدی ’’شوق‘‘ مراد آباد ( یو ۔ پی ۔ بھارت ) میں۱۴، اگست ۱۹۲۲ ء کو تولد ہوئے۔ مولانا شوق جامعہ نعیمیہ مٰن شعبہ فارسی کے استاد اور کہنہ مشق شاعر تھے، تخلص ’’شوق ‘‘ رکھتے تھے اور حضرت صدر الافاضل کے قریبی رشتہ دار تھے ۔ ( مفتی صاحب کے بیٹے سید ناظر الدین کی روایت کے مطابق) تعلیم و تربیت : آپ نے علمی گھرانے میں آنکھ کھولی۔ درس نظامی کی تکمیل برصغ...

مولانا سید غلام محمد شاہ ’’گدا

  مولانا سید غلام محمد شاہ صاحب صحیح النسب حسینی سید تھے، آ پ کا سلسلہ نسب آٹھویں امام سید نا موسیٰ رضا سے ملتا ہے، اس لئے آپ کا خاندان ’’رضوی سادات ‘‘ کہلاتا ہے۔ آپ نصر پور (حیدر آباد) کے مشہورصوفی شاعر و بزرگ حضرت سید مصری شاہ نصر پوری اور حضرت شاہ عنایت رضوی کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ۔ شاہ صاحب کے پڑدا دا حضرت مولانا سید بچل شاہ ایک کامل ولی اللہ ، عالم فاضل اور صاحب دل انسان تھے اور کئی لوگ آپ سے دست بیعت ...

حضرت مولانا غلام محمد سوڈہر

  مولاناغلام محمد بن فقیر محمد رمضان سوڈہر گوٹھ اشرف سوڈہر ( تحصیل میہڑ ضلع دادو سندھ ) میں تولد ہوئے۔ فقیر محمد رمضان کو تین بیٹے تولد ہوئے۔ ۱۔      مولانا غلام محمد غلام                 ۲۔     مولانا غلام نبی غلام                 ۳۔  &nbs...

استاد العلماء مفتی غلام محمد جتوئی

  درویش صفت عالم دین ، استاد العلماء حضرت مولانا مفتی غلام محمد جتوئی بن میاں محمد اسماعیل جتوئی ، سراج الفقہاء ، مفتی اعظم ، قطب دوران ، رئیس العلماء ، علامۃ الزمان مفتی غلام عمر جتوئی قدس سرہ الاقدس کے بھتیجے ، ابتدائی دور کے نامور شاگرد اور عظیم علمی وارث تھے۔ گوٹھ سونہ جتوئی ( ضلع لاڑکانہ ) میں ۱۸۸۰ء کو تولد ہوئے۔ گوشہ نشین اہل اللہ مفتی غلام محمد جتوئی نے مدرسہ دارالفیض ( گوٹھ سونہ جتوئی ) میں مکمل تعلیم حاصل کرنے کے بعد حضرت استاد مکرم...

مرد درویش مولانا مفتی غلام محمد قاسمی

  استاد العلماء فنافی الشیخ ، مرد درویش حضرت مولانا مفتی غلام محمد قاسمی بن خمیسو خان بگھیو گوٹھ شاہ حسن ضلع دادو میں غالبا ۱۹۲۵ء کو تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت: گوٹھ شاہ حسن سے پرائمری کی تعلیم حاصل کی اس کے بعد دادو اور کراچی کے اسکول و کالج سے دنیوی تعلیم حاصل کی ۔ بعد فراغت گورنمنٹ ہائی اسکول دادو میں انگریزی سبجیکٹ کے استاد مقرر ہوئے۔ وہ دادو میں استاد تھے انہی دنوں کی بات ہے کہ حضور قبلہ عالم ، تاج العارفین ، فقیہ اعظم ، بحر حضرت خواجہ م...

مولانا غلام رسول جتوئی

  نامور عالم ، ادیب و شاعر حضرت مولانا غلام رسول جتوئی بن رئیس بہاول خان جتوئی ۱۲۸۷ھ/۱۸۷۰ء کو گوٹھ محراب پور (تحصیل ڈوکری ضلع لاڑکانہ) میں تولد ہوئے۔ آپ کے آباء و اجداد اصل میں بلوچستان کے باسی تھے۔ وہاں سے دو بھائی خیرو خان اور سلطان خان منتقل ہو کر سندھ میں آباد ہوئے۔ سلطان خان کی اولاد میں سے محراب پور کے جتوئی ہیں۔ تعلیم و تربیت: مولانا غلام رسول نے ابتدائی تعلیم محراب پور میں مولانا عبداللہ کیریو سے حاصل کی۔ اس کے بعد سندھ کی نامور د...

مولانا غلام محمد خانزئی

  عالم، ادیب و عارف حضرت مولانا غلام محمد بن خان محمد خانزئی غالباً خان زئی خاندان بلوچوں کے بروہی قبیلہ کی شاخ ہے۔ آپ ایک اندازے کے مطابق ۱۲۵۰ھ میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: غلام محمد بڑے ذہین و ذکی حافظہ کے مالک تھے۔ ابتدائی تعلیم مسجد شریف کے مکتب سے حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم چوٹیاری کی مشہور دینی درسگاہ (تحصیل سانگھڑ) سے حاصل کی۔ مولاناغلام محمد پر جو سب سے زیادہ استاد مہربان تھے ،وہ اس درسگاہ کے استاد مخدوم عبدالحکیم تھے جو کہ اپنے وقت ک...

استاد العلماء حضرت علامہ غلام حسین ولیدائی

  درمیانہ قد، بھرا ہوا مضبوط جسم، منہ گول، بڑی بڑی آنکھیں، گندمی رنگ، چہرہ نورانی سر پر ہمیشہ دو انچ تک گھنگریالے بال، شلوار ، کبھی تہبند، سر پر سفید ٹوپی، باہر جاتے اور نماز کے وقت عمامہ شریف سر پر سجاتے ہمیشہ سادہ اور سفید کپڑے کا لباس، جیسی فطرت میں سادگی ویسی کھانے پینے اور اوڑھنے میں سادگی، اخلاق میں پاکیزگی، مہمان نوازی میں دریا دل ، عمل میں تقویٰ ، فالتو بحث اور لڑائی جھگڑے سے دور، ذہین، تیز حافظہ، گفتگو میں آہستگی، ٹھہرائو شائستگی،...

علامہ مخدوم غلام محمد بُگائی

  جید عالم دین ، بلند پایہ شاعر، عاشق رسول ﷺ حضرت علامہ مخدوم غلام محمد گوٹھ بگا تحصیل مورو ضلع نوابشاہ میں تولد ہوئے۔ مخدوم غلام محمد نے میاں نور محمد کلہوڑو کا دور حکومت (۱۱۳۱ھ/۱۷۱۹ء تا ۱۱۶۷ھ /۱۷۵۳ئ) پایا۔ سن ولادت معلوم نہ ہوسکا لیکن اندازا ہے کہ آپ بارہویں صدی کے ابتدائی دور میں تولد ہوئے ہونگے۔ میاں نو رمحمد کلہوڑو کے دور میں حضرت مخدوم غلام محمد نے نامور بزرگ ملک العلماء حضرت علامہ مخدوم عبدالرحمن شہید (درگاہ مخادیم کھہڑا ضلع خیر پور ...