پسندیدہ شخصیات  

مصطفیٰ طائی

                مصطفیٰ بن محمد بن یونس طائی نزیل مصر: فقیہ اور فاضل علوم تھے۔مصر میں ۱۱۳۸؁ھ میں پیدا ہوئے اور ۱۱۹۲؁ھ میں وفات پائی۔توفیق الرحمٰن شرح کنز الدقائق البیان للنسفی،حاشیہ علیٰ شرح الاشمونی،شرح  شمائل وغیرہ آپ کی تصانیف ہیں۔ (حدائق الحنفیہ)...

ابن قرہ تپہ لی

                حسین بن مصطفیٰ الایدینی: مفتی،مفسر،فقیہ تھے۔۱۱۹۱؁ھ میں وفات پائی۔ تفسیر بیضاوی پر حاشیہ اور کفایۃ المبتدی کی شرح بحر القواعد کے نام سے کی۔ (حدائق الحنفیہ)...

حسن الجبرتی

                بدر الدین ابو التہانی حسن بن برہان الدین ابراہیم بن حسن بن علی بن محمد بن عبد الرحمٰن زیلعی الجبرتی العقیلی المصری: فقیہ،عالم فلکیات و ریاضی ۱۱۱۰؁ھ میں پیدا ہوئے۔ماہِ صفر ۱۱۸۸؁ھ میں وفات پائی۔کئی کتب کی شروح و حواشی تحریر کیے،۱۶سے زائد کتب کے مصنف تھے،حقائق الدقائق علی دقائق الحقائق اور اصلاح الاسفار عن وجودہ بعض مخدرات الدرر المختار مشہور ہیں۔ (حدائق الحنفیہ)...

مصطفے نابلسی

                مصطفیٰ بن عبد الفتاح تمیمی نابلسی: عالم فاضل،مفتی اور فقیہ تھے۔۱۱۱۱؁ھ میں پیدا ہوئے ۱۱۸۳؁ھ میں وفات پائی۔ارشاد المفتی الیٰ جواب المستفتی،منظومہ فی العقائد اور نظم نور الایضاح فی الفروع آپ کی تصانیف ہیں۔ (حدائق الحنفیہ)...

حامد باند رمہوی

                سید ضیاء الدین حامد بن یوسف بن حامد بن امر اللہ بن عبد المؤمن بن محمود باند رمہوی رومی نقشبندی: عالم اور فقیہ تھے۔۱۱۱۱؁ھ میں قسطنطنیہ میں پیدا ہوئے،وہیں تعلیم پائی۔پھر مدینہ منورہ چلے گئے جہاں ۱۱۷۲؁ھ میں وفات پائی۔ہدیۃ العارفین میں آپ کے ۱۷،تصانیف کے نام موجود ہیں،ان میں البدر التام فی تخریج احادیث شرعۃ الاسلام،عقود الفوائد فی حدود العقائد،تعریفات الفحول فی الاصول، مخلفات...

حامد عمادی

                حامد بن علی بن ابراہیم بن عبد الرحیم بن عماد الدین بن محب الدین عمادی دمشقی: عالم،مفتی،فقیہ،ادیب،شاعر تھے۔دمشق میں ۱۰؍جمادی الثانیہ ۱۱۰۳؁ھ کو پیدا ہوئے اور ۶؍شوال ۱۱۷۱؁ھ کو وفات پائی۔۳۰؍سے زائد کتب کے مصنف تھے۔دیوان شعر کے علاوہ تفصیل فی الفق بین التفسیر والتاویل،العقد الثمین فی ترجمۃ صاحب الہدایۃ برہان الدین اور فتاویٰ حامدیہ وغیرہ مشہور ہیں۔ (حدائق الحنفیہ)...

قطب البکری

                ابو المعارف قطب الدین مصطفیٰ بن کمال الدین بن علی بن کمال الدین بن عبد القادر محی الدین صدیقی بکری دمشقی خلوتی قادری: شاعر،ادیب،مفسر اور صوفی تھے۔ذی قعدہ ۱۰۹۹؁ھ میں دمشق میں پیدا ہوئے ۱۸؍ربیع الثانی ۱۱۶۲؁ھ کو قاہرہ میں وفات پائی۔۱۷۵ سے زائد کتب تصنیف کیں جن میں عقیدۃ السنیہ، الغمامۃ القنذیہ فی المقامۃ السمر قندیہ،نتیجۃ التفاسیر فے سورۃ یوسف،شرح صلوات شیخ اکبر،شرح قصیدہ غز...

علی بن احمد طرسوسی

علی بن احمد بن عبد الواحد بن عبد المنعم بن عبد الصمد طرسوسی: ماہِ رجب ۶۶۹؁ھ میں پیدا ہوئے۔آپ  نجم الدین ابراہیم طرسوسی صاحبِ فتاویٰ طرسوسیہ کے باپ تھے۔عماد الدین لقب تھا،اور قاضی القضاۃ کے نام سے پکارے جاتے تھے۔علم ابی العلاء محمود فرضی اور بہاء الدین ابی جابر ایوب بن النحاس حلبی سے حاصل کیا۔ ۷۲۷؁ھ میں دمشق کی قضاء آپ کے سپرد ہوئی،پھر کچھ مدت کے بعد اس کو آپ نے اپنے بیٹے کے لیے چھوڑ دیا اور کئی ایک مدارس میں درس دیا۔آپ قرآن شریف بڑی جلدی پڑھ...

عثمان بن ابراہیم ماردینی

عثمان بن ابراہیم بن مصطفیٰ بن سلیمان[1]ماردینی: فخر الدین لقب تھا، نحوی،لغوی،مفسر،محدث،ادیب،طبیغ،شیخ وقت،مرجع خاص و عام تھے۔ولایت مصر میں مذہب حنفیہ کی ریاست آپ پر منتہیٰ ہوئی اور تحدیث و تدریس اور افتاء آپ کا کام رہا۔جامع کبیر امام محمد کی شرح تصنیف کی اور اس کو گمنام منصور یہ میں ڈال دیا۔آپ ک ے دونوں بیٹوں یعنی قاضی القضاۃ علی و تاج الدین ابو العباس احمد اور مصنف جواہر المضیہ محی الدین عبدالقادر قرشی وغیر ہم نے آپ سے علم اخذ کیا۔ اکاسی سال کے ہ...