(سیّدہ )فاطمہ(رضی اللہ عنہا)
فاطمہ دخترحمزہ بن عبدالمطلب قرشیہ ہاشمیہ،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمزاد تھیں،ایک روایت میں ان کا نام امامہ اور ایک میں عمارہ مذکور ہے،یہ ابونعیم کا قول ہے،ان کی کنیت ام فضل تھی۔ یحییٰ بن محمودنے اجازۃً باسنادہ تا قاضی ابوبکر احمد بن عمرو،ابوبکر بن ابوشیبہ سے،انہوں نے حسین بن علی سے،انہوں نے زائدہ سے،انہوں نے محمد بن عبدالرحمٰن بن ابولیلی سے،انہوں نے حکم بن عبداللہ بن شداد سےانہوں نے دختر حمزہ سے روایت کی،کہ ان کا ایک آز...