پسندیدہ شخصیات  

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ بن عمرو بن عتیک بن عمرو بن مبذول اور وہ عامر بن مالک بن النجار انصاری، خزرجی، نجاری ہیں: مالک اس جمعے کے دن فوت ہوئے تھے جس دن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسلح ہوکر اُحد کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی اور پھر اُحد کی طرف کوچ فرمایا تھا۔ ابو عمر نے اس کی تخریج کی ہے۔ ...

(سیّدہ )ام طلیق( رضی اللہ عنہا)

ام طلیق جو ابوطلیق کی زوجہ تھیں،مختار بن فلفل نے طلیق بن حبیب سے ،انہوں نے ابوطلیق سے روایت کی کہ ان کی زوجہ ام طلیق نے انہیں کہا(میرے پاس ایک اُونٹ تھا اور ایک اُونٹنی) کہ مجھے اپنا اُونٹ دو،تاکہ میں حج کر آؤں،میں نے کہا،اُونٹ کو تو میں نے فی سبیل اللہ روک رکھا ہے،اس کے بعد ام طلیق نے آپ سے دریافت کیا،یا رسول اللہ! کونسی عبادت حج کے برابر ہوسکتی ہے فرمایا، ماہ رمضان میں حج،ابن مندہ نے انکا ذکر کیاہے۔ ...

(سیّدہ )ام طارق( رضی اللہ عنہا)

ام طارق،سعد بن عبادہ کی آزاد کردہ کنیز تھیں،ابوالفرج بن ابوالرجاء نے باسنادہ ابوبکر بن ابو عاصم سے،انہوں نے مسیب بن واضح سے،انہوں نے ابواسحاق فزاری سے،انہوں نے اعمش سے،انہوں نے جعفر بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے ام طارق سے روایت کی کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے،آپ نے کئی بار اندر آنے کی اجازت مانگی،مگر ہم نے کوئی جواب نہ دیا،آپ واپس چلے گئے،اس پر سعد نے کہا،تم حضورِ اکرم کی خدمت میں جاؤ،آپ کو سلام کہو،اور آپ...

(سیّدہ )ام الطفیل( رضی اللہ عنہا)

ام الطفیل جوابی کعب کی زوجہ تھیں،ان سے محمد بن ابی کعب،عمارہ بن عمیر اور بشر بن سعید نے روایت کیاوریاسر بن ابی حبہ نے باسنادہ عبداللہ سے انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے اسحاق بن عیسٰی سے،انہوں نے ابن لہیعہ سے،انہوں نے بکیر سے،انہوں نے بشر بن سعید سے،انہوں نے ابی بن کعب سے روایت کی،کہ عمر بن خطاب کا مجھ سے ایک ایسی بیوہ عورت کے بارے میں جھگڑا ہوگیا،جو حاملہ ہو،میں یہ کہتا تھا،کہ وہ وضع حمل کے بعد ہی نکاح کر سکتی ہے،اس پر ام الطفیل نے ...

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

بن عمیر الحنفی الکوفی زمانۂ جاہلیت کے آدمی ہیں، لیکن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کی ملاقات ثابت نہیں جناب سفیان ثوری نے اسماعیل بن سمیع الحنفی سے اور اس نے مالک بن عمیر سے (بقول سفیان بن ثوری وہ زمانۂ جاہلیت کے آدمی ہیں) یوں روایت بیان کی کہ ایک شخص نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گزارش کی، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے والد نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی اور میں نے اسے قتل کردیا ہے۔ حضو...

(سیّدہ ) ام عبید( رضی اللہ عنہا)

ام عبید دختر صخربن مالک،ابن جریج نے عکرمہ سے روایت کی،کہ اسلام نے چار عورتوں اور ان کے سوتیلے بیٹوں کے درمیان جو جاہلیت کے زمانے سے اپنی سوتیلی ماؤں کے خاوند بنے ہوئے تھے، تفریق کی،ایک حمنہ دختر ابو طلحہ بن عبدالعزی بن عثمان بن عبدالدار،جو خلف بن اسد بن عاصم بن بیاضہ خزاعی کی زوجہ تھیں،اس کے مرنے کے بعد اس کے بیٹے اسود بن خلف نے اسے بیوی بنالیا، دوسری فاختہ دختر اسود بن عبدالمطلب تھی،جو امیہ بن خلف کی بیوی تھی،جس پر امیہ کی موت کے بع...

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

بن عمرو بن مالک بن برہہ بن نہشل المجاشی، ابو حفص نے ان کا ذکر کیا ہے۔ یہ وہی صاحب ہیں جن کا ذکر مالک بن بن برہہ کے تحت کیا جاچکا ہے۔ یہ صحابی ایک جماعت کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حجرے کے پاس زور زور سے چیخنے لگ گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شور کی وجہ دریافت کی، تو معلوم ہوا کہ بنو عنبر کا وفد ہے۔ جو ملاقات کے لیے حاضر ہوا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انھیں کہو کہ اندر آجا...

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

بن عمیر السلمی: یہ صحابی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فتح مکہ، غزوۂ حنین اور طائف میں شامل تھے۔ ان کا شمار اہلِ مدینہ میں ہوتا ہے۔ ان سے یہ روایت مروی ہے کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مذکورہ بالا غزوات میں شریک تھے انھوں نے عرض کیا یارسول اللہ! میں شاعر ہوں، آپ ازراہ کرم اس باب میں میری راہ نمائی فرمائیں۔‘‘ حضورِ اکرم نے فرمایا کہ اگر کوئی چیز[۱] تیرے پیٹ کو پیپ سے بھر دے تو اس سے بہتر ہے کہ اسے اشعار سے بھرا جائے۔ تی...

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

بن عمیرہ ابوسفیان: عبدان اور ابنِ شاہین وغیرہ نے اسی طرح بیان کیا ہے۔ ایک روایت میں مالک بن عمیر ہے۔ بعض نے انھیں اسدی لکھا ہے اور بعض نے بنو عبدالقیس سے۔ ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے۔ ہم سے ابو یاسر بن حبہ نے اس اسناد سے جو عبداللہ بن احمد تک پہنچتا ہے۔ بیان کیا کہ مجھ سے میرے باپ نے کہا کہ ہم سے یزید بن ہارون نے اس سے شعبہ نے اس نے سماک بن حرب کو یہ کہتے سنا کہ میں نے ابو صفوان مالک بن عمیر الاسدی سے سنا، محمد بن جعفر نے عمیر کی...