(سیّدہ)سلمیٰ(رضی اللہ عنہا)
سلمیٰ ام مسطح بن اثاثہ،اس خاتون کا ذکر حدیث افک میں آیاہے،ہم نے کنیتوں کے تحت ان کے بارے میں تفصیل سے لکھا ہے۔ ...
سلمیٰ ام مسطح بن اثاثہ،اس خاتون کا ذکر حدیث افک میں آیاہے،ہم نے کنیتوں کے تحت ان کے بارے میں تفصیل سے لکھا ہے۔ ...
ام الربیع،یعیش بن صدقہ بن علی نے باسنادہ ابو عبدالرحمٰن بن شعیب سے،انہوں نے احمد بن سلیمان سے،انہوں نے عفان سے،انہوں نے حماد بن سلمہ سے،انہوں نے ثابت سے ،انہوں نے انس سے روایت کی ،کہ ام الربیع نے کسی آدمی کو زخمی کردیا،مقدمہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش ہوا،حضورِ اکرم نے قصاص کا حکم دیا،ام الربیع نے کہا،یا رسول اللہ!کیا آپ مستغاث علیہا سے قصاص لیں گے،فرمایا،اے ام ربیع!یہ کتاب اللہ کا حکم ہے،ام ربیع نے پھر کہا،یا رسول ا...
سلمیٰ غیر منسوبہ،ان سے ان کے پوتے عبداللہ بن علی نے روایت کی ،اسحاق بن ابراہیم حبیبی نے، فائدبن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے عبداللہ بن علی سے جو ان کا مولیٰ تھا،انہوں نے اپنی دادی سلمیٰ سے،روایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے،اور ہم نے آپ کے لئے خز تیار کیا ،یہ ابن مندہ کا قول ہے،ابو نعیم لکھتے ہیں کہ ابن مندہ نے اس خاتون کا ذکر کیا ہے، لیکن میرے نزدیک یہ وہی خاتون ہیں جن کا ذکر ہم ابورافع کی بیوی کی حیثیت سے کر...
سمیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا (ام عمار بن یاسر) دختر خباط۔ یہ خاتون ابو حذیفہ مغیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی لونڈی تھیں۔ اور یاسرابو حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حلیف تھے ۔اس لئے ابوحذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انہیں سمیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےبیاہ دیا۔جب عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ پیدا ہوئے۔ توابو حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انہیں آزاد کردیا۔ عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ سابقین فی الاسلام میں سےتھے۔ اور ایک روایت کےمطابق ا ن کا ساتواں نمبر تھا۔...
ام السائب نخعیہ،انہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی ،ابوعمر نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے۔ ...
سمرا(ایک روایت میں سمیراہے)دختر قیس انصاریہ،ابو امامہ بن سہل بن حنیف کی حدیث میں ان کا ذکرکیا ہے،تینوں نےان کا ذکر کیا ہے،مگر ابوعمر نےان کانام سمیرا لکھا ہے۔ ...
ام السائب یا ام المسیب انصاریہ،ابوالفضل بن ابوالحسن مخزومی نے باسنادابویعلی سے،انہوں نے قواریری سے،انہوں نے یزیدبن زریع سے،انہوں نے حجاج الصواف سے،انہوں نے ابوالزبیر سے، انہوں نے جابر سےروایت کی کہ رسولِ اکرم ام ا السائب کے گھر تشریف لے گئے اور وہ کانپ رہی تھیں،آپ نے وجہ دریافت کی،تو انہوں نے جواب دیا،یا رسول اللہ!بخار کا بھلا نہ ہو کانپ رہی ہوں،فرمایا ام السائب بخار کو بُرابھلا مت کہو،یہ بنی آدم کی خطاؤں کو یوں زائل کردیتا ہے،جس ط...
صمیتہ اللیثہ از بنو لبث بن بکر بن عبد مناہ بن کنانہ،یحییٰ نے اجازۃً باسنادہ تا ابنِ ابی عاصم ،حسن بن علی سے،انہوں نے عبداللہ بن صالح سے ،انہوں نے لیث سے،انہوں نے عقیل سے،انہوں نے زہری سے،انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے،انہوں نے صمیتہ سے(اور حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں ایک یتیم لڑکی تھی)روایت کی کہ انہوں نے رسولِ کریم کو فرماتے سُنا کہ جو آدمی مدینے میں مرنا چاہے،اگر ہوسکے تو اسے اس موقعہ سے فائدہ اٹھانا چاہیئے،کی...
سناء دختر اسماء بن صلت سلمیہ،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ان سے نکاح ہوا تھا،لیکن و ہ رخصتی سے پہلےہی فوت ہوگئیں ،ان کاذکر ابوعبیدہ معمر بن مثنی نے حفص بن نضر اور عبدالقاہر بن سدی سلمیٰ سے کیا ہے اور لکھا ہے کہ یہ خاتون عبداللہ بن حازم بن اسماء بن صلت سلمی امیر خراسان کی پھوپھی تھیں۔ ...
ام سبرہ،ان کی حدیث کے اسناد میں کچھ شبہ ہے،محمد بن اسحاق ثقفی نے قتیبہ سے،انہوں نے رشیدین سے،انہوں نے ابوبکر انصاری سے،انہوں نے سبرہ سے ،انہوں نے والدہ سے روایت کی، حضورِ اکرم نے فرمایاجو شخص انصارس ے محبت نہیں کرتا،اس کا خدا اور مجھ پر ایمان اکارت جائیگا، ابوموسیٰ نے انکا ذکرکیا ہے۔ ...