پسندیدہ شخصیات  

حضرت ابو عبداللہ محمد داستانی

حضرت ابو عبداللہ محمد داستانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسم گرامی محمد بن علی داستانی تھا۔ لقب شیخ المشائخ پایا۔ آپ کی نسبت تین واسطوں سے شیخ عمر بسطامی جو حضرت شیخ بایزید بسطامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے خواہر زادہ اور خلیفہ تھے سے ملتی ہے۔ حضرت ابوالحسن خرقانی کے احباب میں سے تھے۔ ظاہری اور باطنی علوم میں ماہر تھے۔ شیریں کلام اور خوش بیان تھے۔حضرت داتا گنج بخش﷫ اپنی کتاب کشف المحجوب میں لکھتے ہیں کہ میں نے حضرت شیخ ہیتی سے جو آپ کے احباب میں سے تھے۔...

حضرت شیخ محب اللہ صدیقی صدرپوری

  حضرت شیخ ابو سعید کے تیسرے خلیفہ حضرت شیخ  محب اللہ صدیقی صدر پوری تھے۔ جنکا  شمار اکابر خلفاء میں ہوتا ہے۔ صاحب مراۃ الاسرار لکھتےہیں کہ جب حضرت شیخ محب اللہ قدس سرہٗ علوم عقلی ونقلی سے فارغ ہوئے  تو  آپکے دل میں طلب  حق کا درد پیدا ہوا چنانچہ آپ نے وقت کے اکثر بزرگوں سے ملاقات کی  لیکن تشفی نہ ہوئی۔ اسکے بعد آپ نے دہلی جاکر  حضرت خواجہ  قطب الدین  بختیار کاکی قدس سرہٗ کےآستانہ  پراستخارہ...

علامہ ندیم احمد ندیم نورانی

حضرت علامہ مولانا ندیم احمد نؔدیم نورانی مدظلہ العالی حضرت علامہ مولانا محمد ندیم احمد ندیم نورانی صاحب کا شجرۂِ نسب اس طرح ہے۔ نسب:حضرت علامہ مولانا محمد ندیم احمد ندیم نورانی بن سلیم احمد  (قادری عطاری) بن محمد احمد بن شفاعت علی۔والد صاحب کے نسبا ً  ’’صدیقی‘‘اور والدہ محترمہ ’’نجیب الطرفین ساداتِ کرام‘‘ سےہیں۔آبائی تعلق میرٹھ(ہند) سے ہے۔مولانا کےبزرگ   صاحبِ علم وتقویٰ تھے،ب...

حضرت مفتی مالکیہ شیخ محمد عابد بن حسین مالکی (مفتیٔ مالکیہ)

مفتی  مالکیہ شیخ محمد عابد بن حسین مالکی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:  آپ علیہ الرحمہ کا اسمِ گرامی شیخ عابد بن حسین بن ابراہیم بن حسین بن محمد بن عامر تھا۔ اور آپ محمد عابد کے نام سے مشہور ہوئے۔(رحمۃ اللہ علیہم) تاریخ ومقامِ ولادت: شیخ محمد عابد بن حسین مالکی رحمۃ اللہ علیہ 17 رجب المرجب 1275 ھ کو اتوار کے دن مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: شیخ محمد عابد بن حسین مالکی رحمۃ اللہ علیہ کے والدماجد مفتی مالکیہ شیخ حسین رحمۃ اللہ علیہ ن...

حضرت امام محمد بن الحسن الشیبانی

حضرت امام محمد بن حسن شیبانی رضی اللہ عنہ نام ونسب: کنیت ابو عبداللہ اسم گرامی محمد، سلسلۂ نسب اسطرح ہے ،محمد بن حسن بن فرقد شیبانی، قبیلہ شیبان کی طرف نسبت ولاء کی وجہ سے شیبانی کہلائے۔ تاریخِ ولادت:امام محمد132ھ میں " واسط " میں پیدا ہوئے۔ پھر والدین نے "کوفہ "کو وطن بنایا اور یہیں آپکی پرورش ہوئی۔ تحصیلِ علم:امام محمد علیہ الرحمہ نے ابتدائی تعلیم اپنے گھر کے قریبی مکتب یا معلّمِ خاص (جیساکہ اہلِ ثروت کے ہاں گھر میں پڑھانے کیلئے استاذ آتا ...

شاہ ارشاد حسین رامپوری

حضرت مولانا مفتی شاہ ارشاد حسین رام پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی:حضرت مولانامفتی ارشادحسین۔لقب:نبراس العلماء،سراج الفقہاء،قطب الارشاد وغیرہ۔رامپورکی نسبت سے"رامپوری" کہلاتےہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:مولانا ارشاد حسین بن مولانا حکیم احمد حسین بن غلام محی الدین بن فیض احمدبن شاہ کمال الدین بن شیخ زین العابدین عرف میاں فقیراللہ بن حضرت خواجہ محمد یحیٰ بن امام ربانی مجددالف ثانی حضرت شیخ احمد سرہندی ۔علیہم الرحمۃ  والرضوان تاریخِ ولادت:...