پسندیدہ شخصیات  

(سیّدہ )درہ( رضی اللہ عنہا)

درہ دخترابو سفیان صخر بن حرب بن امیہ قرشیہ امویہ،ام حبیبہ کی ہمشیرہ تھیں،ہشام بن عروہ نے اپنے والد سے ، انہوں نےزینب دختر ابو سلمہ سے،انہوں نے ام حبیبہ سے روایت کی،کہ میں نے رسولِ کریم کی خدمت میں عرض کیا،یا رسول اللہ!کیا آپ درہ دختر ابوسفیان کے بارے میں غور فرما ئیں گے،حضورِاکرم نے فرمایا،میں کیا کروں، میں نے عرض کیا،آپ اس سے نکاح کرلیں،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا،کیا تو اس امر کو پسند کرتی ہے، میں نے عرض کیا،میں...

(سیّدہ )فاختہ(رضی اللہ عنہا)

فاختہ دختر ابوطالب بن عبدالمطلب جو حضرت علی کی ہمشیرہ تھیں،ان کی کنیت ام ہانی تھی،ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے،کوئی فاختہ بتاتاہے،کوئی ہند،اول الذکر زیادہ ہے،مگر وہ اپنی کنیت کی وجہ سے جانی جاتی ہیں،کنیوتوں کے تحت ان کا ذکر ذرا تفصیل سے لکھاجائےگا،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ان سے مروی ہے کہ حضورِاکرم نے فتح مکہ کے موقع پر صبح کے وقت اپنے گھرمیں آٹھ رکعتیں ادا کی تھیں۔ ...

(سیّدہ )فاختہ(رضی اللہ عنہا)

فاختہ دختر اسود بن مطلب بن اسد بن عبدالعزی قرشیہ اسدیہ،ابن جریح نے عکرمہ سے روایت کی، کہ جب اسلام نے چار بیویوں سے ذیادہ کو اور سوتیلی ماؤں سے نکاح کو حرام ٹھہرایا،تو اس وقت حمنہ دختر ابوطلحہ،خلف بن اسد بن عاصم الخزاعی کی بیوی تھی،اس کے بعد خلف کے بیٹے اسود نے حمنہ کو اپنی بیوی بنالیا تھا،نیز فاختہ دختراسود بن مطلب،امیہ بن خلف کی بیوی تھی،امیہ کے بیٹے صفوان نے فاختہ سے نکاح کرلیاتھا،ابوموسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )فاختہ(رضی اللہ عنہا)

فاختہ دختر عمروالزہریہ جو رسولِ اکرم کی خالہ تھیں،ابوموسیٰ نے اجازۃً ابوغالب سے انہوں نے ابوبکر سے(ح) ابوموسیٰ نے حسن سے،انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے سلیمان بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے محمد بن منکدر سے،انہوں نے جابر بن عبداللہ سے روایت کی کہ انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کوفرماتے سناجب آپ نے خالہ فاختہ دخترِعمرو کو ایک غلام عطا کیا ، تو آپ نے حکم دیاکہ نہ اسے قصاب بنانانہ حجام،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )فارعہ(رضی اللہ عنہا)

فارعہ دختر ابوسفیان بن حرب بن امیہ قرشیہ امویہ،یہ خاتون ابو احمد بن حجش اسدی کی زوجہ تھیں، محمدبن عبداللہ بن نمیر نے یونس سے،انہوں نے ابن اسحاق سے روایت کی،کہ سب سے پہلے جس شخص نے مکے سے مدینے کو ہجرت کی،وہ عبداللہ بن حجش الاسدی اسد بن خزیمہ تھے،جو اپنی زوجہ فارعہ کے ساتھ مدینے ہجرت کرگئے،ابوموسیٰ نے ذکر کیا ہے،لیکن ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے، لیکن ابوموسیٰ کے بیان میں تضاد ہے،کیونکہ ترجمے میں انہوں نے لکھاہے کہ فارعہ ابواحمد بن حج...

(سیّدہ )فارعتہ(رضی اللہ عنہا)

فارعتہ دختر اسعد بن زرارہ انصاری،ان کے والد ابوامامہ اسعد نے ،فارعتہ اور ان کی دو بہنوں حبیبہ اور کبشہ کو حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی کفالت میں دیا،اور آپ نے فارعتہ کو نبیط بن جابر سے جو بنومالک بن نجار سے تھابیاہ دیا۔ ابومنصور بن مکارم بن احمد بن سعد المؤدب نے باسنادہ معافی بن عمران سے،انہوں نے ابوعقیل سے، انہوں نے بہیہ سے،انہوں نے جناب عائشہ سے روایت کی،کہ ہمیں انصار کی ایک یتیم لڑکی نے بُلابھیجا جب ہم اس کے یہاں...