حضرت زاہد رحمۃ اللہ علیہا
امیر المومنین سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی ایک خادمہ تھیں جن کا نام حضرت زاہدہ تھا، ایک دن یہ بی بی جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئیں اور سلام عرض کیا، حضور نے دیکھا اور فرمایا زاہدہ تم بہت دیر کے بعد آئی ہو، خیر تھی، کہنے لگیں، یا رسول اللہ! آج میں نے اللہ تعالیٰ کے عجائبات سے ایک عجیب و غریب واقعہ دیکھا ہے، حضور نے تفصیل دریافت کی تو کہنے لگی۔ ’’علی الصباح لکڑیاں لینے جنگل کی طرف نکل گئی، ...