پسندیدہ شخصیات  

محمد بن صاحب ہدایہ

محمد بن برہان الدین علی صاحب ہدایہ بن ابی بکر بن عبد الجلیل فرغانی: ابو الفتح کنیت اور جلا الدین لقب تھا۔اپنے باپ کی گود میں نشو و نما پاکر علم و ادب کی غذا حاصل کی اور انہیں سے فقہ پڑھی،یہاں تک کہ آپ کے اہل عصر نے آپ کے فضل و تقدم کا اقرار کیا اور مذہب کی ریاست آپ کے وقت میں آپ پر منتہیٰ ہوئی۔ حدائق الحنفیہ...

محمد ما یمر غنی

محمد بن محمد بن الیاس[1]مایمر غی: فخر الدین لقب تھا۔اپنے وقت کے شیخ فاضل،فقیہ کامل تھے،فقہ شمس الائمہ سے پڑھی اور  آپ سے عبد العزیز بخاری وغیرہم نے تفقہ کیا۔مایمر غ ایک بڑا قصبہ ہے جو بخارا کے راستہ پر واقع ہے۔   1۔ فخر الدین محمد بن الیاس ما یمر عی متوفی ۷۵۱ھ صاحب تصانیف بزرگ تھے ’’معجم المؤلفین‘‘  حدائق الحنفیہ...

محمد آفندی دمشقی  

              محمد آفندی تاج الدین بن احمد محاسنی دمشقی: امام فاضل،فقیہ،محدث، ادیب اریب،فطن لبیب،فصیح العبارات،لطیب الشکل،خوش آواز،حسن اخلاق، مجمع محاسن،شریف خاندان سے ایک بڑے مشہور جلیل القدر تھے،پہلے دمشق کے محلہ صلاجیہ میں جامع سلطان سلیم کے خطیب مقرر ہوئے پھر جامع بنی امیہ کے امام اور خطیب  مقرر ہوئے اور اسی جگہ صحیح مسلم کو پڑھا اور اس پر کچھ تعلیقات لکھے اور جامع مذکور کے قبہ نسر م...

اشرف بن نجیب

اشرف بن نجیب:[1]: بڑے عالم فاضل فقیہ کامل تھے۔ابو الفضل کنیت اشرف الدین لقب تھا۔فقہ وغیرہ شمس الائمہ محمد عبد الستار کردری وغیرہ سے اخذ کی اور کاشغر میں فوت ہوئے۔   1۔ اشرف بن نجیب بن محمد بن محمد کاشانی ’’جواہر المضیہ‘‘  حدائق الحنفیہ...

مولانا عبد الحکیم پشاوری  

              مولانا عبد الکریم بن مولانا درویزہ پشاوری: آپ کو اخوند کریم داد کے نام سے بھی پکارتے تھے،علوم ظاہری و باطنی اپنے والد ماجد سے حاصل کیے یہاں  تک کہ آپ محقق افغانستان کے خطاب سے مخاطب ہوئے،اخیر کو میر سید علی غوارل کے مرید کر خرقۂ خلافت حاصل کیا اور صاحبِ شریعت و طریقت اور حقیقت ہوئے۔کتاب مخزن الاسلام تصنیف کی،آپ ہر روز رات کو ایک جرزو سفید کاغذ کا اپنے حجرہ میں لے جاتے تھے ا...

ابو الوفاء

                ابو الوفاء بن عمر بن عبد الوہاب غرضی: حلب کے علمائے اعیان سے فقیہ فاضل،عالم متجر،متواضع،واعظ،مفتی حنفیہ تھے،اپنی تمام عمر درس وتدریس میں بسر کی اور ایک تاریخ موسومہ بہ معادن الذہب اعیان حلب کےتذکرہ میں تالیف کی اور کئی ایک رسالے تصنیف کیے،شعر بھی عمدہ کہتے تھے چنانچہ لامیۃ العجم کے مقابلہ میں ایک قصیدہ لامیۃ انشاد کیا۔عید الاضحیٰ کے روز ۹۹۴؁ھ میں پیدا ہوئے اور محرم ۱۰۷۱؁ھ...

محمد بن عبدالکریم خوارزمی

محمد بن عبدالکریم ترکستانی خوارزمی: بہان الائمہ و شمس الدین لقب تھا۔ امام فاضل،فقیہ متجر تھے۔فقہ دہقان محمد بن حسن کاسانی تلمیذ نجم الدین عمر نسفی سے پڑھی اور آپ سے مختار زاہدی صاحبِ قنیہ نے تفقہ کیا۔ حدائق الحنفیہ...

شیخ زین العابدین

                شیخ زین العابدین بن ابراہیم بن نجیم مصری: علامہ محقق،فہامہ مدقق، عالم اجل،فاضل اکمل تھے،شیخ شرف الدین بلقینی اور شیخ شہاب الدین شعبی اور شیخ امین الدین بن عبد العال اور ابو الفیض سلمی وغیرہ سے علوم پڑھے اور ان سے افتاء اور تدریس کی اجازت حاصل کی اور اپنے اشیاخ کے حین حیات ہی میں تدریس و افتاء کا کام شروع کر کے بہت لوگوں کو فائدہ پہنچایا اور شہرت پائی۔شرح کنز ا ور اشباہ وا...

محمد بن عبدالرشید کرمانی

محمد [1]بن عبد الرشید بن نصر بن محمد بن ابراہیم بن اسحٰق کرمانی:ابو بکر کنیت،رکن الدین لقب تھا۔ائمۂ اجلہ میں سے عواص معانی دقیقہ،فقیہ محدث، علم مذہب و خلاف مین یدطولیٰ اور حسن کلام داسلاف کے نقل فتاویٰ میں دستگاہ کامل رکھتے تھے۔علم رکن الاسلام ابی الفضل عبدالرحمٰن کرمانی تلمیذفخر القضاۃ ارسابندی شاگرد علی مروزی تلمیذ دبوسی سے پڑھا اور نیز جمال الدین مطہر بن حسین یزدی سے اخذ کیا۔عز ر المعانی فی فتاویٰ ابی الفضل کرمانی اور زہرۃ الانوار حدیث میں اور...

احمد شہاب بن محمد خفاجی

                احمد شہاب بن محمد خفاجی مصری: فرید العصر وحید الدہر انے زمانہ میں بدر سیمائے عالم اور نیز افق نثر و نظم فاضل متفقہ علیہ تھے۔علوم عربیہ اپنے ماموں ابی بکر شنوانی سے پڑھے اور فقہ کو شیخ الاسلام رملی اور نور الدین علی زیادی اور خاتمۃ الحفاظ  ابراہیم علقمی اور علی بن قائم  مقدسی سے اخذ کیا پھر اپنے والد ماجد کے ساتھ حرمین شریفین میں آئے اور اس جگہ علی بن جاراللہ سے ...