پسندیدہ شخصیات  

(سیّدہ )ام حبیب( رضی اللہ عنہا)

ام حبیب مولاۃ ام عطیہ،طبرانی نے اپنے تذکرے مکیات من الصحابیات میں ان کا ذکر کیا ہے اور باسنادہ شریک بن عبداللہ سے،انہوں نے عبداللہ بن عبدالملک بن ابوسلیمان سے،انہوں نے ا م حبیب سے روایت کی،کہ میں ان خواتین میں موجود تھی،انہوں نے حضورِ اکرم کی بعض صاحبزادیوں کو کچھ تحفے پیش کئے تھے،تو آپ نے فرمایا تھا کہ جب تم اسے غسل جنابت دو اس کے سر پر تین بار پانی ڈالو،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )ام حبیبہ( رضی اللہ عنہا)

ام حبیبہ اور ایک روایت میں ام حبیب ہے،مگر اول صحیح ہے اور زیادہ استعمال ہوتارہا ہے،یہ خاتون حجش بن رباب کی دختر تھیں اور زینب دختر حجش کی ہمشیرہ،اور بقول ابوعمر دونوں استحاضہ کی مریضہ تھیں۔ ابویاسر سے باسنادہ عبداللہ سے ،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے محمد بن سلمہ بن جرانی سے، انہوں نے محمد بن اسحاق سے،انہوں نے زہر ی سے،انہوں نے عروہ سے،انہوں نے ام حبیبہ دختر حجش سے روایت کی کہ وہ مبتلائے استحاضہ ہو گئیں،حضورِ اکرم صلی اللہ علی...

(سیّدہ )ام الحکم( رضی اللہ عنہا)

ام الحکم دختر ابوسفیان صخر بن حرب قرشیہ امویہ جو ام حبیبہ زوجۂ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اور امیر معاویہ کی ماں جائی ہمشیرہ تھیا،ان کی والدہ فتح مکہ کے موقعہ پر ایمان لائی تھیں،اور جب آیت وَلَاتُمْسِکُوْ ابِعِصَمِ الکَوَافِرِنازل ہوئی،تو یہ عیاض بن غنم فہری کے پاس تھیں،جنہوں نے انہیں طلاق دیدی،اور عبداللہ بن عثمان ثقفی نے انہیں اپنی زوجیت میں لے لیا،یہ خاتون عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن عثمان کی والدہ تھیں،جو ابن ام الحکم کہ...

(سیّدہ )ام الحکم( رضی اللہ عنہا)

ام الحکم دختر زبیر بن عبدالمطلب قرشیہ ہاشمیہ،حضورِ اکرم کی عمزاد تھیں اور ضباعہ دختر زبیرکی ہمشیرہ ،ایک روایت میں ان کا نام ام الحکیم مذکور ہے۔ ابواحمد بن علی الامین نے باسنادہ سلیمان بن اشعث سے،انہوں نے احمد بن صالح سے،انہوں نے عبداللہ بن وہب سے،انہوں نے عباش بن عقبہ حضرمی سے،انہوں نے فضل بن حسن بن عمروبن امیتہ ضمری سے روایت کی کہ ام حکم یا ضباعہ نے جو زبیر کی بیٹیا ں تھیں،انہوں بتایا کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلّم کے پاس کچھ ج...

(سیّدہ )ام الحکم ضمریہ( رضی اللہ عنہا)

ام الحکم ضمریہ،جنہیں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کی پیداوار سے تیس وسق غلہ عطافرمایا تھا۔یہ جعفر کا قول ہے۔ یحییٰ نے کتابتہً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے ابوبکر شیبہ سے ،انہوں نے زید بن حباب سے، انہوں نے عباش بن عقبہ سے،انہوں نے فضل بن ابن الحسن بن عمرو بن امیہ ضمری سے،انہوں نے ابن ام الحکم سے،انہوں نے اپنی والدہ سےروایت کی کہ رسولِ اکرم کے پاس کچھ غلام آئے اور ہم دونوں بہنیں خاتونِ جنت کے پاس گئیں اور پھر حضورِ ا...

(سیّدہ )ام الحکم غفاریہ( رضی اللہ عنہا)

ام الحکم غفاریہ ،حسن بن سفیان نے ان کا ذکر کیا ہے،ابو موسیٰ نے اجازۃً حسن سے ،انہوں نے احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے ابوعمرو بن حمدان سے،انہوں نے حسن بن سفیان سے،انہوں نے عبداللہ بن محمد خطابی سے ،انہوں نے یحییٰ بن متوکل سے،انہوں نے ماطرہ سے،انہوں نے ام جعفر دختر نعمان سے،انہوں نے ام الحکم غفاریہ سے روایت کی کہ ان سے پوچھاگیا،کہ آپ نے حضورِ اکرم کو قیامت کا تذکرہ کرتے سُنا،انہوں نے جواب دیا،ہاں انہوں نے حضوراکرم کو فرماتے سُنا،کہ جب ع...

(سیّدہ )ام حکیم( رضی اللہ عنہا)

ام حکیم دختر زبیر بن عبدالمطلب،ایک روایت میں ام الحکم ہے،ان کا نام صفیہ تھا،اور ضباعہ کی ہمشیرہ تھیں،ان سے مروی ہے کہ حضورِ اکرم نے ایک جانور کے کندھے کا گوشت کھایا اور کلی کئے بغیر نماز ادا کی۔ اور ان سے ابن مندہ اور ابونعیم نے باسنادہما عباش بن عقبہ سے،انہوں نے حضرمی سے،انہوں نے فضل بن حسن سے،انہوں نے اب ام حکم سے،انہوں نے اپنی والدہ ام حکم سےوہ حدیث روایت کی جس میں حضورِاکرم سےایک خادم کی طلب کا ذکر ہے،جسے ہم ام حکم کے ترجمے...