پسندیدہ شخصیات  

محمود رازی

محمود بن عبد القاہر [1]بن ابی بکر شہاب الدین رازی: سراج الدین عمر کے والد ماجد فقیہ محدث مفسر تھے۔دمشق میں فقہ حصیری اور مصر میں اپنے چچا زین الدین محمد محمد بن ابی بکر تلمیذ صاحب ہدلیہ سے پڑھی اور بعد خلاطی کے مدرسہ سیوفیہ  میں مدت تک درس دیتےرہے اور ۶۸۰؁ ھ میں وفات پائی،’’ہادیٔ خداوان‘‘ تاریخ وفات ہے۔   1۔ محمود بن ابی بکر بن عبد القاہر’’جواہر المضیۃ‘‘ حدائق الحنفیہ...

حضرت الیاس علیہ السلام

    وَاِنَّ اِلْیَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَ اِذْقَالَ لِقَوْمِہٓ اَلَا تَتَّقُوْنَ، اَتَدْعُوْنَ بَعْلًا وَّ تَذَرُوْنَ اَحْسَنَ الْخَالِقِیْنَ اللہ رَبَّکُمْ وَرَبَّ اٰبَآئِکُمُ الْاَوَّلِیْنَ، فَکَذَّبُوْہُ فَاِنَّھُمْ لَمُحْضَرُوْنَ اِلَّا عِبَادَ اللہ الْمُخْلَصِیْنَ وَتَرَکْنَا عَلَیْہِ فِی الْاٰخِرِیْنَ سَلٰمٌ عَلٰٓی اِلْ یَاسِیْنَ اِنَّا کَذٰلِکَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ اِنَّہٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ (پ۲۳ سورۃ صافات ۱...

حضرت ذوالکفل علیہ السلام

وَاذْکُرْ اِسْمٰعِیْلَ وَالْیَسَعَ وَذَا الْکِفْلَ وَکُلٌّ مِّنَ الْاَخْیَارِ یاد کرو اسماعیل اور یسع اور ذوالکفل (علیہم السلام) کو اور سب اچھے ہیں۔ حضرت ذوالکفل علیہ السلام: آپ کا نام ’’بشر‘‘ ہے یا ’’شرف‘‘ ہے۔ آپ حضرت ایوب علیہ السلام کے بیٹے ہیں۔ آپ کے متعلق اور بھی مختلف اقوال ہیں، تاہم اسی قول مذکور کی طرف زیادہ رجحان ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو ان کے باپ حضرت ایوب علیہ السلام کے بعد نبی بناکر ...

امام زیلعی

عبداللہ بن یوسف بن محمد زیلعی: جمال الدین لقب تھا۔علمائے اعلام میں سے فقیہ فاضل،محدث حافظ،جامع اصناف علوم،محقق و مدقق تھے۔حدیث کو اصحاب نجیب سے سماعت کیا اور فخر الدین زیلعی شارخ کنز اور علاء بن ترکمانی اور ابنِ عقیل سے اخذ کیا۔احادیث واقعہ ہدایہ اور خلاصہ اور تفسیر کشاف کی تخریج کی جس سے آپ کا تجر فن حدیث اور اسماء الرجال اور آپ کی وسعت نظر فروع حدیث وغیرہ نے جو آپ کے پیچھے ہوئے ہیں،بڑی امدادلی ہے۔دار لکامنہ میں حافظ ابن حجر عسقلانی نے لکھا ہے ک...

کمال الدین علامہ

شیخ کمال الدین علامہ: شیخ نصیر الدین محمود چراغ دہلوی کے خواہر زادہ اور خلیفہ تھے،آپ کے نسب کا سلسلہ حضرت امیر المؤ منین حسن﷜منتہیٰ ہوتا ہے۔چونکہ آپ علوم حدیث و تفسیر و فقہ واصول میں یگانۂ زمانہ تھے اس لیے علامہ کے خطاب سے مخاطب  ہوئے اور اپنے پیر روشن ضمیر سے عرقہ خلافت کا پہن کر احمد آباد و گجرات میں تشریف لے گئے اور وہاں قبولیت عظیم پائی،پھر دہلی میں تشریف لائے اور مدت تک خلق کی ہدایت و افادہ میں مشغول رہ کر۷۵۶؁ھ میں وفات پائی اور دہلی می...

