سیّدنا مجالد رضی اللہ عنہ
ابوعثمہ ہجیمی کے والد تھے۔ ہجیم کے تذکرے میں ہم ان کے بارے میں پھر لکھیں گے۔ ...
ابوعثمہ ہجیمی کے والد تھے۔ ہجیم کے تذکرے میں ہم ان کے بارے میں پھر لکھیں گے۔ ...
ہم اُن کا نسب، ان کے بھائی مجاشع کے تذکرے میں لکھ آئے ہیں۔ مجالد کی کنیت ابومعبد تھی۔ بصرے میں سکونت تھی۔ اُنھوں نے فتح مکہ کے بعد اپنے بھائی کی طرح اسلام قبول کیا تھا۔ جناب مجاشع انھیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیعت علی البحرۃ کے لیے لے گئے تھے، لیکن آپ نے ان کی درخواست مسترد کردی تھی اور بیعت علی الاسلام والجہاد منظور فرمائی تھی۔ ابن ابی حاتم کا قول ہے کہ مجالد جنگ جمل میں شہید ہوگئے تھے، لیکن جناب مجاشع کے بارے میں...
یہ صحابی حضور اکرم کے ساتھ سات غزوات میں شریک رہے۔ ابوالمفرج بن عطی بن مجدی ضمری نے اپنے باسے اُس نے اس کے دادا سے روایت کی کہ ہم حضور کے ساتھ غزوۂ مریسیع اور غزوہ بنو المصطلق میں شریک تھے۔ ان جنگوں میں کچھ عورتیں بطور جنگی قیدی ہمارے ہاتھ آئیں۔ ہم نے گزارش کی، یارسول اللہ! کیا ہمیں عزل کی اجازت ہے۔ ’’کرلو اگر تمہاری مرضی ہے تو ۔ خدا نے جو روح پیدا کی ہے وہ قیامت تک باقی رہے گی۔‘‘ تینوں نے اس کی تخریج کی ہے۔ ابن مندہ اور ابونعی...
ان کا نسب ہم ان کے بھائی ابوموسیٰ کے تذکرے میں لکھ آئے ہیں۔ ابو عمر نے ان کے بھائی ابو رہم کے ترجمے میں اس کا ذکر کیا ہے۔ ابو عمر پرغسانی کا یہ استدراک ہے۔ ...
سلامہ دختر سعد بن شہید از بنو عمرو بن عوف جو بنو طلحہ بن ابوطلحہ کی والدہ تھیں،بقول ابن حبیب انہوں نے بعد از فتح مکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ ...
سلام ضبیہ،ان سے ام داؤد وابشیہ نے وہ حدیث روایت کی،جو بقول ابو عمر عبداللہ بن داؤد خرینی نےان سے لی،ابو نعیم اور ابن مندہ نے ان کا نام سلامہ وابشیہ بیان کیا ہے،اور ان دونوں نے عبداللہ بن داؤد خرینی سے،انہوں نے ام داؤد وابشیہ سے،انہوں نے سلامہ سے روایت کی کہ جب ابتدائے اسلام میں میں بکریاں چراتی تھی،ایک دن حضور کا وہاں سے گزر ہوا،پوچھا،کیا تجھے کلمہ شہادت آتا ہے،میں نے سنایا ،تو آپ نےتبسم فرمایا،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے،ابونعیم کا...
سلامہ ،دایہ،ابراہیم جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے تھے،ان سےانس بن مالک نے روایت کی،ابوموسیٰ نے اجازۃً حسن بن احمد سے،انہوں نے احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے محمد بن حسن یقطینی سکینہ سے،انہوں نے عمر بن سعید بن سنان منیچی سے(ح) احمدنے ابو عمرو بن حمدان سے انہوں نےحسن بن سفیا ن سے،انہوں نے ہاشم بن عمارسے انہوں نے اپنے والد عمار بن نصیر سے،انہوں نے عمرو بن سعید خولانی سے،انہوں نےانس بن مالک سے ،انہوں نے سلامہ سے روایت کی کہ ا...
سلمٰی،ابویاسربن ابوحبہ نے باسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے اپنے والد سے ،انہوں نے عبدالصمد سے، انہوں نےہمام سے،انہوں نے قتادہ سے،انہوں نے سلمیٰ دخترِحمزہ سے روایت کی کہ ان کا مولیٰ مرگیا،اور بیٹی رہ گئی، حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹی کو وراثت کا نصف دے دیا،اور دوسرا نصف یعلی کو دے دیا،جو سلمیٰ کا بیٹا تھا۔ ...
سلمٰی انصاریہ،غیر منسوبہ،حضورِاکرم سے بیعت کی،محمد بن اسحاق نے ایک انصاری سے،انہوں نے اپنی والدہ سلمیٰ سےروایت کی کہ میں انصار کی چند خواتین کے ساتھ،حضور ِاکرم کی بیعت کو حاضر ہوئی،آپ نے ہم سے عہد لیا کہ ہم اپنے شوہروں کو دھوکا نہیں دیں گی،ابنِ مندہ نے ان کا ذکر کیا اور لکھا ہے،کہ ان کے والد کا نام قیس تھا،ہم انشأاللہ پھر ان کا ذکر کریں گے۔ ...
وہ عبد الرحمٰن کے بھائی ہیں۔ ابن مندہ لکھتا ہے کہ میرے نزدیک دونوں مجمع ایک ہی آدمی ہے۔ ان سے عکرمہ بن سلمہ بن ربیعہ نے روایت کی، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص اپنے ہمسائے کے مکان کی دیوار میں میخ ٹھونکنا چاہیے، تو اسے نہ روکا جائے۔ ابو عمر کہتا ہے کہ مجمع بن یزید بن جاریہ میرا بھتیجا ہے۔ جسے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میسر آئی۔ اور آپ سے مذکورہ بالا حدیث روایت کی۔ ایک روایت میں ہے کہ یہ حدیث ...