پسندیدہ شخصیات  

مولانا کمال الدین

  مولانا کمال الدین حضرت نصیر الدین کے بیٹے اور خواجہ گنجشکر قدس سرہٗ کے پوتے تھے۔ آپ سخاوت اور بلندی  ہمتی میں مشہور تھے۔ یہاں تک کہ سیر و سفر میں بھی آپ کثرت سے طعام ساتھ رکھتے تھے اور ﷜غربأ ومساکین میں تقسیم کرتے تھے۔ اور یہ بارکت آپ کو اس وجہ سے حاصل ہوئی کہ اوائل حال میں آپ حضرت سلطان المشائخ کے لنگر کی دیگیں دھویا کرتے تھے۔ آپ کسی سبب سے علاقہ مالوہ میں تشریف لے گئے اور وہیں آپ کا وصال ہوا۔ رحمۃ اللہ علیہ۔ (اقتباس الانوار)...

حضرت مولانا اعزالدین وخواجہ قاضی

  یہ دونوں حضرات حضرت شیخ یعقوب ابن شیخ فرید الدین گنجشکر کے بیٹھے تھے۔ اور حضرت سلطان المشائخ کی خدمت میں رہتے تھے۔ شیخ اعزالدین کسی وجہ سے  ولایت دیوگر گئے اور وہیں شہادت پائی۔ خواجہ قاضی کا مزار روضۂ سلطان المشائخ کے قریب چبوترۂ باران میں ہے۔ رحمۃ اللہ علی۔ (اقتباس الانوار)...

دخترانِ عالم مقام

  حضرت خواجہ گنجشکر کی بڑی بیٹی کا اسم گرامی بی بی مستورہ تھا۔ آپ آخری دم تک در پردۂ عفت و کرامت اور راز رہیں۔ آپکا عقد شیخ عمر الفاروقی  سے ہوا تھا۔ آپکا ایک فرزند تھا جس کا اسم گرامی محمد تھا۔ لیکن ایام طفلی میں ہی انکا انتقال ہوگیا۔ رحمۃ اللہ علیہ۔ دوری دختر نیک اختر کا اسم گرامی بی بی شریفہ تھا جو نہایت ہی عبادت گذار  اور متقی وپرہیزگار تھیں۔ آپ جوانی ہی میں بیوہ ہوگئی تھیں۔ اور پھر کبھی شادی نہ کی۔ بلکہ مشغول بحق رہیں حضرت ...

حضرت شیخ یعقوب 

  حضرت اقدس کے پانچویں فرزند شیخ یعقوب تھے یہ سب سے چھوٹے  تھے۔ اور جودو سخا میں مشہور تھے۔ آپ بڑے بزرگ تھے اور صاحب کشف و کرامات تھے۔ آپکا طریق ملامتیہ تھا اور آپکا دکھلاوہ خواہ کچھ تھا آپ ہمیشہ حق  کےپیوستہ تھے۔ آپ کی طبع فیاض تھی اور بڑے صاحب مروت تھے۔ آپ اکثر سفر میں رہتے تھے۔ آخر قصبہ امروہہ کے سفر کے دوران آپ کو مردانِ غیب نے لے لیا اور غیب کردیا۔ آپ کے بھی دو بیٹے تھے۔ رحمۃ اللہ علیہ۔ (اقتباس الانوار)...

خواجہ بدر الدین سلیمان چشتی

حضرت خواجہ بدر الدین سلیمان چشتی ﷫ نام ونسب: اسم گرامی: بدرالدین سلیمان۔ سلسلۂ نسب: خواجہ بدرالدین سلیمان بن قطب العالم بابا فرید الدین مسعود گنج شکر بن شیخ جمال الدین سلیمان علیہم الرحمۃ والرضوان ۔آپ کاسلسلہ نسب کئی واسطوں سے حضرت فاروق اعظم﷜ سے جا ملتاہے۔ تحصیل علم: آپ﷫ نے ظاہری و باطنی علوم کی تحصیل و تکمیل اپنے والد گرامی سے حاصل کی۔ بقول صاحب ’’سیرالاولیاء‘‘  آپ﷫ اپنے وقت کے شیخ کامل اور عالم متبحر تھے۔ بیعت ...

حضرت شیخ شہاب الدین

حضرت شیخ شہاب الدین حضرت خواجہ گنجشکر کے دوسرے بیٹھے کا اسم گرامی شیخ شہاب الدین تھا۔ آپکا پیشہ سپاہ گری تھا۔ اسکے علاوہ آپ عالم و فاضل بھی تھے۔ اور اکثر اپنے والد ماجد کی خدمت میں رہا کرتے تھے۔ حضرت سلطان المشائخ فرماتے ہیں کہ میرے  اور شیخ شہاب الدین کے درمیان دوستی تھی۔ ایک دفعہ مجھ سے حضرت گنجشکر قدس سرہٗ کے حق میں بلا ارادہ خطا سرزد ہوگئی تھی جو شیخ شہاب الدین کے ذریعے معاف کرائی گئی۔ شیخ شہاب الدین کے پانچ لڑکے تھے۔ آپ کا مزار حضرت...