ابوالقاسم انصاری رضی اللہ عنہ
ابوالقاسم انصاری،یزید بن ہارون نے حمید سے،انہوں نے انس سے روایت کی کہ رسولِ اکرم بقیع میں کھڑے تھے،کہ ایک آدمی نے دوسرے کو ابوالقاسم کہہ کر پکارا،حضورِاکرم متوجہ ہوئے،تو اس نے عرض کیا،یارسول اللہ میں نے آپ کو نہیں پکارا،آپ نے فرمایا،تم میرانام رکھ لیا کرو،لیکن کنیت نہ رکھاکرو۔ سفیان نے محمد بن المنکدرسے،انہوں نے جابرسےروایت کی کہ ایک قبیلے میں ایک بچہ پیداہوا،اس کے باپ نے قاسم نام رکھا،ہم نے اسے کہاکہ ...