مفکر اسلام مولانا محمد ابراہیم علی چشتی
عظیم دانشوار مولانا محمد ابراہیم علی چشتی ابن مولانا محرم علی چشتی ابن مولانا احمد بخشش یکدل غالباً ۲۸/شوال،۱۶ /اگست(۱۳۳۵ھ/۱۹۱۷ئ)کو لاہور میں پیدا ہوئے[1]۔ آپ کا خاندان علمی اور مذہبی روایات سے مالا مال تھا۔آپ کے والد ماجد مولانا محرم علی چشتی رحمہ اللہ تعالیٰ نامور وکیل،قانون دان،سیاست دان،صحافی اور صاحب دل بزرگ تھے آپ کے جد امجد مولانا احمد بخش یکدل عربی اور فارسی کے مایہ ناز فاضل تھے،آپ کے تایا مولانا نور احمد چشتی مؤلف تحقیقات چشتی شہرۂ...