پسندیدہ شخصیات  

ابوخیثمہ الدحداح بن وحداحتہ الانصاری رضی اللہ عنہ

ابوالدحداح بن وحداحتہ الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ،ایک روایت میں ابوالدحہ ہے،صحابی شمارہوتے ہیں ابوعمرکہتے ہیں،مجھے ان کے نام اور نسب کا علم نہیں،ہاں وہ انصارکے حلیف تھے،ابن ادریس وغیرہ نے محمد بن اسحاق سے،انہوں نے محمد بن یحییٰ بن حبان سے،انہوں نے اپنے چچا واسع بن حبان سے روایت کی،کہ وحداح فوت ہوگئے اور ان کا قیام انصار میں تھا،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عاصم بن عدی وک بُلاکردریافت کیا،آیاوحداح کاتم سے کوئی ن...

ابودجانہ رضی اللہ عنہ

ابودجانہ سماک بن خرشہ اور ایک روایت میں سماک بن اوس بن خرشہ بن لوذان بن عبدود بن زید بن ثعلبہ بن طریف بن خزرج بن ساعدہ بن کعب بن خزرج الاکبرانصاری خزرجی ساعدی از قبیلۂ سعد بن عبادہ مذکورہے،یہ دونوں قبیلے طریف پر جمع ہوجاتے ہیں،غزوۂ احد میں انہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلّم کا دفاع کیاتھا،ابودجانہ کا شماردلیراوربہادرسپاہیوں میں ہوتاتھا۔ عبیداللہ بن احمدنے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابنِ اسحا...

ابوضمضم رضی اللہ عن

ابوضمضم رضی اللہ عنہ غیرمنسوب ہیں،ان سے حسن ابوالحسن اورقتادہ نے روایت کی،کہ ابوضمضم رضی اللہ عنہ نے کہا،اے اللہ میں اپنی آبرو تیرے بندوں پر قربان کرتاہوں،ابن عینیہ نے عمرو بن دینارسے،انہوں نے ابوصالح سے انہوں نے ابوہریرہ سے روایت کی،کہ ایک صحابی نے دعامانگی، اے اللہ میں اپنی آبروتیرے بندوں پرقربان کرتاہوں،کیونکہ میرے پاس مال نہیں ہے، کہ جوان تک پہنچ سکے،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جس شخص کے بارے میں کہہ...

ابوضمیمہ رضی اللہ عنہ

ابوضمیمہ،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے مستفید ہوئے،ان سے حسن بصری نے روایت کی کہ انہوں نے حضورِاکرم سے قِسط کا مفہوم دریافت کیا،آپ نے فرمایا،تولوگوں کے ساتھ انصاف کراوراہلِ عالم پرامن وسلام کو تقسیم کر،ابنِ مندہ اورابونعیم نے ان کاذکرکیاہے۔ ...

ابوضمیری رضی اللہ عنہ مولی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

ابوضمیری مولیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم ان کا تعلق حمیر کے قبیلے سے تھا،بقول امام بخاری،ان کا نام سعد تھااورآلِ ذی ہزن سے تھے،یہی رائے ابوحاتم کی تھی،لیکن انہوں نے ان کا نام سعید حمیری لکھاہے،ایک روایت میں ان کا نام روح بن سندراورایک روایت میں روح بن شیرزاد ہے،لیکن پہلی روایت درست ہے،حضورِاکرم نے ان کے لئے اوران کے اہلِ بیت کے لئے ایک فرمان لکھ دیاتھا،جس میں مسلمانوں کو ان سے حُسن سلوک کی دعوت دی تھی،وہ حسین ب...

ابوضمرہ بن عیص ازقریش رضی اللہ عنہ

ابوضمرہ بن عیص ازقریش رضی اللہ عنہ:ان کا شمار المستضعفین من الرجال والنساء والولدان میں تھا،جب فرمان میں ان کا ذکرعورتوں اوربچوں کے ساتھ کیاگیا،تووہ دربارِرسالت میں حاضری کے لئے روانہ ہوگئے،اورجب تنعیم کے مقام پر پہنچے تو فوت ہوگئے،اس پر یہ آیت اتری، و من یخرج من بیتہٖ مھاجرا الی اللہ و رسولہٗ ثم یدرکہ الموت فقد وقع اجرہٗ علی اللہ سعید بن جبیرسےمروی ہے،کہ جس شخص کے حق میں یہ آیت ...

ابوداؤدانصاری مازنی رضی اللہ عنہ

ابوداؤدانصاری مازنی،ان کے نام میں اختلاف ہے،ایک روایت میں عمرواوردوسری میں عمیربن عامر بن مالک بن خنساء بن مبذول بن عمروبن غنم بن مازن بن نجارانصاری خزرجی ہے،غزوۂ بدر اور احد میں موجودتھے۔ عبداللہ نے باسنادہ تایونس انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ شرکائے بدرازبنومازن بن نجار، ابوداؤدعمیر بن عامر بن بالک کا ذکرکیا ہے،جنہوں نے ابوالتجری قرشی کوبدرکےدِن قتل کیا تھا، حالانکہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وا...

ابوفحشی الطائی رضی اللہ عنہ

ابوفحشی الطائی رضی اللہ عنہ:مہاجرین سے ہیں،اورمعرکہ بدر میں موجودتھےاوراپنی کنیت سے مشہورہیں،ان کا نام سویدبن فحشی تھا،ان سے کوئی روایت کروی نہیں،ابنِ اسحاق نے لکھاہے،کہ وہ بنواُمیہ کے حلیف تھےاورغزوۂ بدرمیں شامل تھے،ابوعمراورابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابوحاطب بن عمرو بن عبدشمس رضی اللہ عنہ

ابوحاطب بن عمرو بن عبدشمس بن عبدود بن نصر بن مالک بن حسل بن عامر بن لوئی،قرشی،عامری، سہیل بن عمر کے بھائی تھے،مہاجرین حبشہ میں ان کا نمبر پہلاتھا،ابوعمراور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہےاور ان دونوں نے اسحاق سے ان کا ذکر کیا ہے،اور یونس بن بکیر نے ابنِ اسحاق سے جن کا ذکر ہے،ان کا نام حاطب ہےاور اسماء میں ہم ان کا ترجمہ لکھ آئے ہیں،زبیر بن بکار اور ہشام بن کلبی نے ان کایہی نام لکھاہے اور ابن ہشام نے بکائی سے،انہوں نے ...

ابوحاتم المزنی رضی اللہ عنہ

ابوحاتم المزنی،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے فیض یاب ہوئے،مدنی ہیں،محمد اور سعید نے ان سے روایت کی،عبید نے کئی لوگوں سے،انہوں نے باسنادہم محمد بن عیسیٰ سے،انہوں نے محمد بن عمرو سے،انہوں نے حاتم بن اسماعیل سے،انہوں نے عبداللہ بن مسلم بن ہرمز سے،انہوں نے محمد اور سعید پسران عبید سے،انہوں نے ابوحاتم مزنی سے روایت کی،حضور اکرم نے فرمایا،اگرتم میں کوئی ایساآدمی شامل ہوجائے کہ جس کے دین اوراخلاق کوتم پسند کرتے ...