پسندیدہ شخصیات  

شیخ ابوبکر بن طاہرہ بھری قدس سرہ

  آپ کا اس گرامی عبداللہ بن حارث طائی تھا جیلان کے مشائخ میں سے تھے، حضرت ابوبکر شبلی آپ کے احباب میں سے تھے، یوسف بن حسین رحمۃ اللہ علیہ مجلس میں بیٹھا کرتے تھے صاحب نفحات الانس نے آپ کی تاریخ وفات ۳۳۰ھ لکھی ہے۔ چوزیں دارفنا عزم سفر کرو بگو بوبکر اہل دین وصالش ۳۳۰ھ   شیر دین عابد مسعود طاہر رقم کن زاہد محمود طاہر ۳۳۰ھ (خزینۃ الاصفیاء)...

شیخ ابوالحسن صانع دینوری قدس سرہ العزیز

  آپ کا پورا نام ابو علی بن محمد بن سہیل ہے، دینوری کے اکابر مشائخ میں سے تھے۔ مصر میں سکونت پذیر رہے، شیخ ابوجعفر صیدلانی کے مرید تھے، شیخ ابوالحسن فرقانی اور عثمان مغربی رحمۃ اللہ علیہما آپ کے ہی مرید تھے، حضرت سے ممشاد دینوری فرمایا کرتے تھے، میں نے دینور میں ایک شخص کو نماز پڑھتے دیکھا آفتاب کی دھوپ تھی ایک کرگس اپنے بازو پھیلائے آپ کے سر پر سایہ کر رہی تھی، میں نے غور کیا تو وہ ابوالحسن صانع تھے، میں نے کہا کہا س قسم کے جانور بھی آپ کی ...

ابویعقوب نہر جوری قدس سرہ

  آپ کا اسم گرامی اسحاق تھا، آپ کے والد کا نام محمد تھا، آپ علماء و مشائخ میں مقبول تھے سیّد الطائفہ حضرت جنید بغدادی اور عمرو بن عثمان مکی کے ہم صحبت تھے، کئی سال مکہ مکرمہ میں مجاوری کرتے رہے، ابو یعقوب صرفی کے مرید خاص تھے۔ آپ ۳۲۹ھ میں فوت ہوئے، بعض تذکروں میں ۳۳۰ھ درج ہے۔ شد چو یعقوب از جہاں در خلد گفت مطلوب دین ابو اسحاق ۳۲۹ھ   سالِ وصلش شد از خرد مطلوب ہم امام ولی ابی یعقوب ۳۳۰ھ (خزینۃ الاصفیاء)...

شیخ ابوعلی ثقفی قدس سرہ

  اسم گرامی محمد بن عبدالوہاب تھا، آپ حضرت ابوالحفص حداد اور حمدوں قصار کے اصحاب میں سے تھے اپنے زمانہ کے امام تھے، ظاہر و باطن علوم میں یگانۂ روزگار تھے، تفسیر و حدیث اور فقہ میں یکتائے روزگار تھے، نیشاپور مین آپ کی شہرت کے جھنڈے بلند ہوئے۔ آپ کے ہمسایہ میں ایک ایسا شخص تھا جسے کبوتر بازی کا  شوق تھا، اس نے ایک دن کبوتر اڑانے کے لیے پتھر مارا جو حضرت ابو علی قدس سرہ کی پیشانی پر آلگا خون کے فوارے چھوٹ پڑے آپ کے عقیدت مند کبوتر باز کو پ...

شیخ ابوالحسن ابن محمد مزین

  آپ کا نام علی تھا، بغداد کے قدیم مشائخ میں سے تھے، سید الطائفہ حضرت جنید بغدادی، حضرت سہیل بن عبداللہ تستری رحمۃ اللہ علیہما سے مجالس کرتے تھے، ایک عرصہ تک مکہ مکرمہ میں مجاور رہے یاور رہے، اولیاء کرام میں دو ایسے بزرگ ہوئے ہیں جن کا نام مزین تھا ایک مزین صغیر اور دوسرے مزین کبیر تھے دونوں بغداد سے تعلق رکھتے ہیں، مزین صغیر کا مزار مکہ مکرمہ میں ہے دونوں مزین خالہ زاد بھائی تھے۔ ایک دن حضرت شیخ مزین ایک وادی سے گزر رہے تھے ایک شیر کو دیک...

