حضرت علامہ مفتی غلام محمد مہیسر
حضرت علامہ خلیفہ غلام محمد بن آخوند میاں عبدالکریم مہیسر گوٹھ کمال دیرو ( تحصیل گمبٹ ضلع خیر پور میرس) میں ۱۲۴۸ھ کو تولد ہوئے۔ آپ کے دادا جان مولانا فقیر محمد مہیسر بھی اپنے وقت کی علمی شخصیت اور بہترین خوش نویس تھے۔ تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم اپنے گوٹھ کے مکتب میں حاصل ہے۔ سات سال کی صغیر سنی عمر میں آپ کے والد نے پنہواری ( تحصیل پنو عاقل ضلع سکھر ) میں حضرت مولانا عبدالقادر پنہواری انڈھڑ(وفات ۱۳۲۸ھ ) کے مدرسہ میں داخل کروایا ۔...