مولانا مفتی محمد مبین الدین محدث امروہوی
مولانا مفتی محمد مبین الدین محدث امروہوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:محمد مبین الدین۔لقب:محدث امروہوی،رضوی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت علامہ مولانا الحاج محمد مبین الدین رضوی بن شیخ احمد الدین بن شیخ معین الدین عرف سلطان احمد۔علیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت ماہِ جمادی الآخر/1337ھ،مطابق مارچ/1919ءکو"امروہہ"ضلع مرادآباد(انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:بسم اللہ خوانی کے بعد قرآن شریف کی تعلیم شروع ہوئی۔ ذہن رسا اور ق...