متفرق  

مولانا پیر محمد ابراہیم جان سر ہندی

  حضرت مولانا پیر محمد ابراہیم جان سر ہندی بن حضرت پیر محمد اسماعیل روشن بن حضر ت پیر حکیم محمد حسین بن خواجہ عبدالرحمن جان سر ہندی مجددی فاروقی رمضان المبارک ۱۳۳۴ھ؍ ۱۹۱۶ء بروز دو شنبہ تولد ہوئے۔ نام محمد عرف ابراہیم تخلص ’’خلیل ‘‘ اور کنیت ابو العلاء ہے۔علوم ظاہری و باطنی کے جامع ، عالم باعمل عابد و زاہد تھے زندگی بھر گلزار خلیل تحصیل سامارو( ضلع عمر کوٹ ، سندھ) میں مجددی اور سر ہندی مسند رشد و ہدایت پر جلوہ فرماتے ر...

مولانا محمد عاقل ’’ عاقلی‘‘

  مولانا محمد عاقل بن آخوند اللہ ڈنہ سومرو گوٹھ عاقل تحصیل لاڑکانہ میں ۵، ستمبر ۱۸۵۱ ( لاڑکانہ ماضی و حال ص ۱۲۹) تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل کی۔ اس کے بعد مولانا نبی بخش عباسی سے تعلیم حاصل کی اور مزید اعلیٰ تعلیم اس وقت کی نامور و عظیم دینی درسگاہ ’’جامعہ صدیقیہ ‘‘ شہداد کوٹ ( ضلع لاڑکانہ ) سے حاصل کی ۔ دوران تعلیم استاد العلماء غوث الزمان علامہ مفتی خواجہ غلام صدیق شہداد کوٹی قدس سرہ کے علاو...

مولانا سید محمد چھٹل شاہ لکیاری

  حضرت سید محمد چھٹل شاہ بن سید تاج محمد شاہ گوٹھ بدڑ ( تحصیل سیوہن شریف ضلع دادو ) میں ماہ ربیع الاول شریف ۱۵، جون ۱۹۲۷ء کو تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت : ابتدائی تعلیم گوٹھ کی مسجد کے مکتب سے حاصل کی ۔ اس کے بعد ۱۲بارہ سال کی عمر میں والد ماجد نے مدرسہ عین العلوم امینانی شریف میں داخلہ دلادیا۔ جہاں مولانا سید امیر محمد شاہ حسینی سے درس نظامی کا نصاب مکمل کر کے ایک اندازے کے مطابق ۱۹۴۵ء میں فارغ التحصیل ہوئے۔ استاد العلماء مولانا محمد اکتڑائی (...

مولانا سید محمد مرغوب اختر الحامدی

  نامور نعتیہ شاعر اختر الحامدی بن سید محمد ایوب مرحوم کی پیدائش ۱۴ شعبان المعظم ۱۳۴۰ھ/ ۱۹۲۱ء بروز جمعۃ المبارک اپنے ننہال  جودھپور (مارواڑ ) میںہوئی۔ موصوف کا تاریخی نام ’’محمد مرغوب‘‘ (۱۹۴۰ھ) ہے۔ آپ] کے والد محترم کی طرف سے مودودی النسب سید اور مادری سلسلہ سے جیلانی سید ہیں۔ موصوف کے جد اعلیٰ، حضرت خواجہ سید قطب الدین محمد مودود چشتی علیہ الرحمۃ ہیں۔ حضرت خواجہ کی نسل سے ایک بزرگ خواجہ محمد خضر علیہ الرحمۃ سلط...

حضرت علامہ قاضی محمد فاضل مٹیاروی

حضرت علامہ قاضی محمد فاضل مٹیاروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولاناقاضی محمد اضل بن مولانا قاضی محمد شاکر بن قاضی لطف اللہ مٹیاروی، مٹیار شہر (ضلع حیدرآباد سندھ) میں تولد ہوئے۔۔ تعلیم و تربیت: غالباً ابتدائی تعلیم اپنے گھر سے شروع کی اس کے بعد مٹیاری کے مشاہیر علماء کی خدمات حاصل کیں، ان کی خدمت میں تعلیم و تربیت حاصل کرکے فارغ التحصیل ہوئے۔ہوسکتا ہے استاد العلماء علامہ مخدوم حسن اللہ صدیقی قدس سرہٗ سے بھی شرف تلمذ حاصل کیا ہو۔ ان دونوں میں مخدوم صا...

