پسندیدہ شخصیات  

(سیّدہ)سعدی(رضی اللہ عنہا)

سعدی دخترعمرو المریہ،یہ ابو عمر کا قول ہے،ابن مندہ اور ابو نعیم نےسعد دختر عوف بن خارجہ بن سنان لکھا ہے،یہ خاتون طلحہ بن عبیداللہ کی زوجہ اور یحییٰ بن طلحہ کی والدہ تھیں،ان سے یحییٰ بن طلحہ، زفربن عقیل اور محمد بن عمران بن طلحہ نے روایت کی۔ ابو الفضل بن ابوالحسن الفقیہہ نے باسنادہ تا ابو یعلی موصلی ہارون بن اسحاق سے،انہوں نے محمد بن عبدالوہاب قناد سے،انہوں نے مسعر بن کدام سے،انہوں نے اسماعیل بن ابو خالد سے،انہوں نے شعبی سے،انہ...

(سیّدہ )ام حذیفہ( رضی اللہ عنہا)

ام حذیفہ بن یمان ،حدیثِ حذیفہ میں ان کا ذکر آیاہے،اسرائیل نے میسرہ بن حبیب سے ،انہوں نے منہال بن عمرو سے،انہوں نے زربن حجش سے،انہوں نے حذیفہ سے روایت کی،کہ میری والدہ نے مجھ سے پوچھا تمہیں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کئے کتنا عرصہ ہوچکا ہے، میں نے جواب دیا،فلاں وقت کےبعد مجھے آپ سے ملاقات کا موقعہ نہیں ملا،چنانچہ میں حضور کی خدمت میں اس وقت حاضر ہوا جب آپ نمازِ مغرب ادا کررہے تھے،فرمایا اے حذیفہ!یہ شخص جو ابھی ابھی آیا...

(سیّدہ)سعدی(رضی اللہ عنہا)

سعدی غیر منسوب، ان کی حدیث کو عبدالواحد بن زیاد نے عثمان بن حکیم سے ، انہوں نے ابوبکر بن عبداللہ سے ،انہوں نےاپنی دادی سعدی سے(یااسماء سے)،کہ رسولِ اکرم ضباعتہ دختر زبیر بن عبدالمطلب کے گھر تشریف لے گئے اور انہیں کہا چچی جان(راوی کو غلطی لگ گئی ہے،زبیر بن عوام حضور نبی کریم کے چچا تھے،ضباعہ آپ کی عمزاد ہوں گی)آپ ضرور حج کریں،انہوں نے معذرت کرلی،کہ میں کافی جسیم عورت ہوں،اور ایسے موقعہ پر میرادم گھٹ جاتا ہے،آپ نے فرمایا،اچھا آپ ا...

(سیّدہ )ام اسحاق( رضی اللہ عنہا)

ام اسحاق غنویہ،ان سے ام حکیم دختر دینار نے روایت کی،مہاجرہ تھیں،ابوعاصم ضحاک بن مخلد نے بشارت بن عبدالملک سے،انہوں نے ام حکیم دختر دینار سے،جو ام اسحاق کی آزاد کردہ کنیز تھیں روایت کی،کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ آنحضرت کی ملاقات کے لیئے روانہ ہوئیں،ابھی تھوڑا فاصلہ ہی طے کیا تھا،کہ ان کے بھائی نے کہا،کہ وہ اپنازادِراہ مکے میں ہی بھول آیا ہے،بہن کو کہا،کہ وہ یہاں بیٹھ کر انتظار کریں،تاکہ وہ اپنا زادِسفر لے آئے،بہن نے کہا مجھے ڈر ہے ک...

(سیّدہ )ام جمیل( رضی اللہ عنہا)

ام جمیل دختر عبداللہ ،ان سے سعید بن مسیب نے روایت کی،موسیٰ بن عبیدہ نے سعید بن مسیب سے، انہوں نے ام جمیل سے روایت کی کہ ا ن کے خاوند نے انہیں پیٹا،چنانچہ انہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےشکایت کی،آپ نے فرمایا،آیا تو اس سے صلح کرنے کو آمادہ ہے،حضورِ اکرم کے ارشاد کے مطابق میں مصالحت کرلی،ابن مندہ ابونعیم نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )ثبیتہ( رضی اللہ عنہا)

ثبیتہ رضی اللہ عنہادختر ضحاک بن خلیفہ انصاریہ اشہلیہ،ان کی ولادت حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے عہد میں ہوئی، ان کا نام اکثر علمأ نے ثبیتہ اور بعض نے بثینہ تحریر کیا ہے،ان کا ترجمہ پہلے گزر چکا ہے۔ ابو موسیٰ نے کتابتہً ابو نصر احمد بن عمر الغازی سے ، انہوں نے اسماعیل بن زاہر سے،انہوں نے خطان سے، انہوں نے عبداللہ بن جعفر بن درستویہ سے ،انہوں نے یعقوب بن سفیان سے،انہوں نے عمرو بن عون سے ،انہوں نے ابو شہاب سے ،انہوں نے حجاج ب...

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

بن امیہ بن عمرو السلمی: بنی اسد بن خزیمہ کے حلیفوں سے تھے۔ غزوۂ بدر میں شامل تھے اور جنگ یمامہ میں شہادت پائی۔ ابو عمر نے مختصراً اس حدیث کی تخریج کی ہے اور نسب مالک بن امیہ بن عمرو لکھا ہے۔ ہمیں ان کے بارے میں ابوجعفر نے بروایت یونس بن بکیر از ابنِ اسحاق بیان کیا ہے انھوں نے بنو کثیر بن دودان بن اسد کے ان حلیفوں کا ذکر کیا ہے، جو غزوۂ بدر میں موجود تھے۔ ...