شیخ ابراہیم بن داود ورقی قدس سرہ

  کنیت ابواسحاق تھی، مشائخ شام میں سے تھے، حضرت ذوالنون مصری، حضرت جنید ابو عبداللہ جلا سے صحبت رکھتے تھے، عمر بہت لمبی پائی تھی، آپ کا ایک مرید ایک وادی سے گزر رہا تھا اس نے دیکھا کہ ایک غضب ناک شیر اس پر حملہ کرنا چاہتا ہے آپ کی گدڑی میں حضرت شیخ ابراہیم کی گدڑی کا ایک ٹکڑا چسپاں تھا شیر کی غضب ناک نگاہیں اس ٹکڑے پر پڑیں تو سر زمین پر رکھ دیا اور جنگل کی طرف بھاگ نکلا آپ کے خرقہ کی حرمت شیروں کے ہاں بھی پائی جاتی تھی۔ آپ کی وفات ۳۲۶ھ ہے۔ ...

شیخ ابوبکر کتانی ﷫

  اسم گرامی محمد بن علی جعفر تھا بغداد کے رہنے والے تھے اور حضرت جنید بغدادی کے مریدوں میں سے تھے ہمہ صفت موصوف تھے زہد و تقویٰ میں معروف یگانہ تھے، مشائخ کبار میں مانے جاتے تھے سالہا سال حرم محترم میں رہے، آپ نے چراغ حرم کا خطاب پایا، ساری رات عبادت الٰہی میں مشغول رہتے، طواف کعبہ کے دوران بارہ ہزار بار قرآن پاک ختم کیا کعبۃ اللہ کے ناؤداں کے نیچے بیٹھ کر تیس سال عبادت کی ان تیس سالوں میں ایک بار بھی زمین پر پشت لگاکر نہ سوئے۔ شیخ ابوالحسن ...

شیخ ابوبکر واسطی

  اسم گرامی محمد بن موسیٰ تھا، ابن فرغانی کے نام سے شہرت حاصل کی حضرت جنید بغدادی اور حضرت نوری رحمۃ اللہ علیہما کے مشہور خلفاء میں شمار ہوتے تھے علوم ظاہر و باطن اسرار و توحید میں جامع تھے علم اشارات میں آپ کی قابل قدر تصانیف یادگار زمانہ رہے حضرت   شیخ عبداللہ انصاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ سارے خراساں میں توحید کی تبلیغ جس قدر شیخ ابوبکر واسطی رحمۃ اللہ علیہ نے کی کسی دوسرے بزرگ نے نہیں کی۔ طبقات سلمی کے مؤلف نے آپ کا سن ...

شیخ خیر نساج ﷫

  کنیت ابوالحسن، اسم گرامی محمد بن اسماعیل تھا، سامرہ سے تعلق رکھتے تھے بغداد میں مجالس قائم کیں، حضرت سری سقطی رحمۃ اللہ علیہ کے مرید تھے، حضرت جنید بغدادی کے احباب میں سے تھے، شیخ نوری اور ابن عطاء کے استاد تھے حضرت ابراہیم خواص اور شبلی رحمۃ اللہ علیہما نے آپ ہی کے ہاتھ پر توبہ کی، آپ نے ہی حضرت شبلی کو حضرت جنید بغدادی کی مجالس میں جانے کا حکم دیا تھا۔ حضرت جامی رحمۃ اللہ علیہ نفحات الانس میں لکھتے ہیں کہ اگرچہ آپ نساج کے نام سے مشہور لی...