یحییٰ رومی
یحییٰ بن علی بن رومان[1]رومی: نجم الدین لقب تھا۔عالم،فاضل، صالح، امام جامع دمشق تھے۔دور دور سے لو گ اکر آپ سے فیض یاب ہوتے اور فائدہ اٹھاتے تھے،وفات آپ کی ۷۱۰ھ میں ہوئی۔ 1۔ حبان علی ’’جواہر المفیہ ‘‘ (مرتب) حدائق الحنفیہ...
یحییٰ بن علی بن رومان[1]رومی: نجم الدین لقب تھا۔عالم،فاضل، صالح، امام جامع دمشق تھے۔دور دور سے لو گ اکر آپ سے فیض یاب ہوتے اور فائدہ اٹھاتے تھے،وفات آپ کی ۷۱۰ھ میں ہوئی۔ 1۔ حبان علی ’’جواہر المفیہ ‘‘ (مرتب) حدائق الحنفیہ...
اسحٰق بن علی بن یحییٰ: ابو طاہر کنیت اور نجم الدین لقب تھا۔علوم شرعیہ و دینیہ میں آپ کو پرلے درجے کی دسترس اور مہارت حاصل تھی۔ہدایہ پر آپ نے بہت مفید اور نفیس حواشی تحریر کیے اور ۷۱۱ھ میں شہر قاہرہ میں وفات پائی۔ حدائق الحنفیہ...
احمد بن ابراہیم بن عبدالغنی بن اسحٰق سروجی: قاضی القضاۃ خطاب اور ابو العباس کنیت تھی۔اصل میں شہر سروج کے رہنے والے تھے جو شام کے ملک میں شہر حران کے پاس جہاں زر تشت پید اہوا تھا،واقع ہے۔فقہ واصول میں امام فاضل اور معقول و منقول میں شیخ زمانہ تھے فقہ قاضی القضاۃ ابی ربیع سلیمان اور محمد بن عباد خلاطی تلمیذ جمال الدین حصیری شاگرد وقاضی خان سے پڑھی،مدت تک مصر کے قاضی و مفتی اور مدرس رہے اور آپ سےامیرعلاء الدین علی بن بلبان بن عبداللہ فارسی اور علاء ...
عبد الغنی بن اسمٰعیل بن عبد الغنی نابلسی دمشقی: عالم محقق،فاضل مدقق تھے۔علوم وفنون اپنے ملک کے علماء و فضلاء سے حاصل کیے اور اپنے چشمۂ فیض سے ایک جماعتِ کثیرہ کو سیراب کیا۔کتاب نہایۃ المراد شرح ہدیۃ ابن العماد اور خلاصۃ التحقیق فی مسائل التقلید والتلفیق اور لؤ لؤ المکنون فی الاخبار عما سیکون اور غایۃ الوجازہفی تکرار الصلوٰۃ علی الجنازہ وغیرہ تصنیف کیں اور ۱۱۴۴ھ میں وفات پائی۔ ’’م...
عبداللہ بن احمد بن محمود نسفی: ابو البرکات کنیت اور حافظ الدین لقب تھا۔ شہر نسف یعنی نخشب کے جو ماوراء النہر میں واقع ہے،رہنے والے تھے۔اپنے زمانہ کے امام کامل،عالم محقق،فقیہ مدقق،فاضل عدیم النظیر،فقہ واصول میں سرآمد کے معانی میں بارع،زاہد و پرہیرز گار تھے۔ابنِ کمال پاشا نے آپ کو فقہاء کے چھٹے طبقہ میں شمار کیا ہے جو روایات ضعیفہ اور قویہ کے تمیزکرنے پر قادر ہوں۔فقہ شمس الائمہ محمد بن عبد الستار کردری اور حمید الدین ضریر اور بدر الدین خواہر ...
علی بن محمد بن حسن قاروسی رکابی: عالم فاضل اور قاہرہ کے مدرس ہدایہ پر تعلیقات لکھیں،قاروسی آپ کو اس لیے کہتے تھے کہ آپ بہت بڑا لمبا عمامہ باندھا کرتے تھے اور رکابی کے لقب سے اس لیے ملقب ہوئے کہ آپ کے پاس رسول اللہﷺکی رکابیاں موجود تھیں،وفات آپ کی ۷۰۸ھ میں ہوئی۔ حدائق الحنفیہ...
محمود بن احمد المعروف بہ ابن سراج قونوی: جمال الدین لقب تھا۔ اپنے زمانہ کے امام فاضل،شیخ حنفیہ تھے۔آپ نے شیخ ابو محمد مکی قیسی متوفی ۴۳۷ھ کی تفسیر مختصر احکام القرآن کو نہایت خوبی و خوش اسلوبی سے ملخص کیا اور ۷۰۷ھ[1]میں وفات پائی۔’’شمع رہنما‘‘ تاریخ وفات ہے۔ 1۔ ولادت ۷۰۰ھ سے قبل وفات ۷۷ھ متصل حالات آئندہ صفحات میں ملاحظہ فرمائیں(مرتب) حدائق الحنفیہ...
داؤد بن عثمان بن یعقوب رومی: شہاب الدین لقب تھا۔بڑے عالم متجر تھے،فقہ ایک جماعت کثیر فضلاء سے حاصل کی مدت تک قاہرہ میں درس و تدریس میں مصروف رہے اور محرم کے مہینے ۷۰۵ھ میں فوت ہوئے۔’’خواجۂ ملک‘‘ تاریخ وفات ہے۔ حدائق الحنفیہ...
علی بن احمد بن علی بن یوسف المعروف بہ قاضی حصن: ۶۲۸ھ میں پیدا ہوئے کمال الدین لقب تھا،چونکی حصن کرادکی قضاء آپ کے سپرد ہوئی تھی اس لیے آپ قاضی حصن کے نام سے مشہور تھے۔وفات آپ کی ۷۰۳ھ میں ہوئی۔ ’’مجمع الحسنات‘‘ تاریخ وفات ہے۔ حدائق الحنفیہ...
عبداللہ بن مظفر بن ابراہیم: رضی الدین لقب تھا۔اپنے زمانہ کے امام کامل،عالم فاضل،فقیہ نحوی تھے۔انشاء اور بلاغت میں آپ کو ید طولیٰ حاصل تھا، بہت سی کتابیں اور دیوان اشعار و کتاب انشاء و خطب وغیرہ تصنیف کیں۔علوم مختار بن محمود زاہدی تلمیذ عبدالکریم ترکستانی شاگرد دہقان کاسانی سے حاصل کیے اور آپ سے نجم الدین محمد بن ابی الثناء بغدادی اور بدرالدین محمود بن حسن بن علی عینی الشہیر کندی نے تفقہ کیا۔ حدائق الحنفیہ...