علامہ محمد اسماعیل میمن

  مولانا علامہ محمد سماعیل میمن تحصیل قمبر (ضلع لاڑکانہ) کے گوٹھ ’’جیئن ابڑو‘‘ میں تولد ہوئے تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم علاقائی مکاتب سے حاصل کی ۔ اعلیٰ تعلیم کیلئے ہمایوں شریف کی عظیم دینی درسگاہ میں داخلہ لیا۔ جہاں علامۃ الزمان، فقیہ الدوران مولان امحمد یعقوب ہمایونی (والد علامہ مفتی عبدالغفور ہمایونی قدس سرہٗ) سے خصوصاً فقہ کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انڈیا کا سفر اختیار کیا، خیر آباد پہنچ کر مجاہد کبیر ، بطل حر...

مولانا مفتی سید میران شاہ لکیاری

   حضرت مولانا حاجی میاں محمد میران شاہ لکیاری ، استاد الکل ، گیسوئے دراز، یوسف ثانی علامۃ الزمان حضرت مولانا سید محمد عا قل شاہ لکیاری ؒ کے نواسہ تھے۔ مولانا میران شاہ ، ہالانی (تحصیل کنڈیارو ضلع نوشہرو فیروز ) میں لکیاری  سادات کے محلہ میں پیدا ہوئے۔ تعلیم و تربیت : مولانا میران شاہ نے ابتدائی تعلیم ہالانی میں حاصل کی اس کے بعد شہداد کوٹ کی عظیم دینی درسگاہ میں داخلہ لیا ۔ جہاں استاد الاساتذہ رئیس العلماء حضرت علامہ نور محمد شہدا...

استاد العلماء مولانا مفتی محمد محمودالوری

  استاد العلماء مولانا محمد محمود الوری بن حضرت مولانا رکن الدین الوری مجددی ۵، ذوالحجہ ۱۳۲۲ھ؍ ۱۹۰۴ء شب جمعہ المبارک انڈیا کی ریاست  راجستھان کے ایک بڑے شہر ’’الور ‘‘میں پیدا ہوئے۔ تعلیم و تربیت : حدایۃ النحو تک عربی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد مولانا کن الدین اور گلستان بوستان تک فارسی کی ابتدائی تعلیم اپنے جد امجد مولانا فرید الدین سے حاصل کی۔ اعلیٰ تعلیم کیلئے اجمیر شریف گئے وہاں ’’مدرسہ معینیہ...

راٗس الافاضل حضرت مولانا محمد صالح قادری

  مرد مومن ، فقیر حق ، عالم گر حضر ت مولانا محمد صالح  مہر قادری بن میاں جی مصری فقیر مہر گوٹھ قاضی بادل مہر ( ضلع گھوٹکی ) میں ۱۳۳۱ھ بمطابق ۱۹۱۳ء کو تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: قرآن مجید کی تعلیم اپنے والد مرحوم کے شاگرد حاجی سہراب سے حاصل کی ۔ میاں احمد فقیر کے پاس فارسی کی تعلیم حاصل کی ۔ قاطع رفض و بدعت مفتی اعظم خیر پور ریاست علامہ مفتی محمد سعد اللہ انصاری ( مصنف توب محمد ی ) کو حضرت شمس العلماء پیر سید شاہ مردان شاہ اول راشدی المع...

شیخ الحدیث مفتی محمد حسین قادری

  شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی ابو الخیر محمد حسین قادری بن محمد بہادر حسین کھتری ایک بلند پایہ عالم دین اور سچے عاشق رسول ﷺ تھے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں حسن صورت کے ساتھ ساتھ حسن سیرت سے بھی آراستہ تھا۔ جو شخص ان سے سیک بار مل لیتا گرویدہ ہو جاتا تھا ان کی طبیعت میں حلم حوصلہ اور بلا کا صبر تھا ۔وہ ایک صاف دل صوفی منش انسان تھے انہیں ناراض کرنے والا بہت آسانی سے منا لیتا تھا۔ وہ اپنوں پر مہر بان اور دشمنان دین کے لئے شمشیر بے نیام تھے وہ سادہ...