پسندیدہ شخصیات  

ابوعبداللہ آخر رضی اللہ عنہ

ابوعبداللہ آخر،ان سے یحییٰ بکائی نے روایت کی،حجاج بن منہال نے حماد بن سلمہ سے،انہوں نے یحییٰ بکائی سے،انہوں نے ابوعبداللہ صحابی رسول سے روایت کی،کہ حضرتِ ابن عمرکہاکرتے تھے کہ ان سے ان کی باتیں اخذکرو،تینوں نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ابن کثیرکہتے ہیں،بہت سے نام ایسے ہیں جن کی کنیت ابوعبداللہ ہےاوراکثر ان میں سے ایسے ہیں، کہ جن کا ترجمہ ہم ان کے اسماء کے ذیل میں لکھ آئے ہیں،اوروہ بھی باہم گڈ مڈہیں،اس کی...

ابوعبداللہ رضی اللہ عنہ

ابوعبداللہ،انہیں صحبت ملی،ان سے ابومصبح المقراعی نے روایت کی،اوزاعی نے ابن یسار سے، انہوں نے مصبح بن ابومصبح سے روایت کی،ان کے والدنے ایک صحابی ابوعبداللہ سے پوچھا(جو اپنے گھوڑے کے ساتھ ساتھ چل رہے تھے)کہ آپ گھوڑے پر سوار کیوں نہیں ہورہے،انہوں نے جواب دیا،میں نے حضورِاکرم سے سنا،کہ جس کے قدم اللہ کی راہ میں غبارآلودہوگئے،اس پر جہنم کی آگ حرام کر دی گئی،نیزاس سے میراگھوڑا فائدے میں رہے گا،اورا پنے خاندان سے بے نیاز...

ابوالعکر رضی اللہ عنہ

ابوالعکر،یہ اس خاتون ام شریک کے بیٹے تھے،جس نے اپنا نفس حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بخش دیاتھا،ابوالعکر کا نام بقول عمراسلم بن سمی تھا،ابوموسیٰ نے باسنادہ تا ابوصالح ابن عباس سے روایت بیان کی کہ انہیں ام شریک دختر جابر نے بتایا،کہ ان کا بیٹا ابوالعکراسلام قبول کرکے حضورِاکرم کے ساتھ ہجرت کرگیا،اس پر اس کے لوگ میرے پاس آئے اور کہنے لگے ،شایدتوبھی بیٹے کے دین پر ہوگی،خود انہوں نے کہا،بلاشبہ تاک...

ابوالاخنس بن حذافہ بن قیس رضی اللہ عنہ

ابوالاخنس بن حذافہ بن قیس بن عدی بن سعد بن سہم قرشی سہمی،ان کی اور ان کے بھائی خنیس کی ماں کا نام ضعیفہ دختر جزیم بن سعید بن رباب بن سہم تھا،یہ صحابی عبداللہ بن خنیس کے بھائی تھے ان کی صحبت مشکوک ہے،ان کا نام بھی معلوم نہیں ہوسکا،ان کے بھائیوں کا ذکر پہلے گزرچکا ہے۔ زبیر اور عقب نے ابوالاخنس ولد حذافہ (جو بنوقیس بن عدی سے تعلق رکھتے ہیں)کی اولاد کے بارے میں لکھا ہے،کہ اس خاندان میں سے سوائے عبداللہ بن محم...

ابوعلقمہ بن اعودالسلمی رضی اللہ عنہ

ابوعلقمہ بن اعودالسلمی،حافظ بن عبدالجلیل بن محمد نے ان کا ذکرکیاہے،ابوجعفر نے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے،انہوں نے محمد بن طلحہ بن یزید بن رکانہ سے،انہوں نے عکرمہ سے،انہوں نے ابن عباس سے روایت کی کہ رسول کریم علی الصلوٰ ۃ والتسلیم کو کبھی ہماری شراب کا علم نہ ہوسکا،مگرآخر میں جب ہم غزوۂ تبوک کے سلسلے میں اس محاذ پر ٹھہرے ہوئے تھے،حضور اکرم کی اقامت گاہ کو ابو علقمہ ابنِ اعود نے گھیراہواتھا،اورچونکہ وہ شراب کے نشے میں تھے اس لئے انہو...

ابوعلی بن عبداللہ بن حارث بن رحضہ بن عامر رضی اللہ عنہ

ابوعلی بن عبداللہ بن حارث بن رحضہ بن عامر بن رواحہ بن حجر بن معیص بن عامر بن لوئی،قرشی، عامری،ان کی والدہ کانام ہنددختر مالک بن علقمہ تھا،معرکئہ یمامہ میں شہیدہوئےاورفتح مکہ کے موقع پر مسلمان ہوئے تھے،ابوعمرنے ان کا ذکرکیا ہےاورلکھاہے کہ مجھے ان کی کسی روایت کاعلم نہیں،یہ بھی تحریر کیاہےکہ انہیں علی بن عبداللہ بھی کہاگیاہے،ابنِ اثیر لکھتے ہیں،یہ ابوعمرکاقول ہے اورزبیر بن بکار کا خیال یہ ہے کہ بنو رحضہ بن عامر بن رواح...

ابوعقیل الملیلی یا جعدی رضی اللہ عنہ

ابوعقیل الملیلی یا جعدی رضی اللہ عنہ:ابوموسیٰ نے اذناً حسن بن احمدسے،انہوں نے ابوالقاسم بن ابوبکربن ابوعلی سے،انہوں نے ابوالحسین بن عبداللہ الترابی سے،انہوں نے ابوعمروبن حکیم سے، انہوں نے ابوجعفر محمدبن ہشام بن بجزی سے،انہوں نے احمد بن مالک بن میمون سے،انہوں نے عبدالملک بن قریب الاصمعی سے،انہوں نے ہزیم بن سفرسے،انہوں نے بلال بن اشقرسے،انہوں نے مسوربن محزمہ سے روایت کی کہ ہم لوگ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کے ارا...