(سیّدہ)سعاد(رضی اللہ عنہا)
سعاد دختر رافع بن ابو عمرو بن ثعلبہ انصاریہ از بنو مالک بقول ابن حبیب انہوں نے آپ سے بیعت کی۔ ...
سعاد دختر رافع بن ابو عمرو بن ثعلبہ انصاریہ از بنو مالک بقول ابن حبیب انہوں نے آپ سے بیعت کی۔ ...
ام ہاشم یاام ہشام دختر حارثہ بن نعمان انصاریہ،بیعتِ رضوان میں شریک تھیں،ان سے عبدالرحمٰن بن سعد خبیب بن عبدالرحمٰن اورعمرہ نے روایت کی۔ ابوالفرج بن ابوالرجاءاور عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے باسناد ہما،مسلم بن حجاج سے،انہوں نے عمروالناقد سے،انہوں نے یعقوب بن ابراہیم بن سعد سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے محمد بن اسحاق سے،انہوں نے عبداللہ بن ابوبکر بن حزم سے،انہوں نے یحییٰ بن عبداللہ بن عبدالرحمٰن بن سعد بن زرارہ سے،انہوں نے ام ہشام د...
ام حسان دخترشداد،ہم نے ان کے بیٹے حسان کے ترجمے میں ان کا ذکر کیا ہے،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...
سعاد دختر سلمہ بن زہیر بن ثعلبہ،اس خاتون نے رسولِ کریم رؤف رحیم سے درخواست کی کہ آپ انہیں اس بچے کے لئے جو ان کے پیٹ میں ہے،اپنی بیعت سے مشرف فرمائیں،آپ نے فرمایا ،تو قابل احترام آزاد خاتون ہے۔ ...
ام ہلال بن بلال مسلم بن حجاج نے انہیں صحابیات میں شمار کیا ہے،مگر ان سے کوئی روایت بیان نہیں کی ابنِ مندہ نے ام ہلال دختر بلال لکھاہے اور نیز یہ بھی لکھا ہے کہ مسلم نے انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے،ابونعیم لکھتے ہیں کہ ابن مندہ سےغلطی ہوئی ہے،کیونکہ ان کا نام ام بلال دخت ہلال ہے، جیساکہ پہلے گزرچکا ہے،ابنِ مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیا ہے،مقام تعجب ہے کہ ابن مندہ نے پیشترازیں ام بلال لکھاہے،اور یہاں دونوں نام بدل دئیے ہیں۔ ...
صعبہ دختر سہل بن عمروبن زید بن عمروبن اشہل انصاریہ،بقول ابنِ حبیب حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ ...
ام حفید،ان کا نام ہزیلہ دختر حارث ہلالیہ تھا،یہ خاتون ام المومنین میمونہ دختر حارث کی بہن تھیں اور ابنِ عباس اور خالد بن ولید کی والدہ ،ہم ابن عباس کی حدیث میں ان کا ذکر کر آئے ہیں،یہ وہی خاتون ہیں جنہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو گھی،پنیر اور گوہ پیش کی تھی،اول الذکر دو اشیاء تو آپ نے استعمال کی تھیں،اور گوہ بوجہ اس کی غلاظت کے نہ کھایا،لیکن آپ کے سامنے باقی لوگون نے گوہ کا گوشت کھایا حفید صحرا نشین تھیں۔ ابو...
ام الحصین دخترِ اسحاق احمیہ ،یحییٰ بن محمود اور ابویاسر نے باسناد ہما مسلم ابوالحسین سے،انہوں نے احمد بن حنبل سے ،انہوں نے محمد بن سلمہ سے،انہوں نے ابوعبدالرحیم سے،انہوں نے زید بن ابی انیسہ سے،انہوں نے یحییٰ بن حصین سے،انہوں نے ام حصین اپنی دادی سے روایت کی کہ وہ حجتہ الوداع میں حضورِ اکرم کے ساتھ تھیں اس نے اسامہ اور بلال کو دیکھا،کہ ایک نے اونٹنی کی باگ پکڑی ہوئی تھی اور دوسرے نے آپ کوگرمی سے بچانے کے لئے کپڑا تان رکھاتھا،تاکہ آپ...
سعدہ دختر قمامہ،ان سے مروی ہے،کہ وہ عورتوں کی امامت کیا کرتیں،اور ان کے درمیان کھڑی ہوتیں تھیں،جیسا کہ جناب ام سلمہ سے مروی ہے،کہ ان کی روایت کے مطابق انہیں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی،ابوعمر نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے۔ ...
اخت حذیفہ بن یمان،کوئی ان کا نام فاطمہ اور کوئی خولہ بتاتاہے،ابواحمد بن سکینہ نے باسناد ابوداؤد سے ،انہوں نے مسدودسے،انہوں نے ابوعوانہ سے،انہوں نے منصور سے،انہوں نے ربعی سے، انہوں نے اپنی بیوی سے،انہوں نے اختِ حذیفہ سے روایت کی،کہ ایک موقع پر حضورِ اکرم نے خواتین کو مخاطب کرکے فرمایا،اے خواتین تم چاندی کے زیور سے اپنے آپ کو سنوارسکتی ہو،مگر تم میں سے جو عورت سونے کا زیور پہن کر اس کی نمائش کرتی ہے،اسے عذاب دیا جائے گا،ابوموسیٰ نے ذک...