پسندیدہ شخصیات  

محی الدین عجمی

          احمد بن محمد یا محمد بن احمد المعروف بہ محی الدین عجمی: عالمِ کامل،فقیہ فاضل تھے۔علوم مولیٰ خسرو محمد بن فراموز وغیرہ علماء و فضلاء سے پڑھے،پہلے آٹھ مدارس میں سے ایک کے مدرس مقرر ہوئے،پھر شہرادرنہ کے قاضی ہوئے اور اسی جگہ فوت ہوئے۔شرح فرائض سراجیہ پر حواشی لکھے اور شرح وقایہ میں جوباب الشہید ہے اس پر ایک رسالہ تصنیف کیا۔ (حدائق الحنفیہ)...

ابنِ مغنیسا

                محی الدین الشہیر بہ ابن مغنیسا: عالمِ بے نظیر،فقیہ متجر تھے۔علم مولیٰ خسرو مھمد بن فراموز سے حاصل کیا۔قسطنطیہ میں وزیر محمود پاشا نے جو مدرسہ بنایا تھا اس میں سلطان محمد خاں نے آپ کو مدرس بنادیا پھر آپ کو وہاں کا قاضی مقرر کیا۔ (حدائق الحنفیہ)...

عبدالمطلب بلخی

عبدالمطلب بن فضل بلخی ثم الحلبی الہاشمی: ابو ہاشم کنیت اور افتخارالدین لقب تھا۔فقیہ محدث عالم فاضل،حلب میں رئیس حنفیہ تھے،حدیث کی روایت عمر بسطامی نزیل بلخ اور ابی سعد سمعانی وغیرہ سے کی اور مدت تک تدریس و افتاء میں مشغول رہ کر ۶۱۲؁ھ [1]میں وفات پائی۔’’شمع عالمیاں‘‘ تاریخ وفا ت ہے۔   1۔ شارع جامع کبیر الثیبانی ولادت ۵۳۹؁ھ وفات ۶۱۶؁ھ’’جواہر المضیۃ‘‘ دستور الاعلام (مرتب)  (حدائق الحنفیہ)...

محمد بن میناس رومی

           محمد بن میناس الشہری بہ ابن میناس رومی: بڑے فقیہ،متکلم،اصولی، علوم غرائب کے عارف تھے،مدت تک شہرادرنہ میں مدرس رہے،شرح عقائد نسفی کے حواشی لکھے اور ایک کتاب عجائب و غرائب طلسمات میں تصنیف کی۔ (حدائق الحنفیہ)...

حسام زادہ

                مصطفیٰ [1]بن حسام الدین الشہیر بہ حسام زادہ: علوم ادبیہ و عقلیہ اور نقلیہ کے ماہر اور فقہ واحادیث اور تفسیر کے مصارف تھے۔پہلے مدرسہ بروسا کے مدرس مقرر ہوئے،پھر مفتی بنے یہاں تک کہ وفات پائی۔تلویح اور شرح وقایہ پر حواشی لکھے اور انشاء میں ایک کتاب تصنیف کی۔   1۔ مصلح الدین مصطفیٰ حسین بن محمد بن حسام الدین برسوی متوفی ۱۰۳۵ھ( معجم المؤلفین) (مرتب)  (حدائق الحنفیہ)...

محمد بن مصطفیٰ

                محمد بن مصطفیٰ بن زکریا خواجہ حسن ترکی: فخر الدین لقب تھا،شیخ فاضل، ادیب بدل نظم و انشاء میں ید طولیٰ رکھتے تھے،مختصر  قدوری کو عمدہ نظم میں  منظوم کیا اور ایک قصیدہ ترکی میں نہایت عمدہ تصنیف فرمایا۔ (حدائق الحنفیہ)...

صاحب مغرب

ناصر بن عبد السیدابی المکارم بن علی ابو المظفر مطرزی عراقی الاصل خوارزمی المنشأ: ابو الفتح کنیت تھی آباء واجداد آپ کے عراق کے رہنے والے تھے مگر آپ ماہ رجب ۵۳۶؁ھ یا ۵۳۸؁ھ میں شہر جر جانیہ واقع خوار زم میں پیدا ہوئے اور وہیں نشو و نما پایا۔فقہ و عربیت لغت میں امام اور اصول فقہ و حدیث و ادب و شعر میں بے نظیر سحبان البیان لسان البرہان مگر معتزلی الاعتقاد حنفی الفروع تھے علوم اپنے باپ اور علی ابی المؤید موفق بن احمد بن محمد مکی خطیب خوارز م تلمیذ زمخ...

صلاح الدین رومی

                صلاح الدین رومی: عالمِ باعمل،فاضل صالح تھے۔سلطان محمد نے آپ کو اپنے بیٹے با یزید خاں کا معلم بنایا جس نے آپ سے شرح عقائد اور مولانا زادہ کی شرح ہدایہ الحکمۃ پڑھیں اور آپ نے اس کے لیے ان پر حواشی لکھے جو دونوں مقبول و خاص و عام ہوئے پھر آپ کو بروسا میں مدرسہ سلطانیہ کا مدرس بنایا گیا اور وہیں فوت ہوئے۔ (حدائق الحنفیہ)...