صاحب فتاویٰ طرسوسیّہ

ابراہیم بن علی بن احمد بن عبد الواحد طرسوسی: نجم الدین لقب اور قاضی القضاہ خطاب تھا۔شہر طرسوس کے جو ملک شام میں واقع ہے،رہنے والے تھے۔بڑے عالم فاضل فقیہ اصولی تھے،۷۴۶؁ھ میں جب آپ کے والدِ ماجد فوت ہوئے تو آپ کو دمشق کا قاضی بنایا گیا جہاں آپ مدت  تک منصبِ فتوےٰ پر متمکن رہے اور تدریس کو جاری رکھا۔فتاویٰ طرسوسیہ اور کتاب انقع الوسائل کو تصنیف کیا اور ۷۵۸؁ھ میں وفات پائی۔ حدائق الحنفیہ...

ابنِ فصیح

احمد بن علی بن احمد ہمدانی کوفی المعروف بہ ابنِ فصیح:ابو طالب کنیت اور فخر الدین لقب تھا۔کوفہ میں ۶۸۰؁ھ میں پیدا ہوئے۔اپنے وقت کے امام علامہ اور جامع علومنقلیہ و عقلیہ تھے۔آپ کے حسن سفناقی صاحبِ نہایہ سے حاصل کیا۔ بغداد اور دمشق میں تدریس و تعلیم کو جاری کیا اور فتوے دیتے رہے۔نظم الکنز، نظم النافع،نظم السراجیہ فرائض میں،نؔظم المنار اصولِ فقہ وغیرہ میں کتابیں تصنیف کیں اور آپ سے عبد الوہاب بن احمد بن دہبان دمشقی نے فقہ پڑھی۔ وفات آپ کی دمشق میں یک...

حضرت آدم صفی اللہ علیہ السلام

حضرت آدم صفی اللہ علیہ السلام   وَاِذْ قَالَ رَبُّکَ لِلْمَلٰئِکَۃِ اِنِّیْ جَاعِلٌ فِی الْاَرْضِ خَلِیْفَۃً (البقرۃ: ۳۰) اور یاد کیجیے! جب آپ کے رب نے فرشتوں سے فرمایا: بے شک میں بنانے والا ہوں زمین میں (اپنا نائب)۔ حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش: وَاِذْ قَالَ رَبُّکَ لِلْمَلٰئِکَۃِ اِنِّیْ خَالِقٌ بَشَرًا مِّنْ طِیْنٍ ھو آدم (سورۃ ص، جلالین)یاد کرو اس وقت کو جب آپ کے رب نے فرشتوں سے کہا بے شک میں ایک بشر کیچڑ سے بنانے والا ہوں اس سے م...

قاضی زین الدین عجمی

قاضی زین الدین عجمی: عالم متجر اور فروع واصول میں ید طولیٰ رکھتے تھے۔ ابی سعید حاکمِ تناز کی طرف سے دار القضاء کے متولی ہوئے،مختصر ابنِ حاجب کی شرح کی تسنیف کی اور ۷۵۳؁ھ میں وفات پائی’’علوم مرتبہ‘‘ تاریخ وفات ہے۔ حدائق الحنفیہ...

علی بن عثمان مردینی

علی بن عثمان بن ابراہیم ماردینی: علاء الدین لقب تھا لیکن ابن ترکمانی سے مشہور تھے۔فقہ واصول میں امامِ عالم،شیخ کامل،بارع،محقق،مدقق اور فنون عقیلہ و نقلیہ میں ماہر متجر اور حدیث و تفسیر میں ید طولیٰ رکھتے تھے۔ فرائض، حساب،شعر، تواریخ میں دستگاہ کامل حاصل تھی۔مدت تک ولایت مصر کے قاضی رہے۔ تصانیف کثرت سے کی چنانچہ اپ کی تصانیف سے بہجۃ الاعاریب بما فی القرآن من الغریب والمنتخب فی الحدیث والمؤ تلف والمختلف و کتاب الضعفاء والمتروکین و جواہر النقی فی ال...