پسندیدہ شخصیات  

(سیّدہ )جمیلہ( رضی اللہ عنہا)

جمیلہ بروایتے خولہ یا خویلہ،اوس بن صامت کی بیوی تھیں،ابو احمد عبدالوہاب بن علی نے باسنادہ ابو داؤد سے، انہوں نے ہارون بن عبداللہ سے ،انہوں نے محمد بن فضل سے،انہوں نے حماد بن سلیمہ سے ، انہوں نے ہشام بن عروہ سے،انہوں نے اپنے والد سے ،انہوں نے جناب عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی،کہ اوس بن صامت میں خفیف سا جنون کا عارضہ تھا،جب مرض میں شدت پید اہوئی،تو اوس نے بیوی سے ظہار کرلیا،چنانچہ اسکے بارے میں ادائے کفارہ کی آیت نازل ہوئی،ا...

(سیّدہ )جمرہ( رضی اللہ عنہا)

جمرۃ دختر عبداللہ تمیمہ یربو عیہ از بنو یریوع بن حنظلہ بن مالک بن زید مناۃ بن تمیم،یہ کوفی تھیں،عطوان بن مشکان نے جمرہ دختر عبداللہ یربوعیہ سے روایت کی،کہ ان کے والد انہیں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے گئے،اور آپ نے میرے لئے برکت کی دعا کی،اور مجھے اپنی گود میں بٹھایا،اور میرے سر پر ہاتھ پھیرا،تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )جمرہ( رضی اللہ عنہا)

جمرہ دختر نعمان عدویہ،واقدی نے شعیب بن میمون مخزومی سے،انہوں نے ابو مرابتہ البلوی سے ، انہوں نے جمر ہ سے روایت کی، کہ انہیں حضورِ اکرم کی صحبت نصیب ہوئی،آپ نے فرمایا،کہ بال اور خون مٹی میں دبا دیئے جائیں،ابو نعیم اور ابو موسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )جمرہ( رضی اللہ عنہا)

جمرہ دختر قحافہ کندیہ،کوفی شمار ہوتے ہیں،شبیب بن غرقدہ نے جمرہ دخترِ قحافہ سے روایت کی،کہ وہ حجتہ الوداع میں ام المومنین ام سلمہ کے ساتھ تھیں،انہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو فرماتے سُنا،یا امتاہ (اے میری امت) کیا میں نے خدا کا حکم تمہیں پہنچا دیا ہے،یہ سُن کر جناب ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے بیٹے نے کہا،حضور اکرم اپنی والدہ کو کیوں بُلا رہے ہیں،جناب ام سلمہ نے کہا،حضور نبیٔ کریم اپنی امت سے خطاب فرمارہے ہیں،اے لوگو! تمہ...

(سیّدہ )جثامہ مزتیہ( رضی اللہ عنہا)

جثامہ مزتیہ،عمر بن محمد بن طبرزد نے ابن البناء سے انہوں نے ابو محمد جوہری سے انہوں نے ابوبکر بن مالک سے انہوں نے محمد بن یونس سے،انہوں نے ابو عاصم سے،انہوں نے صالح بن رستم سے،انہوں نے ابن ابی ملیکہ سے انہوں نے جناب عائشہ سے روایٔت کی،کہ ایک بڑھیا حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے ملنے آئی،پوچھا تم کون ہو؟ اس نے کہا جثامہ،آپ نے فرمایا جثامہ نہیں،بلکہ حضانہ،پھر فرمایا،کہو ،تم لوگوں کا کیا حال ہے ،ہمارے بعد تم پر کیا بیتی،اس نےج...

(سیّدہ )جسرہ( رضی اللہ عنہا)

جسرہ دختر وجاجہ،عشام بن علی نے قدامہ سے،انہوں نے جسرہ سے روایت کی کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رحلت کے دن کسی آدمی نے پہاڑ کے اوپر سے جھانک کر آواز دی،کہ اے اہلِ وادی جس شخص کو تم نبی مانتے تھے وہ فوت ہوگئے ہیں،اور تمہارا دین بالکل ازکار رفتہ ہوگیا ہے،ہم نے اسے شیطان کی آواز سمجھا،مگر بعد میں معلوم ہوا،کہ آپ وفات پا گئے ہیں،اس خاتون نے ابوذر سے روایت کی۔ یعیش بن صدقہ بن علی باسنادہ احمد بن شعیب سے،انہوں نے یحییٰ بن س...

(سیّدہ )مندوس( رضی اللہ عنہا)

ان کا ذکر کیا ہے۔مندوس دختر خلاد بن سوید ثعلبہ انصاریہ،خزرجیہ،بقولِ ابن حبیب انہوں نے حضورِ اکر م سے بیعت کی۔ مندوس دخترِعمرو بن لوذان بن عبدود انصاریہ ہمشیرۂ منذر بن عمرو اور مسلمہ بن مخلد کی والدہ،بقولِ ابنِ حبیب انہوں نے حضور ِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی۔ ...

(سیّدہ )جذامہ( رضی اللہ عنہا)

جذامہ دخترِ حارث،ہمشیرہ حلیمہ جو حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی رضاعی ماں تھیں،ہم حلیمہ ترجمے میں ان کا نسب بیان کریں گے،شیما ان کا لقب نہیں تھا،کیونکہ شیما حضور کی رضاعی بہن تھیں نہ کہ خالہ۔ ...