پسندیدہ شخصیات  

عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود رحمتہ اللہ علیہ

عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود،ایک صحابی سے،حضوراکر م صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جب مصروفِ نمازہوتواپنی آنکھیں آسمان کی طرف مت اٹھاؤ،مبادابصارت ضائع کربیٹھویامباداتمہاری آنکھیں چندھیاجائیں،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

عبیداللہ بن عدی بن خیار رحمتہ اللہ علیہ

عبیداللہ بن عدی بن خیار،ہشام بن عروہ نےاپنےباپ سے،انہوں نےعبیداللہ بن عدی بن خیار سے،انہوں نےدوآدمیوں سے،جوحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے،سُنا،کہ آپ صدقہ تقسیم فرمارہےہیں چنانچہ وہ دونوں بھی آدمیوں سےبچتےنکلتےحضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک جاپہنچے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےاپنی نظریں اوپراٹھائیں،اورپھرنیچےکرلیں،دیکھاکہ دوہٹے کٹے آدمی کھڑے ہیں فرمایا،ان صدقات میں دولت مندکااورایسےآدمی کاجوکماسکتاہو،کو...

عمربن ثابت انصاری رحمتہ اللہ علیہ

عمربن ثابت انصاری ایک صحابی سے،معمرنےزہری سے،انہوں نےعمربن ثابت انصاری سے، انہوں نےایک صحابی سےروایت کی،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا،اللہ انہیں دجال کے فتنےسےبچائے،تم میں ہرشخص اللہ کومرنےکےبعددیکھ سکےگا،اوراسکی آنکھوں کےدرمیان میں کافرکالفظ صاف طورپرلکھاہوگااورجوآدمی اس کےاعمال سےنفرت کرےگاوہ اسے پہچان جائے گا،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

عمروبن شرجیل رحمتہ اللہ علیہ

عمروبن شرجیل ایک صحابی سے،یعیش بن صدقہ نےباسنادہ ابوعبدالرحمٰن نسائی سے،انہوں نے اسحاق بن منصوراورعمروبن علی سے،انہوں نے عبدالرحمٰن سے،انہوں نےسفیان سے،انہوں اعمش سے،انہوں نےابوعمارسے،انہوں نےعمروبن شرجیل سے،انہوں نے ایک صحابی سے روایت کی،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،کہ ایمان،عمارکی فطرت میں رچ بس گیا ہے،دونوں نےذکرکیاہے۔ ...

عثمان بن عبیداللہ رحمتہ اللہ علیہ

عثمان بن عبیداللہ نےبیان کیا،کہ انہوں نےکئی صحابہ سےسُنا،رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ اگراللہ کی نظروں میں دنیاکی اتنی قدرومنزلت بھی ہوتی جتنی کہ مچھرکےپرکی ہے،توکافر اورمشرک کوکچھ بھی نہ ملتا،ابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ...

وفاء الجفی رحمتہ اللہ علیہ

وفاء الجفی ایک صحابی سے،ہم احرام باندھےہوئےتھے،کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا،کہ پانی سےڈول بھرلاؤ،میں نےتعمیل کی،اس کےبعدآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنےکپڑے اتارکرپالان پررکھے،پھرآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنےآپ کوڈھانپ لیا،میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کےسرپرپانی ڈالا،یوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل فرمایا،دوبارہ مجھےڈول بھرنے کا حکم دیا،میں نے تعمیل کی،فرمایااپنےکپڑےاتارو،میں نےاپنےآپ کوکپڑےاتار...

یحییٰ بن ابواسحاق رحمتہ اللہ علیہ

یحییٰ بن ابواسحاق ایک صحابی سے،یحییٰ بن ابواسحاق نےبنوغفار کےایک آدمی سےروایت کی،وہ کہتے ہیں ہم حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل میں موجود تھے،کہ گوشت اورروٹی لائی گئی،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،مجھےاس کابازودو،ابن مندہ نےذکرکیاہے۔ ...

یحییٰ بن حسان رضی اللہ عنہ

یحییٰ بن حسان بنوکنانہ کےایک آدمی سے،ابواسحاق فزاری نے یحییٰ بن حسان سےروایت کی کہ انہوں نےبنوکنانہ کےایک آدمی سےسُنا،وہ کہہ رہےتھےکہ انہوں نے رسولِ اکرم کےپیچھے فتح مکہ کےدن نمازپڑھی،آپ دعامانگ رہےتھے، "لاتحزنی یوم القیامۃ،لاتحزنی یوم الباس"۔ اوراسی روایت کوریان بن جعدسےانہوں نے یحییٰ بن حسان سے،انہوں نے ابورقرصافہ سے، انہوں نےحضورِاکرم سےروایت کی،ابنِ مندہ نے ذکرکیاہے۔ ...