متفرق  

قاضی محمد عامری

قاضی محمد بن احمد عامری[1]: ابو عاصم کنیت تھی۔فقیہ فاضل اور دمشق کے قاضی تھے،آپ تصنیفات سے کتاب مبسوط تیس جلد میں یادگار ہے۔عامری طرف عامر بن لوی اور عامر بن صعصعہ اور عامر بن عدی کے منسوب ہے اور نیز عام ایک بطن قیس غیلان سے ہے۔   1۔ عبادی ہروی(۳۷۵۔۴۵۱) بقول صاحب کشف الظنون شافعی تھے(مرتب)  حدائق الحنفیہ...

احمد بن مسعود قونوی

احمد بن مسعود بن عبدالرحمٰن قونوی: ائمۂ کبار اور اعیان فقہاء میں سے نحوی،لغوی،اصولی تھے۔علم جلال الدین عمر خبازی شاگرد عبد العزیز بخاری سے حاصل کیا۔ابو العباس کنیت رکھتے تھے۔عقیدہ طحطاوی کی شرح لکھی اور امام محمد کی جامع کبیر کی بھی شرح تقریر نام چار جلد میں تصنیف کی مگر زندگی[1]نے وفانہ کی کہ اس کو کامل کر سکتے جس کو آپ کے بعد آپ کے بیٹے[2] نے پورا کیا۔   1۔ وفات حدود ۷۳۲ھ’’ہدیۃ العارفین‘‘ 2۔ ابو المحاسن محمود بن احم...

صاحب فصول عمادیہ

عبدالرحیم ابی بکر عماد الدین بن صاحب ہدایہ: ابو الفتح کنیت اور زین الدین لقب تھا۔فقہ اپنے باپ اور نیز حسام الدین علیا بادی سے حاصل کی اور ایک کتاب نہایت نفیس فقہ میں فصول عمادیہ نام تصنیف فرمائی جس کی تالیف سے سمر قند میں شعبان ۴۵۱؁ھ کو فراغت پائی۔ حدائق الحنفیہ...

محمود بن محمد مکحولی نسفی

میمون بن محمد[1]بن محمد بن معتمد بن محمد بن مکحول بن فضل مکحولی نسفی: ابو المعین کنیت تھی،امام فاضل،جامع فروع واصول تھے۔کتاب تبصرۃ الدولہ و تمہید قواعد التوحید اور کتاب المناہج اور شرح جامع کبیر وغیرہ تصنیف کیں اور علاء الدین ابو بکر محمد سمر قندی صاحبِ تحفۃ الفقہاء نے آپ سے تفقہ کیا۔   1۔ ولادت ۴۱۸؁ھ،وفات ۵۰۸؁ھ،حدیقہ پنجم میں ان کے حالات ملاحظہ کیے جائیں۔(مرتب)  حدائق الحنفیہ...

ابو القاسم تنوخی

ابو القاسم تنوخی: اپنے زمانہ کے امام فقیہ،ادیب،محدث،مفسر تھے۔ علم حمید الدین ضریر متوفی ۶۶۷؁ھ تلمیذ شمس الائمہ کردری شاگرد صاحب ہدایہ سے پڑھا اور آپ سے شیخ وجیہ الدین دہلوی اور ملک العلماء سراج الدین سقفی دہلوی اور شمس الدین خطیب وغیر ہم نے فقہ پڑھی۔ حدائق الحنفیہ...

صاحب اصول الشاشی

نظام الدین شاشی مصند مختصر اصول الشاشی: فقہ واصول میں فرید العصر وحید الدہر تھے۔اصول فقہ میں مختصر اصول الشاشی تصنیف کی اور اس کا نام خمسین رکھا اور اس نام رکھنے کی وجہ یہ تھی کہ آپ کی عمر اس وقت پچاس سال کی تھی اور آپ نے یادگار کے طور پر اس کا نام رکھ دیا۔یہ کتاب آپ کی ایسی مقبول خاص و عام ہوئی کہ تدریس کی کتب میں داخل ہو گئی۔اس کی شرح ۷۸۱؁ھ میں مولیٰ محمد بن حسن خوارزمی[1]الشہیریہ بہ شمس الدین شاشی نے تصنیف کی۔   1۔خمسین فی اصول الدین،امام...

یوسف خوارزمی فیدی

یوسف بن محمد خوارزمی فیدی: بڑے عالم فاضل،فقیہ،مفسر،ادیب تھے صدر القراء خطاب اور رشید الائمہ لقب تھا،علوم مختار زاہدی سے پڑھے۔فیدی طرف فید کے منسوب ہے جو راستۂ حجاز وعراق میں ایک منزل کانام ہے۔ حدائق الحنفیہ...

عبدالرحمٰن بن کمال الدین حلبی

عبدالرحمٰن بن کمال الدین عمر بن احمد بن ہبۃ اللہ بن محمد بن ہبۃ اللہ عقیلی حلبی حنفی المعروف بہ ابن عدیم: مجد الدین لقب اور ابو المجد کنیت تھی،عالم فاضل، فقیہ محدث،ادیب،عارف مذہب تھے۔۶۱۴؁ھ میں پیدا ہوئے۔دمشق،حلب،بغدا، قدس،حرمین،روم کے محدثین سے حدیث کو سُنا اور طلب کیا۔آپ ہی ہیں جنہوں نے پہلے پہل جامع حاکم میں خطبہ پڑھا اور ظاہریہ میں جبکہ وہ تعمیر ہوا،درس دیا اور شام کے قاضی القضاۃ ہوئے اور ریاست مذہب امام ابو حنیفہ کی مصر و شام میں آپ کی طر ف م...

سلیمان اذرعی

سلیمان بن ابی المعزوھب بن عطاء الاذرعی: صدر الدین لقب اور ابو التربیع کنیت تھی،مصر میں آکر مقیم ہوئے۔صفدی نے کہا ہے کہ آپ اپنے زمانہ کے امام عالم علّامہ متجر تھے وقائق و عوامض فقہ میں عارف و ماہر تھے۔مصرو شام میں ریاست مذہب حنفیہ کی آپ کی طرف منتہیٰ ہوئی۔فقہ محمود بن عبد السید حصیری تلمیذ قاضی خان سے حاصل کی اور آپ سے آپ کے بیٹے محمد بن سلیمان اور احمد بن ابراہیم سروجی نے تفقہ کیا۔مدت تک قضاء مصرو شام کے متولی رہے اور تراسی سال کی عمر میں ۶۷۷؁ھ ک...

ابن شماع

محمد بن عبد الکریم بن عثمان المعروف بہ ابن شماع: فقیہ متجر،فروع واصول میں ید طولیٰ رکھتے تھے۔علوم شمس الدین عبداللہ بن عطاء سے پڑھے اور ۲۷۶؁[1]میں وفات پائی۔’’زینت دہر‘‘تاریخ وفات ہے۔   1۔ محمد بن سعید محمد ابن جیانی اندلسی’’جواہر المضیۃ‘‘(مرتب)  حدائق الحنفیہ...