پسندیدہ شخصیات  

(سیّدہ )جذامہ( رضی اللہ عنہا)

جذامہ دختر وہب الاسدیہ،از بنو اسد بن خزیمہ،انہوں نے مکے میں اسلام قبول کیا،اور اپنے آدمیوں کے ساتھ مدینے کو ہجرت کی، ان کے شوہر کا نام انیس بن قتادہ بن ربیعہ بن عمرو بن عوف تھا،حضرت عائشہ نے ان سے روایت کی۔ ابوالفرج بن ابو الرجا اور یاسر بن ابو جہہ نے باسنادہما مسلم بن حجاج سے،انہوں نے سعید بن ابو ایوب سے،انہوں نےابوالاسود سے،انہوں نے عروہ سے انہوں نے جناب عائشہ رضی اللہ عنہا سے، انہوں نے جذامہ سے روایت کی کہ وہ حضور کی ایک مج...

(سیّدہ )کبشہ( رضی اللہ عنہا)

کبیرہ دخترِسفیان ،ایک روایت میں دختر ابوسفیان خزاعیہ یا ثقفیہ ہے،انہوں نے حضورِاکرم کا زمانہ پایا،اور آپ سے روایت کی ،ان سے ان کے مولی ابو ورقہ بن سعید نے روایت کی،ایک روایت میں ہےکہ انہوں نے جاہلیت کا زمانہ بھی پایا،اور آپ سے اسلام پر بیعت کی،انہوں نے حضورِ اکرم کی خدمت میں عرض کی،یارسول اللہ ،میں نے زمانہ جاہلیت میں چار بچوں کو زندہ دفن کیا تھا،فرمایا چار غلام آزاد کرو،انہوں نے حضورِ اکرم سے روایت کی،آپ نے فرمایا،کہ ایک سفید رن...

(سیّدہ )مرضیہ( رضی اللہ عنہا)

مرضیہ،ابن ابی عاصم نے الوحدان میں ان کا ذکر کیا ہے،یحییٰ بن محمود نے اجازۃً باسنادہ تا احمد بن عمرو بن ابی عاصم ،عمرو بن بشیر ابوحفص صیرنی سے،انہوں نے یحییٰ بن راشد سے،انہوں نے محمد بن حمران سے ،انہوں نے عبداللہ بن حبیب سے،انہوں نے ام سلیمان سے،انہوں نے اپنی دادی مرضیہ سے روایت کی،کیا تم ایسی بات سے انکار کروگےجوحضورِ اکرم کے عہد میں کی جاتی تھی،کہ میت کے پیچھے پیچھے انگیٹھی لائی جاتی تھی۔ ...

(سیّدہ )کبیشہ( رضی اللہ عنہا)

کبیشہ دختر معن بن عاصم،ابن جریج نے عکرمہ مولیٰ ابن عباس سے روایت کی ،کہ وہ کبیشہ دختر معن کے مہمان ہوئے،وہ اسلت کی بیوی تھی،جب وہ مرگیا،تو اس کے بیٹے اسلب نے اس خاتون پر غلبہ پا لیا ،کبیشہ نے حضورِ اکرم کی خدمت میں حاضر ہو کر شکایت کی،یا رسول اللہ ،نہ تو مجھے اپنے خاوند کا وارث بننے دیاگیا ہے،اور نہ مجھے اس کی اجازت ہی ہے، کہ میں نکاح کرلوں، اس پر یہ آیت نازل ہوئی" لَایَحِلُّ لَکُم اَن تَرِثُوالنِّسَاءَ کَرھَا"تمہارے لیے یہ جائز نہی...

(سیّدہ )کبشہ( رضی اللہ عنہا)

کبشہ انصاریہ جو عبدالرحمٰن بن ابو عمرہ کی دادی تھیں،ایک روایت میں کبشہ مذکور ہے،ان کا عرف برصاء تھا،اور نسب مذکور نہیں،لیکن ابوعمرو نے نسب بیان کیا ہے،کبشہ دختر ثابت بن منذر بن حرام ہمشیرۂ حسان بن ثابت،احمد بن زبیر نے اپنے والد سے روایت کی ،کہ یہ خاتون بنومالک بن نجار سے تھیں سے ابراہیم بن محمدبن مہران وغیرہ نے باسنادہم تا محمد بن عیسیٰ ابن ِ ابی عمر سے،انہوں نے سفیان سے،انہوں نے یزید بن یزید سے،انہوں نے جابر بن عبدالرحمٰن بن ابی عم...

(سیّدہ )ماریہ( رضی اللہ عنہا)

ماریہ،حضور اکرم کی کنیز تھیں،ان کی کنیت ام رباب تھی،اہل بصرہ سے ان کی حدیث مروی ہے،کہ جس رات کو حضورِ اکرم نے مشرکین سے فرار کیا تھا،اس رات ایک دیوار کو پھاندنے کے لئے میں دیوار کے ساتھ جھک گئی تھی،تاکہ آپ کو آسانی ہو،اس حدیث کو عبداللہ بن حبیب نے ام سلیمان سے انہوں نے اپنی والدہ سے ،انہوں نے جناب ماریہ سے روایت کیا،تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )کبشہ( رضی اللہ عنہا)

کبشہ دختر ابوامامہ اسعد بن زراہ جو عبداللہ بن ابی حبیبہ کی زوجہ اور ابو امامہ بن سہل بن حنیف کی خالہ اور رفاعہ یا فریعہ کی بہن تھیں،جو نبیط بن جابر کی زوجہ تھیں،ان کے والد نے اپنی بیٹیوں کو رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کفالت میں دے دیاتھا،چنانچہ حضورِاکرم نے ان کی تربیت کی تھی،اور بیاہا تھا،ابن مندہ اور ابو موسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )ماریہ( رضی اللہ عنہا)

ماریہ قبطیہ حضور اکرم کی مولی،سریہ اور آپ کے صاحبزادے ابراہیم کی ام ولد تھیں،حاکم اسکندریہ مقوقس نے ماریہ اور سیرین دو بہنیں ،ایک خصی غلام مابور،ایک خچرشہاءاور ایک ریشمی حلہ بطور ہدیہ روانہ کیا تھا،بقولِ محمد بن اسحاق مقوقس نے آپ کو چار کنیزیں روانہ کی تھیں،جس میں ایک ماریہ ام ابراہیم تھیں،اور دوسری سرین جو حضور نبیِ کریم نے حسان بن ثابت کو دے دی تھی، ان کے ساتھ جو غلام آیا تھا،اس کا نام مابور تھا،اسے جناب ماریہ سے متہم کیا گیا،ت...