ابن الدحداح رضی اللہ عنہ
ابن الدحداح،ایک روایت میں ابن الدحداھہ ہے،کئی آدمیوں نے اسنادہم تا ابوعیسیٰ ترمذی، محمود بن غیلان سے،انہوں نے ابوداؤدسے،انہوں نے شعبہ سے،انہوں نے سماک سے،انہوں نے جابر بن عبداللہ سے روایت کی کہ وہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ابن الدحداح کاجنازہ پڑھنے جارہےتھے،حضورصلی اللہ علیہ وسلم گھوڑے پرسوارتھے،درمیانہ رفتارسےجارہےتھے،اورہم سب آہستہ آہستہ آپ کے اردگردچل رہے تھے،اورجراح نے سماک سے،انہوں نے جابربن سمرہ س...