پسندیدہ شخصیات  

ابنِ قویر

یحییٰ بن محمد بن عبد الرحمٰن بن محمد بن عبد الرحمٰن المعروف [1]بہ ابن القویر: جمال الدین لقب تھا،عالم فاضل،فقیہ،محدث،مفسر،ادیب تھے۔حدیث کو سُنا اور لوگوں سے بیان کیا۔تدریس و افتاء میں تمام عمر مصروف رہے اور دمشق میں ۷۴۲؁ھ کو وفات پائی۔غرتِ دارین‘‘ تاریخ وفات ہے۔   1۔ حبان علی ’’جواہر المفیہ ‘‘ (مرتب)  حدائق الحنفیہ...

داؤد بغدادی

          داؤد بن سلیمان بغدادی نقشبندی خالدی: عالم،ادیب اور رفقیہ تھے، ۱۲۳۱؁ھ میں بغداد میں پیدا ہوئے،مکہ معظمہ،شام اور موصل وغیرہ کا سفر کیا،آخر رمضان ۱۲۹۹؁ھ میں وفات پائی،المنحتہ الوہبیہ فی الرد علی الوہابیہ تیمیہ وابن القیم، تشطیر البردہ اور دوحۃ التوحید فی علم الکلام آپ کی تصانیف ہیں۔ (حدائق الحنفیہ)  ...

اسماعیل فرضی نحوی

اسمٰعیل بن خلیل فرضی نحوی: تاج الدین لقب تھا۔بڑے فقیہ،فرضی، اصولی صالح پرہیز گار،نیکو کار،عابد،زاہد تھے۔فقہ فخر الدین عثمان بن مصطفیٰ مار دینی اور نجم الدین ملطی و شمس الدین محمود بن احمد سے حاسل کی اور ایک کتاب مقدمہ فقہ و فرائض میں تصنیف کی اور قاہرہ میں ۷۳۷؁ھ یا ۷۳۹؁ھ میں وفا ت پائی۔’’مہتر انام‘‘تاریخ وفات ہے۔ حدائق الحنفیہ...

ترکی تیونسی

                شیخ محمد معاویہ بن محمود بن محمد بن مصطفیٰ بن حسن بن بابا محمد تونسی: ٹیونس کے رئیس العلماء عالم فاضل اور متکلم تھے،رسالہ ابن ملوکہ کی شرح بنام نزہۃ الفکر فی اسرار فواتح السور تحریرکی۔۱۲۹۴؁ھ میں وفات پائی۔ (حدائق الحنفیہ)...

ابنِ زرکشی

احمد بن حسن المعروف بہ ابن زرکشی: لقب شہاب الدین تھا،مدرسہ حسامیہ میں مدت تک مدرس رہے اور ہدایہ کی شرح سغناقی کا انتخاب کیا اور ماہ رجب[1]۷۳۸؁ھ میں وفات پائی۔   1۔ ۷۳۷’’جواہر المضیۃ‘‘(مرتب)  حدائق الحنفیہ...

حامد قارصی

                حامد بن عبداللہ قارصی: شاعر،نحوی،مفسر اور فقیہ تھے۔دیوان شعر کے علاوہ تفسیر سورۂ عیس اور شرح الاظہار آپ کی تصانیف ہیں، ۱۲۹۱؁ھ میں قارص میں وفات پائی۔ (حدائق الحنفیہ)...

جمال مکی  

              جمال بن عمر مکی: مکعہ مفتی اور رئیس المدرسین تھے۔۱۲۸۴؁ھ میں وفا ت پائی۔الفرج بعد الشدہ فی تاریخ جدہ،فضائل النصف من شعبان اور نور الجمال علیٰ جواب السوال فی الفتاوےٰ آپ کی تصانیف ہیں۔ (حدائق الحنفیہ)...

احمد استانبولی  

              احمد بن عمر بن احمد استانبولی: فقیہ اور عالم تھے۔استانبول میں پیداہوئے، اپنے والد کے ساتھ دمشق چلےآئے اور وہیں ۱۲۸۱؁ھ میں انتقال ہوا۔شرح الدرر اور مناسک حج آپ کی تصانیف ہیں۔ (حدائق الحنفیہ)...

مفتی سابق طبقجلی

                محمد سعید بن امین طبقجلی بغدادی: مفتی سابق کے نام سے مشہورتھے، فقیہ اور مفتی تھے۔۱۲۷۳؁ھ میں وفات پائی۔شرح علیٰ شرح لعصام فی الوضع،شرح قصیدہ عمری فی مدح الامام ابی حنیفہ اور تعلیقات علی الدرر المختار آپ کی تصانیف ہیں۔ (حدائق الحنفیہ)...

میر غنی مکی

                سید محمد عثمان بن ابی بکر محمد میر غنی بن عبداللہ ابراہیم بن حسن حسنی مکی المعروف بہ میر غنی: مفسر،محدث اور صوفی تھے،طائف کے قریہ سلامت  میں ۱۲۰۸؁ھ میں پیدا ہوئے،مصر اور سوڈان میں اقامت اختیار کی۔۲۲؍شوال ۱۲۶۸؁ھ میں مکہ معظمہ میں وفات پائی۔۲۲سے زیادہ کتب تصنیف کیں جن میں اپنے دادا عبداللہ میر غنی کی کتاب مشکوٰۃ الانوار کی شرح بنام مصباح الاسرار،تاج التفاسیر لکلام المل...